چائے والا ۔۔۔ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے بے رحم ہاتھوں میں

ویسے ایک بات تو کنفرم ہے مودی بھی چائے والا تھا آج انڈیا کا وزیراعظم بن گیا پاکستانی چائے والے کل کو صدر بن سکتا ہے
یہ تو بولتا بھی ہے ۔۔ اس لیے پاکستان کا صدر بننے کی شرائط پہ پورا نہیں اُترتا ۔:thinking:
 
ابن توقیر

محفلین
فرق تلاش کریں
چائے والے میں اور بریانی والے میں
IMG_20161019_121524_zps1jjh97hl.jpg

میں تو بچپن میں بھی اس طرح کے کھیلوں میں فرق نہیں تلاش کرپاتا تھا۔سمائلس
 
محمد وارث

لائبریرین
اس تصویر کا دوسرا رخ دیکھنا بھی ضروری ہے۔

ارشد خان کی قسمت اچھی تھی، بس ہو گیا مشہور۔ اب پیسے بھی ملنے شروع ہو گئے ہیں۔ پیسہ ستار العیوب ہے، کون پوچھتا ہے تعلیم و تربیت کو۔ دو چار مہینے ان لوگوں کے ساتھ اُٹھے بیٹھے گا خود ہی تعلیم یافتہ نظر آنا لگ جائے گا۔ اس حمام میں جب سب ننگے ہیں تو وہ کیوں نہ ویسے ہی نہائے، جب گنگا بہہ رہی ہے تو اسے بھی ہاتھ دھونے دیں۔

ایسی لاٹری سب کی نہیں لگتی، اس کی لگ گئی ہے سو اس "انجوائے" کرنے دیں اور باقیوں کے لیے "بیسٹ آف لک"۔ ہم سب ایسے ہی دل کے پھپھولے جلا رہے ہیں :)
 
ایسی لاٹری سب کی نہیں لگتی، اس کی لگ گئی ہے سو اس "انجوائے" کرنے دیں اور باقیوں کے لیے "بیسٹ آف لک"۔ ہم سب ایسے ہی دل کے پھپھولے جلا رہے ہیں :)
جی سر بالکل صحیح کہا آپ نے ۔ غریب بندہ جو دو وقت کی روٹی مشکل سے کما پاتا ہے ایسے موقع کو ضا ئع کیوں کرے گا جب کہ شہرت بھی ہے پیسہ بھی ۔۔ وہ بھی بغیر کسی محنت اور تردد کے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس تصویر کا دوسرا رخ دیکھنا بھی ضروری ہے۔

ارشد خان کی قسمت اچھی تھی، بس ہو گیا مشہور۔ اب پیسے بھی ملنے شروع ہو گئے ہیں۔ پیسہ ستار العیوب ہے، کون پوچھتا ہے تعلیم و تربیت کو۔ دو چار مہینے ان لوگوں کے ساتھ اُٹھے بیٹھے گا خود ہی تعلیم یافتہ نظر آنا لگ جائے گا۔ اس حمام میں جب سب ننگے ہیں تو وہ کیوں نہ ویسے ہی نہائے، جب گنگا بہہ رہی ہے تو اسے بھی ہاتھ دھونے دیں۔

ایسی لاٹری سب کی نہیں لگتی، اس کی لگ گئی ہے سو اس "انجوائے" کرنے دیں اور باقیوں کے لیے "بیسٹ آف لک"۔ ہم سب ایسے ہی دل کے پھپھولے جلا رہے ہیں :)

درست فرمایا قبلہ آپ نے۔

دراصل یہ دوسرا رُخ ہی زیادہ تر دنیا کے سامنے ہے، اِسی لئے ہم نے محفلین کے سامنے پہلے رُخ رکھا تھا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
درست فرمایا قبلہ آپ نے۔

دراصل یہ دوسرا رُخ ہی زیادہ تر دنیا کے سامنے ہے، اِسی لئے ہم نے محفلین کے سامنے پہلے رُخ رکھا تھا۔ :)
جب کہ میں‌ دو تین دن سے یہ پہلا رخ دیکھ دیکھ کر طبیعت خراب کر بیٹھا ہوں، ہر طرف سے کچھ نہ کچھ جلنے کی سی بُو آ رہی ہے مسلسل۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
جب کہ میں‌ دو تین دن سے یہ پہلا رخ دیکھ دیکھ کر طبیعت خراب کر بیٹھا ہوں، ہر طرف سے کچھ نہ کچھ جلنے کی سی بُو آ رہی ہے مسلسل۔ :)

:) :) :)

میں نے یہ تصویر تو آج کل میں کئی بار دیکھی لیکن غور نہیں کیا تھا۔ آج پہلی پوسٹ والی ویڈیو دیکھی تو معاملے کا پتہ چلا۔

جس بہتات کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر شئر کی جا رہی تھیں اُس سے تو ایسا ہی لگا کہ دنیا ہنسی خوشی شئرنگ کر رہی ہے۔ :):D
 
یہ وقتی اُبال ہے چند دن میں‌یہ غبار بیٹھ جائے گا اور میڈیا کے ہاتھ کوئی اور تیتر بٹیر لگ جائے گی لیکن اس سارے معاملے صرف ایک چیز مثبت ہے کہ کم از کم ایک شخص اور اس کا خاندان اس بے رحم معاشرے اور سفاک دنیا میں کچھ بہتر حالات میں زندگی گزار سکیں گے۔ ٹھیک ہے اس میں ارشد خان کا اپنا کوئی کمال نہِیں، خدا داد خوبصورتی ہے اور یہ بھی درست ہے کہ مذکورہ خان سے بھی زیادہ خوبصورت لوگ اس سے بھی برے حالات میں ہونگے لیکن قسمت شاید اسی چڑیا کا نام ہے۔ باقی رہا ہمارا سوشل اور الیکڑانک میڈیا تو ان کا تو اللہ ہی حافظ ہے، ان کے بارے میں کچھ کہنا اپنے ہی وقت کا ضیاع ہے۔
 
صد فی صد متفق!
 
ہادیہ

محفلین
اچھا یہ معاملہ تھا۔۔ میں بھی کہوں ہمارے فورم کے سب سیانے لوگوں کو کیا ہوگیا ہےo_O سب چائے والا چائے والا ہی کر رہے ہیں۔۔۔:p
کوئی حال نہیں ۔۔:oops: میڈیا اس بندے کو چھوڑے نا چھوڑے ۔۔ہمارے فورم سے اب نہیں بچ سکتا:D۔۔۔ (بےشک اپنے اپنے سٹیٹس مسیج دیکھ لیں:پ:p:ROFLMAO:)
ویسے سوہنا ضرور ہے مگر اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ یہ کوئی یوسف ثانی ہے جس پر میڈیا پاگل ہورہا ہے۔۔:D میڈیا والوں کے پاس کمی نہیں ہے ایکٹر وغیرہ کی ۔۔ یہ تو کوئی اور ہی معاملہ ہوسکتا ہے ۔
ورنہ اس سے کہیں خوبصورت لڑکے لڑکیاں کسی ریسٹورنٹ میں ویٹرز کا کام کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
تسی کڑیاں منڈیاں نوں ہور شک وچ پا دیو۔۔۔ :p یہاں سے ہر کوئی ذہن میں اپنی اپنی کہانی بنا ئے گا :cool:
ہاہاہا
ڈاکٹر صاحب اپنی اپنی سوچ کہہ لیں۔۔ میڈیا تو پاگل ہی ہے ہمارے فورم کے ممبرز بھی تو کل سے چائے والا چائے والا ہی کر رہے ہیں اور سٹیٹس مسیج پوسٹ کر رہے ہیں۔
ایویں ضرور دماغ کھپانا۔۔۔
اور معاملے کا اسی لیے کہا کہ مانا ایک بندہ خوبصورت ہوتا ہے مگر کیا دنیا میں اور خوبصورت لوگ نہیں ہیں۔۔
 
جہاں تک میرا خیال ہے ، احمد بھائی کی اس لڑی کا مقصد چائے والا پر کمنٹ نہیں، بلکہ میڈیا اور معاشرے پر ہی ہے۔ اور میرا کیفیت نامہ بھی اسی حوالے سے ہے۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
جہاں تک میرا خیال ہے ، احمد بھائی کی اس لڑی کا مقصد چائے والا پر کمنٹ نہیں، بلکہ میڈیا اور معاشرے پر ہی ہے۔ اور میرا کیفیت نامہ بھی اسی حوالے سے ہے۔
سرجی کل سے 2،3 ممبرز کے سٹیٹس مسیج اسی حوالے سے پڑھ چکی ہوں اسی لیے میں نے آپ سے پوچھا تھا کہ کیا معاملہ ہے۔۔
اور رہی اس لڑی کی بات۔۔ اتنی سمجھ تو مجھے بھی ہے کہ یہاں بات مذاق میں بھی ہو رہی ہے اور سریس بھی۔۔۔(چونکہ میں سریس نہیں رہ سکتی اسی لیے یہاں کمنٹس مذاق میں ہی کیے۔۔) مگر پس منظر ہمارا معاشرہ ہی ہے اور اس کا کردار بھی۔۔۔
 
Top