چغتائی پبلک لائبریری سے کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کا کوئی حل؟

عباس رضا

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔ چغتائی پبلک لائبریری (ڈیجیٹل) پرکئی ایسی نایاب کتابیں ہیں جو اور جگہ دستیاب نہیں،اس سے کتاب کس طرح ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے؟
چغتائی لائبریری ڈاؤن لوڈر کے حوالے سے بھی اگر اقدام ہوجائے تو ریختہ ڈاؤن لوڈر کی طرح یہ بھی اردو محفل کا ایک زبردست کام ہوگا۔ محمد عمر فلسفی
 
فرخ منظور

لائبریرین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔ چغتائی پبلک لائبریری (ڈیجیٹل) پرکئی ایسی نایاب کتابیں ہیں جو اور جگہ دستیاب نہیں،اس سے کتاب کس طرح ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے؟
ویب سائٹ کا لنک یہ ہے :

محمد عمر ، MindRoasterMirs

وعلیکم السلام۔ کیا آپ ان کتابوں کے نام بتا سکتے ہیں اور کیا وہ کتب چغتائی لائبریری کی سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہیں؟
 
عباس رضا

محفلین
وعلیکم السلام۔ کیا آپ ان کتابوں کے نام بتا سکتے ہیں اور کیا وہ کتب چغتائی لائبریری کی سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہیں؟
یہ کتاب ”مثنوی کی حکایات“ کا ربط ہے: https://www.chughtailibrary.com/digital_library/repository_detail.php?id=84124
کوئی بھی کتاب پڑھنے کے لیے اکاؤنٹ سے سائن ان ہونا ضروری ہے، پہلے اکاؤنٹ بنانے کی درخواست دینے کے شاید 24 گھنٹوں میں اکاؤنٹ منظور ہوجاتا تھا، اب کا معلوم نہیں۔
 
یہ تو شاید مولانا روم کی مثنویوں کے تراجم ہیں۔
 
عباس رضا

محفلین
یہ تو شاید مولانا روم کی مثنویوں کے تراجم ہیں۔
جی مثنوی کی چند مختلف حکایات جمع کی گئی ہیں۔ اگرچہ یہ کتاب عام طور پر پی ڈی ایف میں بھی نہیں مل رہی ہے لیکن میرا مقصد بعینہ اس کتاب کا حصول نہیں ہے، اس کے علاوہ بھی بہت سی نایاب کتابیں ہیں جو یہاں کے علاوہ کہیں اور موجود نہیں ہیں، ایک ڈاؤن لوڈر بہت مفید ہوگا۔ اور میری ناقص معلومات کے مطابق اس کا ڈاؤن لوڈر بنانا کچھ خاص صعوبت کا حامل نہ ہوگا۔ انسپیکشن سے تصاویر کے روابط تک بآسانی رسائی ہورہی ہے، ان تمام کو یکے بعد دیگرے ڈاؤن لوڈ کرنے اور پھر یکجا کرکے پی ڈی ایف کی شکل دینے کا پروگرام لکھنا ہے۔ مجھے لگتا ہے ابتدائی شکل ایک آدھ گھنٹے میں تیار کی جاسکتی ہے اگر کوئی پروگرامر بھائی تھوڑا سا وقت نکال سکیں۔
 
محمد عمر

لائبریرین
اور میری ناقص معلومات کے مطابق اس کا ڈاؤن لوڈر بنانا کچھ خاص صعوبت کا حامل نہ ہوگا۔ انسپیکشن سے تصاویر کے روابط تک بآسانی رسائی ہورہی ہے، ان تمام کو یکے بعد دیگرے ڈاؤن لوڈ کرنے اور پھر یکجا کرکے پی ڈی ایف کی شکل دینے کا پروگرام لکھنا ہے۔ مجھے لگتا ہے ابتدائی شکل ایک آدھ گھنٹے میں تیار کی جاسکتی ہے اگر کوئی پروگرامر بھائی تھوڑا سا وقت نکال سکیں۔
دیکھنے میں تو بالکل آسان لگتا ہے لیکن اتنا سیدھا طریقہ نہیں ہے۔ سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ چغتائی والوں نے کتابیں پڑھنے کے لیے لاگ ان ضروری قرار دیا ہے۔ یہ لاگ ان کوکیز کی صورت میں ہے جو کہ محفوظ ہوتی ہے اور آپ کسی دوسری ایلیکیشن یا ویب پیچ سے حاصل نہیں کر سکتے۔ اس کے لیے سلینیئم کا استعمال ہو سکتا ہے لیکن وہ کافی سست اور عام صارف کے لیے انسٹال اور کنفگر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
میں کوشش کر رہا ہوں کہ یہ کام کسی طرح ہو سکے۔ فراغت کے اوقات کی کمیابی کی وجہ سے کچھ دیر ہو رہی ہے لیکن کوشش کروں گا کہ جلد از جلد کچھ کام ہو سکے۔
 
آخری تدوین:
Top