چاند پر انسان اتارنے کا امریکی فراڈ

arifkarim

معطل
تو وہ یہ سارا کام صرف اپنی نوکری کی وجہ سے کرتے ہیں۔ میں تو سمجھا تھا کہ شاید حب الوطنی میں کرتے ہیں۔ :)
کیا ڈالر کمانا حب الوطنی نہیں؟ :)
یاد رہے کہ ہمارے امیرالمؤمنین مرحوم ضیاءالحق بھی اسی حب الوطنی کا شکار ہو کر پورا ملک ڈبو چکے ہیں :)
 

x boy

محفلین
میاں یہ جو سعد ہے نا۔۔۔ تم سے بڑا مولوی ہے۔۔۔ ہاہاہہاہا
میں نہ ملا ہوں نہ مولوی نہ امام ، میں تو شاگرد ہوں جو کچھ وقت یہاں گزار کر خوش ہوتا ہوں جب بھی آفس میں فری وقت ملتا ہے یہاں آجاتا ہوں
اردو محفل ایک اچھی جگہہ جہاں معلومات کے ساتھ الگ الگ دماغ کے لوگ ملتے ہیں میں کسی کو خراب نہیں کہتا بس وقتی مزا لے کر
مسکراتا رہتا ہوں ، خون جو بڑھانا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
متفرقات سے بہتر تھا کہ اسے مزاحیہ تحاریر میں رکھا جاتا
ویسے سنجیدگی سے دیکھا جائے تو Sharknado کے تیسرے حصے میں جیٹ پیک کی مدد سے انسان تو خلائی جہاز سے چاند تک پہنچتا ہی ہے مگر شارکس بغیر جیٹ پیک کے پہنچ جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فلم Syfy چینل نے بنائی ہے۔ ان کی ایک اور یادگاری پیشکش (اسی فلم کے پہلے دو حصوں کو اگر شمار نہ کیا جائے تو) اسی چیز کو ثابت کرنے پر بنائی گئی ہے کہ چاند پر کوئی انسان نہیں اترا (شاید امریکی انسان نہیں ہوتے)۔ لگتا ہے کہ اس چینل پر "ایئرفورس کے ریٹائرڈ سائنٹس" کام کرتے ہیں
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

دير سے جواب دينے کے ليے معذرت۔ ايک دوست نے درست اندازہ لگايا، ميں واقعی کچھ روز کے ليے چھٹی پر تھا۔

جہاں تک چاند سے متعلق سازشی ويڈيوز کا سوال ہے تو ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ آپ دنيا کے کسی بھی اہم واقعے کے بارے ميں اسی طرح کی ويڈیوز ديکھ سکتے ہيں، وہ چاہے انسان کا چاند پر جانے کا واقعہ ہو، پرل ہاربر يا شہزادی ڈيانا اور مائيکل جيکسن کی موت، ہر موضوع پر اسی طرح کی ويڈيوز موجود ہيں۔

چونکہ موضوع چاند تک امريکی خلابازوں کا سفر ہے تو اسی حوالے سے ايک يادگار تصوير پيش ہے۔

46355_548681835191979_527952673_n.jpg


چاند پرجانے والے امریکی مشن کے پورے عملے نے کراچی کا دورہ کیا تھا اور پاکستان عوام کو چاند کے ایک چھوٹے سے پتھر کا تحفہ پیش کيا تھا۔ تب سے يہ پتھر کراچی کے قومی عجائب گھر میں رکھا ہوا ہے۔

دوسرے لفظوں ميں آپ يوں کہہ سکتے ہيں کہ چاند تک امريکی رسائ کا ثبوت تو کراچی کے عجائب گھر ميں موجود ہے جو ہم لوگوں نے آپ کو تحفے کے طور پر پيش کيا تھا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 

ظفری

لائبریرین
اس دوران کتنے ڈالرز ملے؟
یہ کیا اندازِ تخاطب ہے عارف ۔۔۔۔۔ اگر بحث کرنی ہے تو پھر علمی انداز سے کرو۔ یہ عامیانہ رویہ کسی ایسے شخص کو زیب نہیں دیتا ۔ جو بحث علم ، ثبوت اور دلائل کی بنیاد پرکرنے کو ترجیح دیتا ہو ۔ یہ کسی کی ذاتیات پر براہِ راست حملہ ہے ۔ اگر معلوماتی پوسٹ کا جواب ، علمی انداز سے نہیں دےسکتے تو بہتر ہےکہ آدمی خاموش رہے ناکہ،یہاں " کچھ لوگوں "کی طرح اوچھا انداز اختیار کر لے ۔یہ انداز صرف وہی لوگ اپناتے ہیں ۔ جن کی فہم و فراست اور علم بہت ہی محدود پیمانے پر ہو ۔ کیونکہ بحث سے متعلق ان کی عقل خبط ہوجاتی ہے تو پھر یہی ذاتیات ہی ان کے پاس کھمبا نوچنے کے لیئے رہ جاتی ہے ۔
 

arifkarim

معطل
یہ کیا اندازِ تخاطب ہے عارف ۔۔۔۔۔ اگر بحث کرنی ہے تو پھر علمی انداز سے کرو۔ یہ عامیانہ رویہ کسی ایسے شخص کو زیب نہیں دیتا ۔ جو بحث علم ، ثبوت اور دلائل کی بنیاد پرکرنے کو ترجیح دیتا ہو ۔ یہ کسی کی ذاتیات پر براہِ راست حملہ ہے ۔ اگر معلوماتی پوسٹ کا جواب ، علمی انداز سے نہیں دےسکتے تو بہتر ہےکہ آدمی خاموش رہے ناکہ،یہاں " کچھ لوگوں "کی طرح اوچھا انداز اختیار کر لے ۔یہ انداز صرف وہی لوگ اپناتے ہیں ۔ جن کی فہم و فراست اور علم بہت ہی محدود پیمانے پر ہو ۔ کیونکہ بحث سے متعلق ان کی عقل خبط ہوجاتی ہے تو پھر یہی ذاتیات ہی ان کے پاس کھمبا نوچنے کے لیئے رہ جاتی ہے ۔
درست ، میں نے مذاقاً کہا تھا۔ امریکیوں نے سنجیدہ لے لیا۔ بہرحال اسے حذف کر دیا ہے :)
 

Fawad -

محفلین
ٹرخ ہی جائیں تو اچھا ہے
ورنہ فواد تو سبب بنیں گے گوانتاناموبے جانے کا یا پھر چاند سے بھی اگے

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ان خدشات کا اظہار مجھ سے کچھ اردو فورمز پر ساتھيوں نے پہلے بھی کيا ہے کہ اگر وہ امريکہ کے خلاف کچھ بات کريں گے تو امريکی حکومتی ادارے ان کے خلاف کاروائ کريں گے۔ ان دوستوں کی خدمت ميں عرض ہے کہ وہ امريکہ کے کسی بھی نشرياتی ادارے کے ٹی وی چينل يا کوئ بھی اخبار اٹھا کے ديکھ ليں اس ميں آپ کو مسلمانوں سميت ہر مقطبہ فکر کے لوگ امريکی حکومت کی مختلف پاليسيوں کے خلاف يا اس کے حق ميں اظہار خيال بغير کسی خوف کے کرتے نظر آئيں گے۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے قيام کا مقصد ہی يہ ہے کہ امريکی پاليسيوں کے حوالے سے آپ کو امريکی حکومت کے موقف سے آگاہ کيا جا سکے اور آپ کا موقف سنا جائے۔

ہم ايک پبلک فورم پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہيں جس کا مقصد ہی يہ ہے کہ ايسے خيالات، سوچ اور رائے ايک دوسرے کے سامنے رکھيں جو متضاد اور مختلف ہوں۔ جن دوستوں نے مختلف فورمز پر ميری پوسٹنگز پڑھی ہيں، وہ يقينی طور پر ان فورمز پر مختلف رائے دہندگان کی جانب سے امريکہ کے خلاف، ميری ذات پر اور ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم پر کی جانے والی شديد تنقيد سے بھی واقف ہوں گے۔ ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ وہ تمام دوست بخيريت ہيں اور اس وقت بھی فورمز پر اپنی آزاد رائے کا اظہار کر رہے ہيں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
Top