چائے والا ۔۔۔ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے بے رحم ہاتھوں میں

محمداحمد

لائبریرین

حالانکہ چائے والے نے صاف صاف کہہ دیا کہ وہ اپنا یہی کام کرے گا اور 'عزت' کی روٹی کمائے گا پھر بھی ان میڈیا والوں کو عزت راس نہیں آ رہی ہے۔ :)

عجیب اِک بھیڑ چال ہے کہ ہر شخص آنکھیں بند کرکے ایک ہی رُخ چل پڑتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عجیب بات ہے ،شاید میڈیا کی یہی کوششیں بار آور ثابت ہوچلی ہیں ۔ ایک اور وڈیو شاید ایکسپریس کی ہے جس میں یہ نوجوان اداکاری کے میدان میں آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اترنے کے لیے پر تولنے کا ذکر کر چکا ہے خواہ وہ ہالی وڈ ہو یا بالی وڈ یا کوئی بھی۔واللہ اعلم ۔
کسی نے اس سے یہ نہ پوچھا کہ اس کی تعلیم کتنی ہے اور کوئی مزیدتعلیم کی خواہش ہے یا نہیں ۔یہ میڈیا کی یا معاشرے کی فکری پسماندی کا ایک مظہر ہے ۔واللہ اعلم۔
 
ہم شہرت سے مرعوب قوم ہیں.
اور شہرت کا ذریعہ کچھ بھی ہو، اس سے غرض نہیں.
ایک چائے والا ایک حد تک ہی اس دباؤ کو برداشت کر سکتا ہے. بہہ جائے گا اسی دھارے میں.
اور قوم بھی خوش رہے گی کہ اس کے نزدیک شہرت ہی سب کچھ ہے.
 
'عزت' کی روٹی کمائے گا پھر بھی ان میڈیا والوں کو عزت راس نہیں آ رہی ہے
کسی نے اس سے یہ نہ پوچھا کہ اس کی تعلیم کتنی ہے اور کوئی مزیدتعلیم کی خواہش ہے یا نہیں ۔یہ میڈیا کی یا معاشرے کی فکری پسماندی کا ایک مظہر ہے ۔واللہ اعلم۔
میڈیا 'سب سے پہلے کی' دوڑ کا مریض ہے اور ایسے مرض کا کوئی علاج نہیں ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
عجیب بات ہے ،شاید میڈیا کی یہی کوششیں بار آور ثابت ہوچلی ہیں ۔ ایک اور وڈیو شاید ایکسپریس کی ہے جس میں یہ نوجوان اداکاری کے میدان میں آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اترنے کے لیے پر تولنے کا ذکر کر چکا ہے خواہ وہ ہالی وڈ ہو یا بالی وڈ یا کوئی بھی۔واللہ اعلم ۔

اُس معصوم نے اگر اداکاری کا شعبہ اختیار بھی کر لیا تو موجودہ عالی مرتبہ اداکار اُسے اپنے برابر کب سمجھیں گے۔

کسی نے اس سے یہ نہ پوچھا کہ اس کی تعلیم کتنی ہے اور کوئی مزیدتعلیم کی خواہش ہے یا نہیں ۔یہ میڈیا کی یا معاشرے کی فکری پسماندی کا ایک مظہر ہے ۔واللہ اعلم۔

کوئی اس معصوم شخص کو سمجھائے کہ سنہری خواب دیکھنے کے بجائے ان میڈیا والوں سے (کہ جو اُسے پروڈکٹ بنا کر ریٹنگ کے حصول میں مگن ہیں) اتنی رقم وصول کرے کہ خود کو تعلیمی اور تہذیبی زیور سے آراستہ کرلے کہ کل کو کوئی اُسے طعنہ نہ دے سکے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
Blue-eyed Pakistani chaiwala lands modelling contract
لیجیے۔
پہلا قدم ۔ یا پہلا شکار ؟
Chai wala is no more chai wala, now he is fashion wala!
l_118190_105600_updates.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
ہماری نیک خواہشات ان کے لئے۔ :)
انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے ایک میڈیا منیجر رکھ لیں تاکہ ایک سے زیادہ لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں۔ :)
اتنی آمدنی تو ہونے دیں ۔ ابھی ۔:)
پہلا کونٹریکٹ ہے۔پھر مینیجر بھی رکھ لیں گے ارشد صاحب۔
 
ویسے اگر چائے والے کے مشہور ہونے کا سبب اس کی نیلی آنکھیں ہیں تو کئی سو نیلی آنکھوں والے لاہور میں بھی دھکے کھاتے پھر رہے ہیں ان کا کیا؟
 
اور وہ اس سے زیادہ ہینڈسم اور کیوٹ ہیں ۔۔
اے تے وچارہ لگدا وی چُرلو جیا اے :D
 
ابن توقیر

محفلین
ویسے اگر چائے والے کے مشہور ہونے کا سبب اس کی نیلی آنکھیں ہیں تو کئی سو نیلی آنکھوں والے لاہور میں بھی دھکے کھاتے پھر رہے ہیں ان کا کیا؟

وہ چائے والے نہیں ہیں نا آپو۔وہ سارے صرف اپنی "امی ابو" والے ہیں اس لیے ان کا مشہور ہونا فی الحال مشکل ہے۔سمائلس
 
کے دس ‏میڈیا کو ایک چائے والا نظر آ گیا لیکن یہاں تو لاکھوں ریڑھی والے، تندور والے ،دودھ سوڈے والے بے روزگار نوجوان ہیں ان کا کیا قصور؟
 
ان کی کسی نے ڈی ایس ایل آر کیمرے سے تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی۔
 
Top