مبارکباد چراغ جلتے رہیں....!!

اکمل زیدی

محفلین
قرۃالعین اعوان صاحبہ نے واضح کہا کے "نفیس سی رکن " . .. . . "آپ کی مثبت سوچ کو سراہنا" . . . "یونہی خوبصورت انتخاب"
:rolleyes:
جوابن آپ نے نمبر شماری کرے پوسٹ کی تعداد پوری کر کے ان کے خوبصورت انتخاب سے ہزاری ہونے کی خواھش کو مجروح کیا ہے اس سے آپ کی نفاست پرحرف آگیا اور مثبت سوچ کی نفی بھی ہوتی ہے :D
...اب آخر میں . . . ۔
آپ کو بہت بہت مبارک ہو ہزاری منصب پانے پر :)
 

لاریب مرزا

محفلین
جوابن آپ نے نمبر شماری کرے پوسٹ کی تعداد پوری کر کے ان کے خوبصورت انتخاب سے ہزاری ہونے کی خواھش کو مجروح کیا ہے اس سے آپ کی نفاست پرحرف آگیا اور مثبت سوچ کی نفی بھی ہوتی ہے
ہم آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتے۔ جب اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ابھی ہم ہزاری نہیں ہوئے بلکہ کچھ مراسلے باقی ہیں تو ہم نے انتہائی نفاست اور شرارت سے اس چیز کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے نمبر شماری کی :D تاکہ قرۃالعین اعوان بہنا کے دھاگہ شروع کرنے پر اور کوئی نہ کہے کہ ابھی تو ہم ہزاری ہوئے ہی نہیں۔۔
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
لیجئے پھر تابش بھائی کے یاد دہانی کروانے پر دوبارہ سے مبارک باد۔

tumblr_o356yiHPJI1s5dg1no2_500.gif
ایک ہزاری منصب مبارک ہو۔
 
Top