فرقان احمد
محفلین
لگتا ہے کہ آپ کو خاندانی نسخہ بتانا ہی پڑے گا۔ ویسے ہمیں یہ کاروبار چھوڑے زمانہ ہوا۔چھلکا کریک کر کے بھی دیکھ لیا سید بادشاہ، چائے میں ڈالنے سے فرق نہیں پڑا۔
لگتا ہے کہ آپ کو خاندانی نسخہ بتانا ہی پڑے گا۔ ویسے ہمیں یہ کاروبار چھوڑے زمانہ ہوا۔چھلکا کریک کر کے بھی دیکھ لیا سید بادشاہ، چائے میں ڈالنے سے فرق نہیں پڑا۔
ہمہ تن گوش ہیں۔لگتا ہے کہ آپ کو خاندانی نسخہ بتانا ہی پڑے گا۔ ویسے ہمیں یہ کاروبار چھوڑے زمانہ ہوا۔
اصلی الائچی کو فلیور پر ترجیح دینی چاہیے۔الائچی کا فلیور بھی تو بازار میں ملتا ہے. وہ ڈالا کریں الائچی کا صحیح استعمال صرف نسوار میں کیا جاتا ہے.
لُطف کی بات یہ ہے کہ بچپن یا لڑکپن میں ہمیں ایک خاص قسم کا ذائقہ الائچی میں ملتا ہے جو بڑے ہو کر نصیب نہیں ہو پاتا، اس کی ایک خاص الخاص وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم سونف اور الائچی کے ذائقے کو مکس کر دیتے ہیں۔ اس لیے ہمارا اولین مشورہ یہ ہے کہ مسٹر سونف کو مس الائچی کے ساتھ ملا کر یا الگ سے ایک بار استعمال کر لیں۔ ممکن ہے کہ آپ کا کھویا ہوا ذائقہ واپس آ جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ہمیں اپنا خاندانی نسخہ گوش گزار کرنا ہو گا۔ہمہ تن گوش ہیں۔
پھر تو یقینا الائچی پلاسٹک کی ہو گی ،لیکن ڈبیہ میں خوشبو کہاں سے آجاتی ہے ؟ اب تو یہی رہ گیا کہ الائچی کا پاؤڈر ڈال لیا کریں ۔چھلکا کریک کر کے بھی دیکھ لیا سید بادشاہ، چائے میں ڈالنے سے فرق نہیں پڑا۔
اصلی الائچی سے جب فلیور ہی نہیں مل رہا تو مجبوراً فلیور لینا چاہیےاصلی الائچی کو فلیور پر ترجیح دینی چاہیے۔
اگر آپ کا حجاب نہ ہو تا تو ہم آپ کی ہاتھوں سےبنی چائے پینے کی فرمائش کرتےنسخہ کچھ یوں ہے:
دیگچی لیجیے۔
اُس میں پانی اُبال لیجیے۔
الائچی یا الائچیاں لیجیے، اُس کو یا اُن کو ہلکا پھلکا سا دھو لینا بہتر ہے۔ اُس کے بعد الائچی کو کوٹیں، پیٹیں اور اُس پر خوب غصہ نکالیں اور پانی کے اُبل جانے کے بعد اُسے کھولتے ہوئے پانی میں ڈال دیں، یعنی کہ اس سفوف کو، چاہے وہ ایک الائچی کو یا تین چار الائچیوں کا۔ کچھ ادرک بھی ساتھ ہی پیس کر ڈال سکتے ہیں وگرنہ رہنے دیجیے۔ پانی کو کچھ دیر ابلنے دیجیے اور پھر چائے کی پتی شامل کیجیے۔ اب دودھ شامل کریں اور الٹاتے پھریں۔ ایک دو ابال مزید آ جائیں تو چینی حسبِ ذوق شامل کیجیے اور آنچ دھیمی کر دیجیے؛ بس دو تین منٹ اور، اور لیجیے جناب! چائے نوش فرمائیے!
ذائقہ نہ آئے تو پھر جان لیجیے کہ زیادہ تر کا یہی حال ہے! عمر جوں جوں بڑھتی جاتی ہے، زبان کا ذائقہ کسی حد تک بدلتا جاتا ہے۔
ارے میاں! آپ نے ہمیں خالہ زمانی کی بڑی لڑکی سمجھ لیا۔ شکر کیجیے کہ اس چائے کی نوبت نہ آئی۔اگر آپ کا حجاب نہ ہو تا تو ہم آپ کی ہاتھوں سےبنی چائے پینے کی فرمائش کرتے
مخلوط چائے غیر شرعی ہے۔اس لیے ہمارا اولین مشورہ یہ ہے کہ مسٹر سونف کو مس الائچی کے ساتھ ملا کر
تو پھر دودھ محرم ہے کیا ؟مخلوط چائے غیر شرعی ہے۔
انور مسعود صاحب کی نظم 'چائے اور لسی' یاد آ گئی، اس میں بھی دودھ کا کردار مزے دار تھا۔تو پھر دودھ محرم ہے کیا ؟
"ددھ ملائی ماپے میرے میرا اصلا اُچا "انور مسعود صاحب کی نظم 'چائے اور لسی' یاد آ گئی، اس میں بھی دودھ کا کردار مزے دار تھا۔
دودھ تو مائی باپ ہے۔تو پھر دودھ محرم ہے کیا ؟
لیکن یہ پاکستان کی ہی روایت ہے محض ۔یہاں اہل عرب کے درمیان تو بتانا پڑتا ہے کہ چائے دودھ والی چاہیئے۔ اگر محض چائے کہیں تو یہ لوگ ۔چائے سادہ۔ سمجھ کر بغیر دودھ والی چائے دے دیتے ہیں ۔دودھ تو مائی باپ ہے۔
اگر لیکٹیز پرزسٹنس ہو توتو پھر دودھ محرم ہے کیا ؟
پھر تو دودھ اور بھی زیادہ سگا ہوا۔اگر لیکٹیز پرزسٹنس ہو تو
سین خے
ایک کپ دودھ والی چائے میں :
پیشگی بہت بہت شکریہ۔
- کتنی الائچی ڈالی جائے؟
- ثابت، کوٹ کر، یا صرف دانے ڈالے جائیں؟
- الائچی کس موقع پر ڈالی جائے، پتی ڈالتے وقت، دودھ ڈالتے وقت یا کسی اور وقت؟
ایسا بھی کیا تھا، سونف کا ذائقہ تو آ جاتا ہے کچھ، لیکن الائچی کی مہک نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔لُطف کی بات یہ ہے کہ بچپن یا لڑکپن میں ہمیں ایک خاص قسم کا ذائقہ الائچی میں ملتا ہے جو بڑے ہو کر نصیب نہیں ہو پاتا، اس کی ایک خاص الخاص وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم سونف اور الائچی کے ذائقے کو مکس کر دیتے ہیں۔ اس لیے ہمارا اولین مشورہ یہ ہے کہ مسٹر سونف کو مس الائچی کے ساتھ ملا کر یا الگ سے ایک بار استعمال کر لیں۔ ممکن ہے کہ آپ کا کھویا ہوا ذائقہ واپس آ جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ہمیں اپنا خاندانی نسخہ گوش گزار کرنا ہو گا۔