نبیل
تکنیکی معاون
برصغیر کی سب سے بڑی سپورٹس ایٹریکشن یعنی انڈیا اور پاکستان کی کرکٹ سیریز شروع ہوا چاہتی ہے اور انڈیا کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ اس فورم پر ہندوستانیوں کی تعداد پاکستانیوں کی نسبت بہت کم ہے۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانیوں کے شوروغوغا سے نپٹ سکیں تو انہیں مزید ساتھیوں کو یہاں لانا ہوگا۔
مجھے پہلی فکر اس چیز کی ہوگی کہ آخر کونسا چینل اس مرتبہ میچ دکھا رہا ہے اور وہ بھی فری آ رہا ہے یا نہیں۔ یہاں جرمنی میں ایک مرتبہ خوش قسمتی سے سونی والوں نے گزشتہ سال انڈیا میں ہونے والی ون ڈے سیریز دکھا دی تھی، وہی جس کے ایک میچ میں شاہد آفریدی نے 45 گیندوں پر سینچری کی تھی
اور اس کے فورا بعد ہربجن سنگھ کی سیدھی سی گیند پر بولڈ ہوگیا تھا۔
زیادہ تر اے آر وائی پر ہی میچ آتے ہیں اور وہ فری میں دکھانے والے تو نہیں، اور اپنا دل نہیں مانتا صرف دو مہینے کی سیریز دیکھنے کے لیے اتنے بیکار چینل کی پوری سال کی سبسکرپشن خریدنے کو۔ ہاں یاد آیا، ہمارے ایک بہت اچھے جاننے والے ہیں نیورمبرگ میں۔ کافی عرصہ ہوا ان سے ملاقات ہوئے۔ اتفاق کی بات ہے جب بھی پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ سیریز ہوتی ہے، ہماری ان سے ملاقاتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان کے پاس دراصل اے آر وائی کی سبسکرپشن ہوتی ہے۔