شکیب
محفلین
”سربکف“ کی پی ڈی ایف کو پرنٹ کرنے کا کئی دنوں سے سوچ رہا تھا، اس طرح کہ ایک صفحے پر ۲ پیج آئیں، اور انہیں موڑ کر کتاب کی شکل دی جاسکے۔ اس طرز میں ہوتا یوں ہے کہ ”پیج نمبر اول“ کے بالکل بازو ”پیج نمبر آخر“ آتا ہے۔
اب اسے پرنٹ کرانے اس لیے کئی راہیں سوچیں، حتی کہ ایک مرتبہ یہ بھی سوچا کہ تمام صفحات کو یہ خاص ترتیب دے دیتا ہوں (Manually) اللہ کا شکر ہے کہ اسے عملی جامہ نہیں پہنایا۔ کافی سرچ ورچ کے بعد پتہ چلا کہ اس قسم کی کتابوں کے پرنٹ کو ”بک لیٹ booklet “ پرنٹ کہتے ہیں۔ پھر کئی ایک اصطلاحات بھی پتہ چلیں(کسی بھی مسئلہ کے تعلق سے اصطلاح مل جاتی ہے تو ہمارا سرچ بہت آسان ہوجاتا ہے)۔ ان اصطلاحات کے بل پرسرچ کیا تو سافٹ ویئر کی بھرمار قطار باندھے کھڑی ہے، لیکن کوئی سافٹ ویئر یہ نہیں کہتا کہ ”مجھے ڈاؤنلوڈ کرو“ بلکہ چیخ کر کہتا ہے”مجھے خریدو “ (ذرا سا پیسہ خرچ نہیں کرسکتے کنجوس کہیں کے!)
بس جی! ہم دنگ رہ گئے۔ اس سمپل سے کام کے لیے بھی کوئی سافٹ ویئر ہو اور اسے بھی ”خریدا“ جائے؟ لاحول ولا قوۃ۔
کچھ اوپن سورس سافٹ ویئر ملے، کچھ کے ٹرائل ورزن ملے،کچھ نے عجیب و غریب رزلٹ دیے(اردو کی وجہ سے) اور کچھ نے تسلی بخش۔
تسلی بخش نتیجہ میں ایک خامی تھی، وہ یہ کہ چونکہ کتاب ضخیم ہے، تو اسے موڑ کر Staple کرنا اس کے رخِ انور کو بگاڑ دے گا، پیجز ادھر ادھر، آگے پیچھے کھسک جائیں گے۔ اس کے لیے ۸ یا ۱۲ صفحات میں منقسم کرنے کا کوئی حل نہیں ملا۔
مثال: سربکف ۳ میں کُل ۱۳۲ صفحات(سمجھانے کے لیے)
سافٹ ویئر کا رزلٹ:
صفحہ ۱ کے بازو صفحہ ۱۳۲
میں چاہ رہا ہوں:
صفحہ ۱ کے بازو صفحہ ۱۲ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بک لیٹ ۱۔۔۔۔الگ کتاب بن جائے
صفحہ ۱۳ کے بازو صفحہ۴ ۲ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بک لیٹ ۲۔۔۔۔الگ کتاب بن جائے
(الی آخر الکتاب)
اور آخر میں تمام ذیلی بک لیٹس کو پرنٹ کرکے ایک کے اوپر ایک رکھ کر جلد کرانا۔
واضح رہے یہ تمام مراحل پی ڈی ایف پر کرنےہیں، جو بالکل اوکے ہے، ایم ایس ورڈ پر نہیں۔ (اطلاعاً: میرے گھر پرنٹر نہیں ہے)
ایڈوبی ریڈر کے پرنٹ مینو میں بھی بک لیٹ کا آپشن ہے، البتہ
۱۔ اس کی بک لیٹ کے ”اگلے صفحے پر “ متن سیدھا اور ”پچھلے صفحے پر“ متن الٹا نظر آتا ہے۔
۲۔ جو ”میں چاہ رہا ہوں“ کہ صفحہ ۱ کے بازو صفحہ ۱۲ وغیرہ آئے، وہ اس میں بھی نہیں حل ہوتا۔
ٹیگ نامہ: تجمل حسین دوست الف عین
جو ساتھی مدد نہ کرسکیں ان سے متعلقہ افراد کو ”ٹیگ“ کرنے کی درخواست۔
اللہ حامی و ناصر ہو۔