میں بھی کچھ سوال پوچھ لوں فراز سے۔
سب سے پہلے تو اتنا لیٹ جواب دینے پر معذرت چاہتا ہوں
کچن کارنر میں آپ کی پوسٹس دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ کو کھانا بنانے سے بھی کچھ دلچسپی ہے۔ یہ شوق کیسے پیدا ہوا اور کیا کیا بنا لیتے ہیں؟
میں چکن کڑاہی، سوپ،ویجییٹیبل رائس، بریانی اور تِکہ بنالیتاہوں اسکے علاوہ کئی طرح کی ڈرنکس بھی بنانی آتی ہیں
آپ کی منتخب شاعری پڑھ کر آپ کی صوفی ازم سے لگاؤ کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہ لگاؤ کیسے پیدا ہوا؟
وہ کہتے ہیں نہ کہ پوت کے پاؤں پالنے میں نظر آجاتے ہیں تو آپ یہ کہہ سکتی ہیں کہ جب تھوڑا شعور آیا تو اسی وقت سے لگاٖؤ پیدا ہوگیا صوفی ازم سے
تعلیم کا سلسلہ کیوں جاری نہیں رکھا؟
نہ ہوتی کوئی ضرورت تو ہر بندہ خدا ہوتا ، جب میں میٹرک میں تھا تو میں نے اگلے 6 سال کی ایجوکیشنل پلاننگ کی ہوئی تھی پر حالات کچھ اس طرح بدلے کہ پلاننگ دھری رہ گئی اور اب اپنی تعلیم کی کمی کو پڑھے لکھے لوگوں کی صحبت میں بیٹھ کر دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں او تعلیم مکمل کرنی خواہش ہے آگے جو اللہ کا حکم
کسی سے ملتے ہوئے پہلا دھیان کس بات کی طرف جاتا ہے؟
کافی باتیں ہیں ، جیسے کہ انسان کی آنکھیں، اس کا ہاتھ ملانے کا انداز، اس کا لہجہ، اس کی عاجزی
کون سی دو چیزیں شخصیت کا حصہ ہونی چاہئیں؟ مردوں میں اور خواتین میں؟
بناوٹ نہیں ہونی چاہیئے ، اور پہناوے میں وہ پہنا جائے تو شخصیت میں وقار پیدا کرے