اور میری ناقص معلومات کے مطابق اس کا ڈاؤن لوڈر بنانا کچھ خاص صعوبت کا حامل نہ ہوگا۔ انسپیکشن سے تصاویر کے روابط تک بآسانی رسائی ہورہی ہے، ان تمام کو یکے بعد دیگرے ڈاؤن لوڈ کرنے اور پھر یکجا کرکے پی ڈی ایف کی شکل دینے کا پروگرام لکھنا ہے۔ مجھے لگتا ہے ابتدائی شکل ایک آدھ گھنٹے میں تیار کی جاسکتی ہے اگر کوئی پروگرامر بھائی تھوڑا سا وقت نکال سکیں۔
دیکھنے میں تو بالکل آسان لگتا ہے لیکن اتنا سیدھا طریقہ نہیں ہے۔ سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ چغتائی والوں نے کتابیں پڑھنے کے لیے لاگ ان ضروری قرار دیا ہے۔ یہ لاگ ان کوکیز کی صورت میں ہے جو کہ محفوظ ہوتی ہے اور آپ کسی دوسری ایلیکیشن یا ویب پیچ سے حاصل نہیں کر سکتے۔ اس کے لیے سلینیئم کا استعمال ہو سکتا ہے لیکن وہ کافی سست اور عام صارف کے لیے انسٹال اور کنفگر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
میں کوشش کر رہا ہوں کہ یہ کام کسی طرح ہو سکے۔ فراغت کے اوقات کی کمیابی کی وجہ سے کچھ دیر ہو رہی ہے لیکن کوشش کروں گا کہ جلد از جلد کچھ کام ہو سکے۔