چاند پر جانے کا امریکی دعویٰ جھوٹ نکلا ۔۔۔۔!

متلاشی

محفلین
ہالی ووڈ کے مایہ ناز فلم ڈائریکٹر سٹینلے کبرک کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے چاند پر مشن بھیجنے کا دعویٰ جعلی اور جھوٹ پر مبنی تھا۔ میں ہی وہ شخص ہوں جس نے اس جھوٹ کو فلم بند کیا تھا۔ آج تک کوئی انسان چاند کو تسخیر ہی نہیں کر سکا ہے۔

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کے افراد نے وہ منظر یقینا دیکھا ہوگا جب چاند پر بھیجے گئے امریکی مشن اپالو 11 میں شامل نیل آرمسٹرانگ نے اس سیارے پر پہلا قدم رکھا تھا۔ برسوں گزر جانے کے بعد بھی اس مشن پر سوالیہ نشانات ہیں کہ کوئی انسان کبھی چاند پر گیا ہی نہیں تھا۔ اب پتا چلا ہے کہ یہ سب کچھ جعلی تھا جو ہالی ووڈ کے ایک سٹوڈیو میں تیار کیا گیا تھا۔

Moon.jpg


غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک خفیہ ویڈیو ریلیز کی گئی ہے جس میں ہالی ووڈ کے آنجہانی ہدایتکار سٹینلے کبرک نے تسلیم کیا ہے کہ 1969ء میں چاند پر کوئی مشن نہیں گیا تھا بلکہ انہوں نے اس کی فلم بندی کی تھی۔ ہالی ووڈ کے ہدایتکار کی اس خفیہ ویڈیو کو 15 سال قبل فلم بند کیا گیا تھا۔ ان کی ویڈیو بنانے والے رپورٹر نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس ویڈیو کو ان کی وفات کے 15 سال بعد افشاء کرے گا۔ اس کے چند ہی دن بعد سٹینلے کبرک کا انتقال ہو گیا تھا۔ اس خفیہ ویڈیو میں انہوں نے تسلیم کیا کہ چاند کی تسخیر پر اٹھائے جانے والے تمام سوالات درست ہیں۔ یہ سب کچھ امریکی خلائی ادارے ناسا اور امریکی حکومت کی ایماء پر کیا گیا تھا۔ اس وقت کے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو اس تمام معاملے کا علم تھا۔

Apollo.jpg


سٹینلے کبرک کا کہنا تھا کہ وہ امریکی عوام سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ انہوں نے ان سے دھوکہ دہی کی ہے۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے امریکی حکومت اور ناسا کے کہنے پر مصنوعی چاند پر فلم بندی کی تھی۔ میں اس فراڈ پر امریکی عوام کے سامنے شرمسار ہوں۔


- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/WeirdNews/312541#sthash.mDakghPN.dpuf
 
ملحدین کا تو بیڑا ہی غرق ہو جائے گا، یہ دیکھ کر۔ ویسے آپ اگر اوپر والی منسلک تصویر کو دیکھیں، تو اُس میں نظر آنے والے خلا نورد اور مشینری کا سایہ ایک طرف کو ہے، جب کے امریکی جھنڈے کا سایہ اس کے اُلٹی طرف ہے۔ ایسا کیوں ؟
 
اس ربط کو ضرور دیکھیں :D:D
سمجھ نہیں آیا یہ ثبوت کس کی طرف سے پیش کیا گیا ہے ۔
ان کی طرف سے جو چاند پر جانے کے قائل ہیں ۔
یا ان کی طرف سے جو اس کی نفی کرتے ہیں۔
مجھے یاد آیا ایک مرتبہ شاید لطف کھوسہ (شاید) نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی، جج نے ضمانت منظور کر لی، وکیل نے کہا " مگر میں پھر بھی اپنے دلائل دونگا"
جج نے دلائل دینے کی اجازت دی، انہوں نے دلائل دئیے،
جج نے کہا اگر یہ دلائل ہیں تو میں ضمانت منسوخ کرتا ہوں۔۔
:p:p:p
 

زیک

مسافر
ملحدین کا تو بیڑا ہی غرق ہو جائے گا، یہ دیکھ کر۔ ویسے آپ اگر اوپر والی منسلک تصویر کو دیکھیں، تو اُس میں نظر آنے والے خلا نورد اور مشینری کا سایہ ایک طرف کو ہے، جب کے امریکی جھنڈے کا سایہ اس کے اُلٹی طرف ہے۔ ایسا کیوں ؟
اور ٹوٹے چاند والے مسلمانوں کا کیا ہو گا؟
 
ملحدین کا تو بیڑا ہی غرق ہو جائے گا، یہ دیکھ کر۔ ویسے آپ اگر اوپر والی منسلک تصویر کو دیکھیں، تو اُس میں نظر آنے والے خلا نورد اور مشینری کا سایہ ایک طرف کو ہے، جب کے امریکی جھنڈے کا سایہ اس کے اُلٹی طرف ہے۔ ایسا کیوں ؟

ویسے سایہ ویسے ہی غائب ہے
 

زیک

مسافر
اس وقت کے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو اس تمام معاملے کا علم تھا۔

اچھا ! تو اب پتہ چلا کہ کینیڈی کو کیوں قتل کیا گیا تھا۔:surprised:
اگر کبرک نے فلم کینیڈی کے دور میں بنائی تھی تو ریلیز نکسن کے زمانے میں کیوں ہوئی؟
 
یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے۔ دوبارہ کوشش کیجئے۔
میں نے اشارتًا سمجھانے کی کوشش کی، لیکن شاید آپ اشارے کو سمجھے نہیں۔آسان الفاظ میں بات کرتا ہوں۔ ملحدین چونکہ سائنس کو اپنے عقیدے کی بنیاد بناتے ہیں، یہاں اس پوسٹ میں چونکہ سائنس کا چاند کا سفر مشکوک ہو گیا ہے، اس لیے اُن کے عقیدے پر ہونے والی چوٹ کی طرف میں نے اپنے مراسلے میں ذکر کیا تھا۔
 
Top