سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
پی ڈی ایف فارمیٹ میں ای بک بنانے کے لیے کیا کچھ ضروری ہے اور کن کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
پی ڈی ایف فارمیٹ میں ای بک بنانے کے لیے کیا کچھ ضروری ہے اور کن کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
میری نظر میں "تلاش کی سہولت" اور "انڈیکس ہائپر لنک کے ساتھ" از حد ضروری ہے۔
میری نظر میں "تلاش کی سہولت" اور "انڈیکس ہائپر لنک کے ساتھ" از حد ضروری ہے۔
کچھ دوست اڈوب ایکروبیٹ کے جدید مڈل ایسٹرن ورژن کا ذکر کرتے ہیں مگر میرے اب تک کے تجربات کے مطابق تلاش کی سہولت مائکرو سافٹ کا بنایا ہوا آفس 2007 کا ایڈ ان "سیو ایز پی ڈی ایف" کسی بھی اطلاقیے کی نسبت بہتر طور پر دیتا ہے جب کہ ہائپر لنک کے ساتھ انڈیکس کی سہولت مائکرو سافٹ ورڈ میں خود کار طریقے سے ہو جاتی ہے۔ تلاش کی سہولت کے حوالے سے نستعلیق کی نسبت نسخ بہتر ہے۔
اس موضوع پر محفل میں کافی دھاگے موجود ہیں جہاں کافی تفصیل سے پی ڈی ایف کے مسائل خصوصاً (تلاش کی سہولت) کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔ ان ابحاث سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً ذیل کے دھاگے:
زیادہ ہیں 717 تو کم ہیں۔ پہلا مسئلہ تو فونٹ کا ہی ہوگا۔
اردو نسخ ایشیا
تلاش کی سہولت سے مراد پی ڈی ایف میں اردو متن کی تلاش ہے جو کہ خاص کر نستعلیق فانٹس میںممکن نہیں ہے!"تلاش کی سہولت" سے مراد مجھے یہ سمجھ آئی ہے کہ ای بک کو جو کوئی بھی کہیں سے بھی انٹرنیٹ پر تلاش کرنا چاہیں تو انہیں تلاش کرنے میں آسانی ہو ۔ یہی مراد ہے یا کچھ مختلف بات ؟
میرے خیال میں آفس 2003 کی بجائے 2007 استعمال کیجیے کہ اس کے ساتھ "سیو ایز پی ڈی ایف" کا ایڈ ان استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ ایڈ ان کسی طرح آفس 2003 میں بھی کارآمد ہو تو مجھے اس کا علم نہیں۔ عارف کریم صاحب نے جس اطلاقیے (جاز پی ڈی ایف) کا ذکر کیا ہے وہ میرے لیے بھی نیا ہے۔ ابھی اسے بھی نصب کر کے فرق دیکھتا ہوں۔السلام علیکم
بہت شکریہ ، فاتح بھائی ، مجھے ای بکس بنانا ہیں ، کچھ ہوم ورک کیا ہے میں اس سلسلے میں سعود بھائی اور زکریا بھائی سے رہنمائی لے کر اور مجھے ورڈ فائل سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں کنورٹ کرنا آ گیا ہے اور ایم ایس ورڈ فائل میں بک مارک کرنا اور ہائیپر لنک کرنا بھی ۔ ابھی تک جو سمجھ آئی یہ کہ تمام فارمیٹنگ ایم ایس ورڈ فائل میں کر کے سب سے آخر میں اسے پی ڈی ایف میں کنورٹ کر لوں ۔ فی الحال میں ایک ہی ورڈ فائل میں تمام متن کو اکٹھا کر لیا ہے جس کی ای بک بنانا ہے ، اب آگے کیا کرنا ہو گا ؟ میرے پاس ایم ایس آفس 2003 ہے ۔ میں ان روابط کو دیکھ رہی ہوں اور یہاں اپڈیٹ بھی کرتی جاؤں گی جو کام ہوتا جائے گا ۔
تلاس کی سہولت سے مراد فائل کے اندر لفظ یا الفاظ تلاش کرنا ہے یعنی کسی بھی پی ڈی ایف ویور مثلاً ایکروبیٹ ریڈر میں "فائنڈ" کے ذریعے الفاظ ڈھونڈے جا سکتے ہیں یا نہیں۔ جیسا کہ ان پیج سے بھی پی ڈی ایف تو بن جاتی ہے مگر اس میں الفاظ تلاش نہیں کیے جا سکتے۔"تلاش کی سہولت" سے مراد مجھے یہ سمجھ آئی ہے کہ ای بک کو جو کوئی بھی کہیں سے بھی انٹرنیٹ پر تلاش کرنا چاہیں تو انہیں تلاش کرنے میں آسانی ہو ۔ یہی مراد ہے یا کچھ مختلف بات ؟
تلاش کی سہولت سے مراد پی ڈی ایف میں اردو متن کی تلاش ہے جو کہ خاص کر نستعلیق فانٹس میںممکن نہیں ہے!
اگر سرچنگ کو گولی مار کر ایسی ہی پی ڈی ایف بنانی ہے تب نستعلیق کی آمد کا کیا فائدہ کہ ان پیج سے بھی پی ڈی ایف تو بن جاتی ہے مگر متن نہ تو قابل تلاش رہتا ہے اور نہ قابلِ نقل۔ یعنی تصویری اردو والا ہی معاملہ ہے۔نستعلیق کی آمد کے بعد نسخ کی کیا حیثیت ؟
سرچنگ کو گولی ماریں، جب پی ڈی ایف ہی بنانی ہے تو سرچنگ کا لفڑا نہ پالیں۔
اگر سرچنگ کو گولی مار کر ایسی ہی پی ڈی ایف بنانی ہے تب نستعلیق کی آمد کا کیا فائدہ کہ ان پیج سے بھی پی ڈی ایف تو بن جاتی ہے مگر متن نہ تو قابل تلاش رہتا ہے اور نہ قابلِ نقل۔ یعنی تصویری اردو والا ہی معاملہ ہے۔
اگر سرچنگ کو گولی مار کر ایسی ہی پی ڈی ایف بنانی ہے تب نستعلیق کی آمد کا کیا فائدہ کہ ان پیج سے بھی پی ڈی ایف تو بن جاتی ہے مگر متن نہ تو قابل تلاش رہتا ہے اور نہ قابلِ نقل۔ یعنی تصویری اردو والا ہی معاملہ ہے۔