چائے میں الائچی کی مہک

جان

محفلین
مجھے سادہ چائے پسند ہے جس میں مناسب پتی، ہلکی چینی اور خالص دودھ کو مناسب وقت تک ہلکی آنچ پہ پکایا گیا ہو۔ :)
 

آصف اثر

معطل
جب نزلہ زکام ہو تو چائے میں الائچی، دار چینی، لونگ، ادرک وغیرہ ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ عام حالات میں تو واقعی اس کی ضرورت نہیں ہے۔
احباب الائچی سے نہیں نکلے اور آپ نے دارچینی، لونگ، ادرک اور اوپر سے وغیرہ کا تڑکا بھی ڈال دیا۔ کچھ تو خوف کرو۔
 

اے خان

محفلین
اس میں زیادہ مزہ کس بات کا ہے؟
  • سردیاں؟
  • رات؟
  • تنہائی؟
  • بغیر دودھ؟
  • خود چائے بنانا؟
یہ سوال تو ایسا ہے جیسے مرغی دنیا میں پہلے آئی تھی یا انڈہ :D
ویسے ان سب باتوں کا مزہ برابر ہے یہ سب باتیں ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم ہے.
 

آصف اثر

معطل
روزانہ چائے میں الائچی ڈال کر تقریباً ضائع ہی کرتا ہوں، الائچی کی مہک اور سواد چائے میں محسوس نہیں ہوتا۔ کتنی دیر پکایا جائے؟ دم دینا چاہیے؟
گھر پر جو چائے بنتی ہے، اس میں دودھ ڈالنے کے بعد سالم الائچی ڈالی جاتی ہے۔ اچھا ذائقہ ملتا ہے۔
 
چھلکا کریک کر کے بھی دیکھ لیا سید بادشاہ، چائے میں ڈالنے سے فرق نہیں پڑا۔
عباس بھائی الائچی دودھ میں ڈالا کر دودھ اچھی طرح ابال لیں اور پھر الائچی والا دودھ چائے میں ڈالا کر نوش کریں ۔چائے کی پتی کے ساتھ الائچی ڈالا کرپکانے کا کوئی فائدہ نہیں ۔
 
Top