پی ڈی ایف

umm-e-waleed

محفلین
السلام علیکم
کچھ اردو پی ڈی ایف کتابیں ہیں ان میں اگر اپنی ویب سائٹ کا نام ڈالنا ہو تو کسی طرح ممکن ہے؟

والسلام
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم
کچھ اردو پی ڈی ایف کتابیں ہیں ان میں اگر اپنی ویب سائٹ کا نام ڈالنا ہو تو کسی طرح ممکن ہے؟

والسلام

اڈوبی پی ڈی ایف پرو 9 میں اسکی سہولت موجود تو ہے کہ پہلے سے موجود مواد میں تبدیلی کی جا سکے، پر کافی بھاری پروگرام ہے!
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
کچھ اردو پی ڈی ایف کتابیں ہیں ان میں اگر اپنی ویب سائٹ کا نام ڈالنا ہو تو کسی طرح ممکن ہے؟

والسلام

السلام علیکم
محترمہ umm-e-waleed بہنا
آپ ان پی ڈی ایف فائلز کو اوپن کر کے " سیو ایز جے پی ای جی " یا " ایکسپورٹ آل امیجز جے پی ای جی فارمیٹ ' میں سیو کر لیں ۔
پھر ان امیجز کو مائیکرو سوفٹ آفس میں امپورٹ کر کے ہیڈر اور فوٹر میں اپنی سائٹ کا نام شامل کر کے
فائل کو ' پی ڈی ایف فارمیٹ ' میں سیو کر لیں ۔
نایاب
 
arifkarim

معطل
شکریہ عارف بھائی کوئی آن لائن ٹیورئیل مل سکتا ہے؟

ٹیوٹوریل کی خاص ضرورت تو نہیں، بس ایک ٹول ہوتا ہے اسمیں:
b050.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

umm-e-waleed

محفلین
شکریہ محترم نایاب،
جزاک اللہ خیرا عارف بھائی اچھا اس میں ویب سائٹ کا نام اردو میں ڈالنا چاہ رہی ہوں تو نہیں ہو رہا کیا وہ کسی اور طریقے سے ہوتا ہے؟
 
arifkarim

معطل
شکریہ محترم نایاب،
جزاک اللہ خیرا عارف بھائی اچھا اس میں ویب سائٹ کا نام اردو میں ڈالنا چاہ رہی ہوں تو نہیں ہو رہا کیا وہ کسی اور طریقے سے ہوتا ہے؟

اسکے لئے آپ اس ویبسائٹ کا نام اردو میں لکھ کر ایک اور پی ڈی ایف بنا لیں اور پھر مندرجہ ذیل ٹول کی مدد سے دوسری پی ڈی ایف میں‌کاپی پیسٹ۔ یہ اسلئے کہ عربی / اردو لکھنے کی اسپورٹ محض اڈوبی کے عربک ورژنز میں‌ہوتی ہے:
b051.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ ام ولید بہنا
شائد یہ سکرین شاٹ آپ کے لیے سود مند ہوں ۔
فائل کو اوپن کیا ۔

آفس ورڈ اوپن کیا

اور فائل کو سیو ایز پی ڈی ایف کر لیں ۔
نایاب
 
umm-e-waleed

محفلین
جزاک اللہ خیرا نایاب۔۔۔۔
پر کیا ایسا طریقہ ہے کہ ڈائریکٹ پی ڈی ایف فائل میں ہی اردو تھوڑی بہت لکھنا ممکن ہو؟
 
الف عین

لائبریرین
ایک محاورہ یاد آ گیا عارف۔۔۔ ۔۔۔۔ بانٹے ریوڑی، اپنے ہی اپنے کو دے۔۔ یہاں تو تم کانا دجال بنے بیٹھے ہو!!
غیر متعلق پوسٹ کی معذرت۔۔
 
فاتح

لائبریرین
اس قسم کے کام کے لیے اڈوبی اکروبیٹ پروفیشنل سے زیادہ آسان نائٹرو پی ڈی ایف پروفیشنل ہے جس میں "ہیڈر" اور "فوٹر" شامل کیا جا سکتا ہے جو ایک بار شامل کرنے پر تمام صفحات پر دکھائی دینے لگتا ہے۔
گوگل پر Nitro PDF Professional لکھ کر تلاش کیجیے اور مفت ٹرائل سے مستفید ہوں۔
 
arifkarim

معطل
اس قسم کے کام کے لیے اڈوبی اکروبیٹ پروفیشنل سے زیادہ آسان نائٹرو پی ڈی ایف پروفیشنل ہے جس میں "ہیڈر" اور "فوٹر" شامل کیا جا سکتا ہے جو ایک بار شامل کرنے پر تمام صفحات پر دکھائی دینے لگتا ہے۔
گوگل پر nitro pdf professional لکھ کر تلاش کیجیے اور مفت ٹرائل سے مستفید ہوں۔

شکریہ۔ یہ بھی ایک اچھا سافٹوئیر ہے۔
 
Top