انٹرویو چائے سید فصیح احمد کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
نایاب بھائی کی فرمائش تھی یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے - چائے گرمجوشی اور رسمِ ملاقات کی علامت ہے اور ان دنوں محفل پہ خوش اخلاق اور بڑے ملنسار رُکن فعال ہیں بڑے معصوم سے اور سادہ دل @سیدفصیح احمد لہذا دوبارہ سلسلہ ان سے شروع کرتے ہیں-
(رمضان المبارک میں چائے منع نہیں پینا سحر وافطار میں لہذا ان اوقات میں نوش فرماسکتے ہیں)
:coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup:
1
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
3
آپ کے تین قریبی دوست کون ہیں ؟
4
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
5
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
6
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
7
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
8
کون سا تہوار پسند ہے؟
9
کون سا شاعر پسندہے ؟
10
مصنف کون سا پسندہے ؟
11
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
12
پسندیدہ کھیل کون سا ہے؟
13
فارغ وقت کیسے گذارنا پسند کرتے ہیں ؟
14
پھول کون سا پسندہے ؟
15
رنگ کون سا پسندہے ؟
16
پسندیدہ محاورہ کون سا ہے ؟
17
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
18
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
19
اگر آپ کو ئی ایک خواب فوری پورا ہوجائے تو وہ کون سا خواب چاہیں گے؟
20
کوئی شعر جو اکثر لبوں پہ رہتا ہے؟

9giy35.gif

کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
1
اگر کوئی آپ کو تین دن ان میں سے کسی ایک محفلین کے ساتھ رہنا پڑے تو کون اورکیوں؟
(1) نیرنگ خیال@فلک شیر ابن سعید
2
اگرآپ کا نام کا اعلان پاکستان کے نئے وزیراعظم کے طورپرہوجائے تو ؟
3
اگرکوئی آپ کوغلطی سے شیخ رشید سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟
4
اگر آپ سے ملنے اچانک نوازشریف آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟
5
اگر ایک کتاب آپ لکھتے تووہ کون سی مشہور کتاب ہوتی ؟
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہ
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم زبیر مرزا بھائی
آپ نے عرصہ بعد چائے کی محفل سجائی اور گویا کیا ہی خوب سجائی ۔۔۔
بہت سادہ بہت پرخلوص ہستی کو مہمان بنایا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
آ جائیں سید بادشاہ ۔ چائے پیئیں چاہت سے بھرپور ۔۔ اور کریں ہم سے مہکتی چہکتی باتیں ۔۔۔۔۔
ابھی سوال راستے پر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یاد رہے ۔۔
بہت دعائیں
 
سید فصیح احمد

محترم زبیر مرزا بھائی کے سنگ اپنی نشستِ چا(ہ) سے پہلے میں اس ہستی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، نایاب بھائی شکریہ کہنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شائد ہم کچھ واپس لوٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پس! میں کبھی بھی یہ لفظ آپ کے پیار کے بدلے نہ کہوں گا! ۔۔۔ کیوں کہ آپ سے ملنے والا ہر لمحہِ انس مجھے بہت عزیز ہے اور میں آپ کو اپنی ذات سے تمام احترام اور پیار نیا بُن دوں گا مگر آپ سے ملی کوئی بھی سوغات نہ موڑ کر دوں گا !
اللہ آپ کو سلامت رکھے اور آپ یونہی پیار اور محبت کا پر خلوص پیغام بانٹتے رہیں۔ آمین!
:) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاۃ :)

نایاب بھائی کی فرمائش تھی یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے - چائے گرمجوشی اور رسمِ ملاقات کی علامت ہے اور ان دنوں محفل پہ خوش اخلاق اور بڑے ملنسار رُکن فعال ہیں بڑے معصوم سے اور سادہ دل @سیدفصیح احمد لہذا دوبارہ سلسلہ ان سے شروع کرتے ہیں-

بے حد ممنون ہوں پیارے نایاب بھائی اور میرے دُلارے زبیر بھائی کا کہ جنہوں نے خاکسار کو ایسی اہمیت سے نوازا! اور اس معطل سلسلہ کا آغاز مجھ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔۔ :) :)

(رمضان المبارک میں چائے منع نہیں پینا سحر وافطار میں لہذا ان اوقات میں نوش فرماسکتے ہیں)
:coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup:

سوالات کے جوابات سے پہلے چائے پر ایک چھوٹی سی بات۔ میرا ایک دوست اور میں سردیوں میں، ایک صاحب تھے لُڈن میاں! ان کے ڈھابے پر دیر رات چائے پینے جاتے اور اس کا اہتمام بڑے چاؤ سے کرتے تھے۔ ہم دونوں پنجابی زبان کم ہی بولتے ہیں (جب تک کہ بہت ہی لاڈ کا اظہار نہ کرنا ہو! )، لیکن میرا دوست خُرم جب بھی مجھے اس واسطے بلاتا تو چائے نہیں بلکہ یوں کہتا،
" چل بھائی چا پینے چلیں " ۔۔۔ اس کا کہنا تھا کہ چا (پنجابی سے مستعار لے کر) جب دو ”ہ“ نما پیالیوں میں لڈن میاں دے کر جاتے ہیں نا تو پھر صحیح معنی میں چا(ہ) بنتی ہے۔ اور یہ چا(ہ)، پنجابی زبان کی مٹھاس اور لُڈن میاں کی ”ہ“ نما پیالیوں کے سوا مکمل ہی نہیں ہو سکتی۔ آج ان حسیں یادوں کو اکیلے میں جب کبھی پردہ خیال پر دہراتا ہوں تو اس پگلے کی بات سچ لگتی ہے۔ :)

1
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟

گیارہ اگست، برج اسد (leo)

2
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟

آج سے کوئی بارہ سال پہلے (ICS (Intermediate Computer Sciences پنڈی بورڈ سے پاس کیا۔ اس کے بعد بیچلرز کے تیسرے ماہ میں ہی تعلیم کو خیر آباد کہنا پڑا۔ ( بوجہ کند ذہنی نہیں بلکہ کٹھن حالات :) )

3
آپ کے تین قریبی دوست کون ہیں ؟

تین؟ صاحب آج کل کے دور میں ایک آدھ بھی سُچا اور سچا دوست مل جائے تو غنیمت جانو :) ۔۔۔ بس ہمارے بھی ایک ایسے ہی دُلارے دوست ہیں جن کا اوپر ذکر ہوا ، خُرم یوسف ، لئیق بھائی کے شروع کردہ ایک دھاگے میں ان کا ذکر ہو چکا ہے :)
بہترین یا قریبی دوست ایک خاصہ ہے جو ہر ایک کے حوالے نہیں کیا جا سکتا !

4
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟

میری سہیلی ۔۔۔۔۔۔ میری ماں شگفتہ بخاری !
( آپی سیدہ شگفتہ سے اسی لیے انسیت زیادہ ہے کہ وہ اور میری ماں جی ہم نام ہیں :) )

5
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟

کام، قلم اور محفل :) :)

6
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟

میرا خواب تو کالام یا بالائی نیلم (تاؤ بٹ) کے علاقہ میں ایک چھوٹا سا گھر بنا کر اس علاقے میں تعلیم کے معیار کی کوشش ہے۔
باقی میرے پرودگار کو جو بھی منظور ہو :) :)

7
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟

تہذیب سے عاری الفاظ اور بے ادب برتاؤ ! ۔۔ :)

8
کون سا تہوار پسند ہے؟

تہوار کوئی خاص نہیں ( جب بھی من پسند مجلس لگ جائے میرے لیئے وہی تہوار ہے :) )
اگر بہر صورت نام لکھنا ہو تو مجھے عید الفطر بہت پسند ہے !!

9
کون سا شاعر پسندہے ؟

ایک چننا مشکل ہے ۔۔۔ پسندیدہ شاعر بہت ہیں ، تاہم اگر فقط ایک چننا ہو تو جون ایلیا !

10
مصنف کون سا پسندہے ؟

خاں صاحب ( اشفاق احمد )

11
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے ( یہ شائد اس نشستِ چا(ہ) کا میرا پسندیدہ ترین سوال ہے :) )

من چلے کا سودا

میں گلیاں دا روڑا کوڑا
مینو محل چڑھایا سائیاں

12
پسندیدہ کھیل کون سا ہے؟

بلیئرڈ ۔۔ :) :)

13
فارغ وقت کیسے گذارنا پسند کرتے ہیں ؟

قلم کاغذ ، چائے اور پرانے بلیک انڈ وائٹ گانے ۔۔۔ (اس پر اگر جگہ بالائی نیلم ہو تو کمال ہو !! ) :) :)

14
پھول کون سا پسندہے ؟

موتیا

15
رنگ کون سا پسندہے ؟

سفید ، کالا اور ہلکا آتشی سُرخ

16
پسندیدہ محاورہ کون سا ہے ؟

جہاں چاہ ، وہاں راہ ! ۔۔۔۔ :) :)

17
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟

موڈ پر منحصر ہے، کبھی شوق سے لباس پہنتا ہوں تو کبھی بالکل پرواہ نہیں ہوتی ۔۔ :)

18
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟

میرا کردار مالک نے ایسا لکھا کہ بڑی خواہش کی طرف دھیان ہی نہیں جاتا ، میرا کنبہ ہی میری خواہش ہے ۔۔ :)

19
اگر آپ کو ئی ایک خواب فوری پورا ہوجائے تو وہ کون سا خواب چاہیں گے؟

میری بہنوں کی اچھے گھر میں شادی (آمین!) ۔۔۔ :) :)

20
کوئی شعر جو اکثر لبوں پہ رہتا ہے؟

کوی خاص نہیں :)

9giy35.gif

کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ

یا اللہ خیر !! ۔۔۔ :) :)

1
اگر کوئی آپ کو تین دن ان میں سے کسی ایک محفلین کے ساتھ رہنا پڑے تو کون اورکیوں؟
(1) نیرنگ خیال@فلک شیر ابن سعید

اب کیا کروں ؟؟ ۔۔۔۔۔ کیونکہ یہ تینوں میری پسندیدہ شخصیات ہیں۔ لیکن شائد سعود بھائی !!
( لیکن میں تین ، تین دن باقی دونوں برادران کے ساتھ بھی گزار سکتا ہوں کچھ قباحط نہیں :) )

2
اگرآپ کا نام کا اعلان پاکستان کے نئے وزیراعظم کے طورپرہوجائے تو ؟

میرا نہیں خیال جو حالات بن چکے ہیں، اب میں یا کوئی بھی وزیر اعظم بن کر وہ کر سکتا ہے جو ایک عام آدمی کے اختیار میں ہے۔ :)

3
اگرکوئی آپ کوغلطی سے شیخ رشید سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟

شیخ صاحب سمجھے یا کوئی اور کسی کی بھی ذات کا تاثر اس کا اپنا ذمہ ہے ،،، میں تو کوئی بھی من پسند اچھی بات ہی لکھ دوں گا۔ :) :)
جیسے ابھی ذہن میں یہ بات آئی ۔۔۔ کبھی بھی اپنے گٹھ کو نہ چھوڑنا ورنہ ٹوٹ جاؤ گے!

4
اگر آپ سے ملنے اچانک نوازشریف آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟

مجھے قطعاً اندازہ نہیں !! ۔۔۔ ( یہ میری زندگی کا مشکل ترین وقت ہو گا کیوں کہ کسی بھی ایسی مشہور شخصیت کی صحبت میرے لیئے درد سر ہو گی !! )

5
اگر ایک کتاب آپ لکھتے تووہ کون سی مشہور کتاب ہوتی ؟

میں نہیں سمجھتا کہ میرا قلم کوئی بڑی تصنیف رقم کرنے کے قابل ہے ۔۔۔ :) :)

جزاک اللہ زبیر بھائی ، کیا ہی لطف آیا آپ کے ساتھ چا(ہ) نوش فرما کر :) :)
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
جزاک اللہ - سادگی اور خلوص میں ڈوبے جوابات اور ان کی سچائی کی گواہی یہ ہے کہ پڑھتے ہی یہاں بارش کی آوازسنائی دینے لگی اور کھڑکی سے نم ہوا کے جھونکے
اس پر مہر ثبت کررہے ہیں - اللہ تعالٰی آپ کے علم میں عمر میں برکتیں شامل فرمائے
 
ماہی احمد

لائبریرین
محفل پر ہی کہیں یہ سوالات پڑھے تھے ، سوچا آپ کے انٹرویو میں بھی شامل کریں :p
جنرل نالج کے کچھ سوالات

1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟
3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟
4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟
5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟
6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟
29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟
32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟
33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟
34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟
35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟
36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟
37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔
38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟
39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟
42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟
43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟
44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟
45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟
46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟
47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟
48۔ہلکان کیسے ہوتے ہیں؟
49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟
50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟
51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟
52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟
53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟
62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟
71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟
78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟
79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟
82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟
84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟
85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔
86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟
90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟
91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
:p:p:p:p
 
میں پہلے ہی آپ سے ملے مخزن اخلاص سے مالا مال ہو چکا ہوں زبیر بھائی، اس پر ایسے اُنس رچے الفاظ !! :) :) ۔۔ آپ اور سب یارانِ محفل کے لیئے دعا ہے کہ کبھی آپس کا یہ بے لوث بندھن ٹوٹنے نہ پائے! ( آمین! )
جزاک اللہ برادر محترم !! :) :)
 
ننانوے سوالات کے جوابات آخری سوال میں پوشیدہ ہیں۔
 
Top