چاند پر جانے کا امریکی دعویٰ جھوٹ نکلا ۔۔۔۔!

بندہ پرور

محفلین
اتنا سرمایہ نہیں ہے ان کے پاس۔ آپ چاہیں تو چندہ کر کے ان کی مدد کر سکتے ہیں۔
ویسے یہ لڑی کوئی اور بھلا کام کرے یا نا کرے ۔ میرے جیسے کم علم اور کم مراسلے والے صرف ساڑھے سات ماہ
پرانے محفلین کے علم اور مراسلوں کی تعداد میں اضافہ ضرور کرے گا ۔ کافی کچھ سیکھنے کے لیے مل رہا ہے ۔
معلومات سے بھرپور محفلین کی دلچسپ ، کبھی دوستانہ تو کبھی جارحانہ ، نوک جھونک بونس میں ۔ اچھی لڑی ہے جس کے
ہیرو جاسم محمد ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ابھی میں اوپر چھت پر گیا تھا سو ماموں جی کی ایک تصویر بنا لایا ۔

bRkxx01.jpg
 
سید عمران

محفلین
اتنا سرمایہ نہیں ہے ان کے پاس۔ آپ چاہیں تو چندہ کر کے ان کی مدد کر سکتے ہیں۔
ہم چندہ کرنے والے ہوتے تو سب سے پہلے اپنی مدد کرتے...
ایک مرتبہ چندا کرلی، اس کے بعد بندہ دوسرا دھندہ کرنے کے قابل نہ رہا!!!
 
سید ذیشان

محفلین
کیا پتا چاند پر لینڈنگ کو کسی مسلم ملک میں فلمایا گیا ہواور اس دوران مساجد سے آذان کی آواز آ رہی ہو؟ :thinking:
چاند کا تو نہیں معلوم لیکن مریخ کو فلمانے کے لئے بہترین جگہ خیبر پختونخواہ میں بے آب و گیاہ ضلع کرک ہے۔ مارز رورز کی تصاویر دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ ہو نہ ہو یہ روور کرک میں ہی پھر رہے ہیں۔
1000

اس تصویر میں سے موٹر سائکل اور سڑک نکال دیں تو ہو بہو مریخ کا منظر پیش کرتی ہے

pia17944-marscuriosityrover-aftercrossingdingogapsanddune-20140209.jpg
 
سید ذیشان

محفلین
چاند پر قدم رکھنے والا پہلا انسان نیل آرم اسٹرونگ بلانے پر 1970 میں پاکستان بھی آیا تھا ۔ جس کا پوری پاکستانی عوام نے بھرپور انداز میں استقبال کیا تھا۔ کیونکہ اس وقت قوم میں اینٹی امریکی سازشی وائرس پیدا نہیں ہوا تھا۔ :)
armstrongkarachi1970s.jpg
یہ تصویر مشرقی پاکستان کی ہے۔ یعنی آپ نہیں کہہ سکتے کہ اس وقت مغربی پاکستان میں یہ وائرس موجود نہیں تھا۔ ;)
 
بندہ پرور

محفلین
ابھی میں اوپر چھت پر گیا تھا سو ماموں جی کی ایک تصویر بنا لایا ۔

bRkxx01.jpg
یہ تو آپ ممانی کی بنا لائے۔ آدھا چہرہ گھونگھٹ میں ہے۔
اگر چاند ہمارا ماموں ہے تو سورج ہمارا چچا کیوں نہیں ہے ؟
" کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟"
 
بندہ پرور

محفلین
چاند کا تو نہیں معلوم لیکن مریخ کو فلمانے کے لئے بہترین جگہ خیبر پختونخواہ میں بے آب و گیاہ ضلع کرک ہے۔ مارز رورز کی تصاویر دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ ہو نہ ہو یہ روور کرک میں ہی پھر رہے ہیں۔
1000

اس تصویر میں سے موٹر سائکل اور سڑک نکال دیں تو ہو بہو مریخ کا منظر پیش کرتی ہے

pia17944-marscuriosityrover-aftercrossingdingogapsanddune-20140209.jpg
ان دونوں تصویروں کو دیکھ کر ٢ سوال پوچھ رہا ہوں کوئی سے بھی ایک کا جواب لازمی ہے
سوال نمبر ١ کیا یہ آپکی موٹر بائیک ہے زیشان بھائی ؟اگر ہاں تو یہ یہاں کیوں کھڑی ہے اور آپ کہاں ہیں ؟
سوال نمبر ٢ ایسا دکھتا ہے کہ مریخ پر عرب لوگ رہتے ہیں کیونکہ یہ جگہ بالکل ریگستان جیسا ہے
تو عربوں کے اونٹ کیوں دکھائی نہیں دے رہی ہیں ؟
 
زاہد لطیف

محفلین
یہ تصویر مشرقی پاکستان کی ہے۔ یعنی آپ نہیں کہہ سکتے کہ اس وقت مغربی پاکستان میں یہ وائرس موجود نہیں تھا۔ ;)
میں بھی جاسم صاحب کے دعوے پہ الجھن کا شکار تھا کیونکہ مغربی پاکستان میں تو امریکن سنڈی اور وائرس تو 65 سے بھی پہلے پیدا ہونا شروع ہو گئے تھے اور 71 میں کافی بلندیوں پہ تھے۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں بھی جاسم صاحب کے دعوے پہ الجھن کا شکار تھا کیونکہ مغربی پاکستان میں تو امریکن سنڈی اور وائرس تو 65 سے بھی پہلے پیدا ہونا شروع ہو گئے تھے اور 71 میں کافی بلندیوں پہ تھے۔
65 کی جنگ میں امریکی سُنڈیوں نے پاکستان کی حمایت نہیں کی تھی جس کے بعد یہ اینٹی امریکی وائرس قوم میں پھیلنا شروع ہو گیا تھا۔ البتہ اس کی اصل افزائش نسل مرد مومن مرد حق ضیاء الحق کے دور میں ہوئی تھی۔
 
Top