تھا جس کا انتظار
آ گیا وہ شاہکار
(نوٹ: جو سوال repeat ہوا ہو، اُسے skip کر سکتے ہیں)***
اوئے ہوئے پورے 100 سوالوں کے جواب دینے ہیں
چلیئے جی میں حاضر ہوں
فراز
2-آپ کی جائے پیدائش اور تاریخِ پیدائش؟
جائے پیدائش پنجاب کا ایک چھوٹا سا شہر دیپالپور اور تاریخ پیدائش 7 جنوری 82
جدی Capricorn
4-کیا آپ سٹارز پر یقین کرتے ہیں؟
کسی حد تک
5-آپ کتنے فیملی ممبرز ہیں اور ان میں آپ کا نمبر؟
ہم 4 بہن بھائی ہیں اور میں سب سے بڑا ہوں
6-شادی یا منگنی ہو گئی ، یا نہیں ، یا پھر کب تک کرنے کا ارادہ ہے؟
نہ شادی ہوئی نہ منگنی، اور ارادہ بھی نہیں ہے کوئی ایسا ابھی
7-گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
امی نام سے پکارتی ہیں بہن بھائی "فراز بھائی" یا پھر باباجی کہتے ہیں
8-آپ کی تعلیمی قابلیت کتنی ہے؟
انٹرمیڈیٹ
9-مستقبل میں کیا ارادے ہیں؟
کو ئی ارادہ نہیں ہے ، بس جو ٖبھی رزق ہو ، ِرزقِ حلال ہو
10-کون سی ایسی باتیں ہیں جن کو سن کر آپ دکھی ہو جاتے ہیں؟
بہت سی باتیں ہیں
11-غصہ کب آتا ہے؟اور کیسے اظہار کرتے ہیں غصے کا؟
کسی بھی غلط بات پر فوراً غصہ آجاتا ہے اور اظہار بھی فوراً کردیتا ہوں
12-آپ کی زندگی کا خوبصورت ترین حصہ؟
جب میں اسکول جاتا تھا
چاول بہت شوق سے کھاتا ہوں
14-کوئی ایسا کام جس پر فخر ہو؟
کوئی نہیں
15-آپ کی کون سی ایسی عادت ہے جس سے گھر والے اور دوست پریشان ہیں؟
بہت موڈی انسان ہوں اور سگریٹ بہت پیتا ہوں
کسبِ حلال کی جستجو، کہ اس میں عبادت کا عین ہے
17-زندگی کا کوئی ایسا لمحہ جو آپ چاہیں لوٹ آئے؟
اسکول کا دور
18-کون سے ملک میں رہائش پزیر ہیں؟
پیارے پاکستان میں
سیب
عبدالحمید عدم اور شاعرِ مشرق پیر و مرشد ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ
عید
22-آپ کس طرح کے انسان ہیں؟شرارتی ، سنجیدہ؟؟
ہر طرح کا انسان ہوں سب طرح کے موڈ طاری ہوتے ہیں
23-اردو محفل پر کیسے آئے؟
چھوٹا غالب کی وساطت سے
24-اردو محفل میں کون سا سیکشن زیادہ پسند ہے؟
سب اچھے ہیں لیکن پسندیدہ کلام والا سیکشن زیادہ پسند ہے مجھے
25-اردو محفل میں کس سیکشن میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں؟
میں تو اب تک پورے سیکشن بھی نہیں دیکھے
26-یہاں آپ کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟
سب میرے بہت اچھے دوست ہیں
27-کون سا ممبر سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے؟
قیصرانی بھائی
28-آپ کو کس طرح کا فیشن پسند ہے؟
مجھے ویسٹرن اشٹائل جینز اور شرٹس پسند ہیں
29-اگر میک اپ بین ہو جائے تو آپ کا پہلا تاثر کیا ہو گا؟
کہ اتنے سارے "گوڈے" جیسے منہ کہاں سے آگئے
30-آپ کو کھانا بنانا پسند ہے یا کھانا کھانا؟
آف کورس کھانا کھانا
31-محبت اور دوستی میں فرق؟
دوستی پہلے اور محبت بعد میں ہوتی ہے
نصیب پہ خوش ہونا
33-زیادہ برا کیا ہے جیلسی یا سیلفش؟
جیلسی
34-اگر آپ کو موقع دیا جائے کہ آپ اپنا نام رکھیں تو کیا نام رکھیں گے؟
یہی جو رکھا ہوا ہے
35-کیا آپ ڈائیٹ کونشیس ہیں؟
بالکل نہیں ، لیکن کھانا کم کھاتا ہوں
36-آج تک کا آپ کی زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ؟
میری ایک چھوٹی سے کزن نے مجھے 10 روپے عیدی دی تھی
37-آپ کی زندگی کی تین اہم چیزیں؟
چائے، سگریٹ اور کھانا
38-جاب آج کے دور میں خواتین کی ضرورت یا شوق؟
میرا ذاتی خیال ہے کہ "ضرورت ہے"
39-اگر آپ لڑکی ہوتیں تو کیا کرتے؟
آج بچوں کی اماں ہوتا اس عمر میں
40-ٹی وی کتنا دیکھتے ہیں؟
بہت ہی کم
41-رونے دھونے کے سین دیکھ کر خود بھی روتے ہیں کیا؟
مجھے پسند ہی نہیں رونے دھونے کے سین ، چینل بدل دیتا ہوں
42-اگر آپ کو چاند پر بھیجا جائے تو کس کو ساتھ لے جانا چاہیں گے؟
اپنی کچھ پسندیدہ کتابیں
43-کسی سے بات کرنے کا موڈ نہ ہو تو اس سے جان کیسے چھڑاتے ہیں؟
صاف کہہ دیتا ہوں کہ بات کرنے کا موڈ نہیں ہے
44-کون سا ناول زیادہ پسند ہے جسے بار بار پڑھتے بھی نہیں تھکتے؟
ناول تو نہیں ایک کتاب ہے "تذکرہ غوثیہ" یہ بار بار پڑھتا ہوں
45-ہم سب کو کیا نصیحت کریں گے؟
ہر حال میں اللہ کا شکر کریں اور جیلسی سے بچیں
یہ کچھ سوالات تعارف کے ہوگئے اب
جنرل نالج کے کچھ سوالات
1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
بات سچی ہو تو وزن خود پیدا ہو جاتا ہے
2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟
یہ نہیں پتا
جب آپ کا وقت خراب ہو
4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟
اگلے کے مزاج کے مطابق الفاظ اور لہجے کے استعمال سے
5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟
کسی سے پوچھ کے بتاؤں گا
6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
یہ تو کسی دانتوں کے کیڑے سے ہی پوچھو بھائی
7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
ہاتھ میں لوٹا ، صبح صبح کھیتوں میں ایسے ہی جاتے ہیں لوگ
8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
ذرا 100 کا زہر ہی ایزی لوڈ کردیں
9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
بھولنے والے کو فول کہتے ہیں
10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
مہنگا ہی اتنا آتا ہے کہ گھر والے بیماری میں ہی کھلاتے ہیں
11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
100 سوالوں کو جواب دیتے ہوئے
12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
کسی جراثیم سے پوچھو
13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
کیونکہ ہر گھر سے بھٹو نکلے گا عمران نہیں
14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
وقت سے کھیلنے والا ہارتا ہے
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
نزلے سے بند ناک کھل جاتی ہے
16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
یہ لیڈیز کا سوال ہے
17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
برفی پر فلم بنی ہے ، قلاقند پر نہیں
18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
مٹھائی کے بعد منہ نمکین کرنے کے لیئے
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
گلاب کی اہمیت بڑھانے کے لیئے
20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
جب بہت سارے سوال پوچھے جائیں
21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
مجھے تو سوال کی سمجھ ہی نہیں آئی
22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
صدارتی محل میں
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
فرعون سرکاری اُس کے چمچے نیم سرکاری
24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
ناک پر ٹکنا ضروری ہے، کچھ لوگ کمانی کی جگہ الاسٹک بھی استعمال کرتے ہیں اسلیئے کان کا ذکر ضروری نہیں
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
پرائے جھگڑے میں ٹانگ اڑانے سے ناک ٹیڑھی ہوجاتی ہے (جیسے
مقدس کا مکا)
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟
یہ تو
نیلم حکایتی کو پتا ہوگا
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟
ربڑ والے جوتے پہن کر، ورنہ ناک کے اوپر اکثر جلد چکنی ہوتی ہے وہ پھسل بھی سکتی ہے
29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
منافق کے کئی نام ہوتے ہیں
30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
موقع محل کے حساب سے ہوتی ہیں
31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟
گُلّی کوئی نہیں بناکر دیتا
32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟
اپنی اور پڑوسیوں کی مشترکہ دیوار پر
33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟
منرل واٹر والوں کی وجہ سے
34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟
جب سامنے سے ابو یا اسکول ماسٹر آرہے ہوں
35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟
ایک عورت دوسری عورت کی نظر میں چڑیل ہوسکتی، ایک آدمی کی نظر میں دوسرا آدمی بھوت نہیں ہوتا
36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟
نیم پاگل پن
37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔
سچ کے پاؤں نہیں پر ہوتے ہیں اسلیئے وہ لوگوں اتنی جلدی نظر نہیں آتا
38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟
جہاں اس کا سونے کا دل کرتا ہے
39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
امیر مرے تو خاص خبر، غریب مرے تو عام
40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
دنیا کا نظام ہی نہ چلتا
41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟
زیادہ تر لوگ vibration سے پکڑے جاتے
42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟
خود انسان ہی وہاں گیا اور کچھ نہیں پایا
43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟
یار بُرا نہ منانا ، کچھ "چول" سا سوال نہیں ہے یہ ؟؟÷
44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟
چُوپنے والوں نے
45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟
کئی مرادیں ہیں، کیمرے سے شوٹ کریں تو تصویر میں قید، پستول سے شوٹ کریں تو زندگی کی قید سے آزاد
46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟
پینے اور لگانے کا فرق ہے
47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟
گھر کا کام کرکے
49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟
پرندوں کی طرح لوگوں کے اوپر "کچھ" کرنے کے شوق میں
50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟
دیکھ سکتا ہے، بس اپنی رات کو جاگنے کی عادت کی وجہ سے سوتا رہتا ہے
51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟
اوئے ہاں یہ تو کبھی سوچا نہیں
52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟
جو کالے ہوتے ہیں وہ سیانے ہوتے ہیں
53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
کپڑے کی دکانوں، انشورنس ایجنٹ کے پاس ملتی ہے
54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر "اُپلے" ملتے
55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
اس کا پیر
56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
زبان کا ، انگلش میں volume and wieght اور ارد ًو میں حجم اور وزن
57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
کیونکہ وہ نکل بھی آسانی سے جاتی ہے
58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
جتنی لمبی انسانی زندگی کی تاریخ ہے
59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
ہر کام کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے
60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
اپنی کند ذہنی چھپانے کے لیئے
61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟
لیڈیز کو پتا ہوگا
62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
ایک سے ناک بند ہوتی ہے اور ایک سے بند ناک کھل جاتی ہے
63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
پہلا جسم کے ٹکڑے کرتا ہے اور دوسرا دل کے
64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
اس کی سرشت میں ہوتا ہے
65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
میں نیشنل جیوگرافک نہیں دیکھتا
66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
پھر عینک نہیں بیٹھتی
67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
یہ کسی محنتی انسان سے پوچھو میں بہت کام چور انسان ہوں
68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
بٹ سویٹس پر
69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
ٹھنڈا ٹھنڈا
70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟
کونسے ٹنڈے، کھانے والے یا سیاست کے ٹنڈے
71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
رنگت کا
72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
بلی سے بچنے کا راستہ بنا رہا تھا
73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
ڈرامہ ٹی وی میں اور ڈرامہ بازی سیاست اور گھر میں ہوتی ہے
74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
گرمی سے گلابی ہوجاتی ہے
75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
شیر کی آنکھ کے رنگ کے لینسز لگا کر
76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
کھڑکی سے
77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟
جب کام سے فارغ ہوتا ہے
78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟
انٹی بائیوٹک
79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
لڑھکنے میں آسانی ہوتی ہے
80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
بہت مشکل سوال ہے یہ
81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟
بِل کم آئے
82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
یہ کونسی گھڑی ہے
83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟
سینگوں والا گدھا ہوتا
84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟
جیسے لوکل بسوں کی ہوتی ہے
85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں
سب پرندوں کے سر، پر اور باؤں ہوتے ہیں
86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
40 وٹا کا ، من ہوتا ہے
87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
C
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
داغ کوئی بھی ہو آسانی سے نہیں جاتا
89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟
اس کی گھر والی
90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟
جیب خالی کرنے کے لیئے
91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
کسی گجر سے پوچھیئے
92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
جس کے ہاتھ آتا ہے
93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
جوں کا کام ہی رینگنا ہے چاہے سر ہو کان
94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
red blood cells کی کمی سے
95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
برائی ہمیشہ آسان رسائی میں ہوتی ہے
96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
کار میں جانا اور اخبار میں آنا غائب دماغی کی وجہ سے ہوتا ہے
97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
کسی اور کے سر پہ ڈال
98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
مقدس کے مکے سے
99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
بُک شیلف میں
100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
100 سوال پوچھ کر