چلم کا علم

محمدظہیر

محفلین
اس کا ریمکس تو لکیر کا فقیر فلم میں بھی ہے۔
ویسے چلم ، چرس ، افیم اور گانجے میں فرق کیا ہوتا ہے کوئی بتا سکتا ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین

چرس اور گانجا منشیات کی قسمیں ہیں جنہیں تمباکو کے ساتھ پیا جاتا ہے، اور یہ مختلف طریقوں سے ہو سکتا ہے جیسے سگریٹ میں بھر کر یا چلم میں بھر کر، یعنی چلم ان کو استعمال کرنے کی ایک چیز ہے۔ افیون یا افیم بھی نشے کی ایک چیز ہے لیکن یہ تمباکو کے ساتھ استعمال نہیں ہوتی بلکہ کھائی جاتی ہے۔ اس میں مارفین ہوتی ہے جس کے میڈیکل استعمال بھی ہیں۔ لیکن یہ زیادہ تر نشہ ہی کے لیے استعمال ہوتی ہے، یہ پوست کے پودے سے بنتی ہے اور اسی سے ہیروئن بھی بنتی ہے۔
 
فہیم

لکیر کا فقیر میں جو ریمکس گایا گیا۔
وہ اس اوریجنل کا 20 فیصد بھی اچھا نہیں تھا۔

یہ تو شاید علی محمد تاجی نے گایا ہے۔ لیکن کیا خوب گایا ہے۔ کہ سن کر بندہ جھوم جائے :D
 
فہیم

لائبریرین
چرس اور گانجا منشیات کی قسمیں ہیں جنہیں تمباکو کے ساتھ پیا جاتا ہے، اور یہ مختلف طریقوں سے ہو سکتا ہے جیسے سگریٹ میں بھر کر یا چلم میں بھر کر، یعنی چلم ان کو استعمال کرنے کی ایک چیز ہے۔ افیون یا افیم بھی نشے کی ایک چیز ہے لیکن یہ تمباکو کے ساتھ استعمال نہیں ہوتی بلکہ کھائی جاتی ہے۔ اس میں مارفین ہوتی ہے جس کے میڈیکل استعمال بھی ہیں۔ لیکن یہ زیادہ تر نشہ ہی کے لیے استعمال ہوتی ہے، یہ پوست کے پودے سے بنتی ہے اور اسی سے ہیروئن بھی بنتی ہے۔
اور وہ جو ناک سے کھینچی جاتی ہے وہ بھی کیا افیم ہوتی ہے؟
 
اس کا ریمکس تو لکیر کا فقیر فلم میں بھی ہے۔
ویسے چلم ، چرس ، افیم اور گانجے میں فرق کیا ہوتا ہے کوئی بتا سکتا ہے؟
چلم میں کم از کم پندرہ سگریٹ کا تمباکوصاف کرکے بھرا جاتا ہے۔۔ اور چرس کا ایک راڈ ڈالا جاتا ہے۔۔
گانجے کا سنا ہے کہ سر میں چھری سے کٹ لگا کر گانجے کی مالش کی جاتی ہے۔ صرف سنا ہے۔ کیوں کہ پاکستان میں گانجے کا نشہ عام نہیں شاید۔
 
اے خان

عام روٹین میں صرف تمباکو ڈالا جاتا ہے. چلم میں تمباکو کے دھوئیں کو پانی سے گزار کر پیا جاتا ہے.
 
محمدظہیر

محفلین
گانجے کا سنا ہے کہ سر میں چھری سے کٹ لگا کر گانجے کی مالش کی جاتی ہے۔ صرف سنا ہے۔ کیوں کہ پاکستان میں گانجے کا نشہ عام نہیں شاید۔
اللہ خیر کرے۔ پتا نہیں کون سر میں کٹ لگانے کی حماقت کرتے ہوں گے۔
میں سمجھتا تھا گانجا اور چرس ایک ہی شے کا نام ہوگا۔ گانجے کو مغربی ممالک میں marijuana کہتے ہیں۔ انڈیا میں بھی بڑے شہروں کے لڑکوں میں عام ہو رہا ہے۔
 
Top