سیفٹی فیچر کئی قسم کے ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ آٹومیٹک فیچر چاہتے ہیں کہ ہاتھ ڈالتے ہی مشین رک جائے تو مشین کو ہاتھ اور چارے میں فرق جاننا ہو گا۔سیفٹی فیچر نہیں ڈالے جا سکتے؟
گاؤں میں ہماری حویلی میں بھی یہ چارہ کاٹنے والی مشین لگی ہوئی ہے بچپن میں جب کبھی گاؤں جاتی تو بڑے بھائی ڈراتے ہوتے تھے مجھ چلو تمہارا ہاتھ کاٹتا ہوں.ہمارے ساتھ بس میں ایک سکول کی ٹیچر جاتی ہیں۔۔ بدقسمتی سے اس کا ایک ہاتھ بھی اسی مشین کی وجہ سے کٹ گیا تھا(بچپن میں ہی)۔۔ اب صرف انگوٹھا ہے بائیں ہاتھ کا۔۔..
اور بھی اکثر سنا ہے ایسے واقعات اور حادثات کے بارے میں۔۔
سادہ ٹوکہ پندرہ بیس ہزار تک پہنچ چکا ہےآج کل امیج پراسسنگ نے کافی ترقی کر لی ہے تو ایسا ممکن ہے کیمرے اور پروسیسر کے ذریعے ہاتھ کو ڈیٹیکٹ کیا جائے اور مشین روک لی جائے، اگر ہاتھ ایک خاص جگہ سے آگے جائے۔ اس سے مشین کی قیمت میں کچھ اضافہ ہوگا۔
یا پھر flir کیمرے سے جسم کے درجہ حرارت کی پیمائش کی جائے۔ یہ سب ممکن حل ہیں لیکن مسئلہ یہی ہے کہ ان پر پیسہ لگتا ہے۔
اس مشین کی کیا قیمت ہو گی؟سادہ ٹوکہ پندرہ بیس ہزار تک پہنچ چکا ہے
میرا خیال ہے کہ یہ کوئی ایسا ناممکن کام بھی نہیں ہے مگر وطن عزیز میں حفاظتی تدابیر سے متعلق ضروری اقدامات کو نظرانداز کر دینے کی عمومی روش صارفین اور مینوفیکچررز ہر دو جانب موجود ہے اور رہی حکومت تو اس کے پاس کرنے کے اور بہت ضروری کام ہیں سو اب اپنی مدد آپ کے تحت ہی اگر کچھ کیا جائے تو بہتر ہے۔کیا ہمارے انجینئر ان چارہ کاٹنے والی مشینوں کا محفوظ ڈیزائن نہیں بنا سکتے؟
فرقان صاحب یہ اس حوالے سے تو محفوظ ڈیزائن ہے کہ اس کے بلیڈ اوپن نہیں ہیں لیکن چارہ ڈالنے والی سائیڈ روایتی مشین جیسی ہی دکھائی دیتی ہے دوئم اس کی ورکنگ کیپیسٹی بھی اس کی ملٹی پرپز ساخت کی وجہ سے بظاہر سادہ مشین کے مقابلے میں کم ہے۔ وڈیو میں جتنا چارہ فیڈر میں رکھا جا رہا ہے اس کارکردگی کو دیکھ کر تو گاؤں والوں نے اس شہری ماڈل کے لطیفے بنا لینے ہیںمحفوظ ڈیزائن بھی مارکیٹ میں آ چکے ہیں ویسے۔
یہ بھی دیکھیے گا۔فرقان صاحب یہ اس حوالے سے تو محفوظ ڈیزائن ہے کہ اس کے بلیڈ اوپن نہیں ہیں لیکن چارہ ڈالنے والی سائیڈ روایتی مشین جیسی ہی دکھائی دیتی ہے دوئم اس کی ورکنگ کیپیسٹی بھی اس کی ملٹی پرپز ساخت کی وجہ سے بظاہر سادہ مشین کے مقابلے میں کم ہے۔ وڈیو میں جتنا چارہ فیڈر میں رکھا جا رہا ہے اس کارکردگی کو دیکھ کر تو گاؤں والوں نے اس شہری ماڈل کے لطیفے بنا لینے ہیں
یہ بھی دیکھیے گا۔