آٹھویں سالگرہ چلیں سالگرہ مناتے ہیں

عرصہ ہوابزرگوار محترم جنابسید شہزاد ناصرنے ایک دھاگہ"سب سنگی ساتھی بھید بھرے کوئی ماشہ ہے کوئی تولہ ہے" شروع کیا تھا ۔جس میں انھوں نے کئی محفلین کے خاکے لکھے تھے اس سلسلہ کو بھی آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔


وہ شاید کچھ مختلف بات تھی، سید صاحب نے شروع کی، اور گپ شپ پر بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔ یہ نیا کام سید صاحب ہی سنبھال لیں تو اور بھی اچھی بات ہے۔ (ناظمین کی جانب سے منظوری پر)
 
یہ خیال تو بہت اچھا ہے ۔لیکن اس پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کیسے کیا جائے اس بارے میں سوچا جائے اس لئے کہ ارکان کی تعداد بہر حال ہزاروں میں ہے ۔اگر ہزار شخصیتوں کے بارے میں ہمیں ایسا کرنا ہوا تو ہزار ہفتے لگ جائیں گے اس کا کوئی متبادل اور بہتر طریقہ سوچا جائے ۔میرے خیال میں جونیر حضرات کو پہلے رکھیں تاکہ ان کو اپنے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع ملے اور وہ اسکی روشنی میں اپنی آگے کی زندگی یا مستقبل میں کچھ اچھا کر سکیں اگر کمیاں ہیں تو اسکی اصلاح کریں اچھائی ہے تو اس میں مزید نکھار لانے کی کوشش۔


لیکن یہ مسلہ ہے جس پر لکھا اگر برا لگ گیا توووووووووووووو
ہم تو گئے نا کام سے


اگر یہ سلسلہ چلتا ہے تو پھر نمکین میٹھا کڑوا تو ساتھ چلے گا۔ اسی لئے میں نے عرض کیا کہ پہلے ’’رکن موصوف‘‘ سے پوچھ لیا جائے، اور پھر ان کو خاموشی کا روزہ رکھوایا جائے۔ ویسے جس طرح کا ماحول یہاں ہے، مجھے کسی سے ایسی تنک ظرفی کا خدشہ تو نہیں۔ دوسرے یہ ہے کہ خود کو سنگ زنی کے لئے پیش کرنے والے چند لوگ ہی ہوں گے، ہزاروں کی قطار کا امکان لگتا نہیں ہے کہ ہو۔
 
صاحبان و صاحبات!
اگر تو مبارک باد ہی کہنی ہے تو وہ تو بہت بہت مبارک ہو سب اہلِ محفل کو۔

معذرت کے ساتھ ۔۔۔ کہ میں نے مقدور بھر کوشش کی (اس تاگے سے) یہ جاننے کی کہ کرنا کیا ہے، مبارکبادوں، کیکوں اور خوش گپیوں میں کوئی بہت بڑی بات یا کوئی پلان مجھے دکھائی نہیں دیا۔ ہو سکتا ہے یہ میری کم نظری رہی ہو۔

اگر کچھ کرنا ہے اور سنجیدگی سے کرنا ہے تو ایک آؤٹ لائن بنائی جائے کہ نویں سال میں اور اس کے بعد ہمیں کیا کچھ کرنا ہے اور کرتے رہنا ہے۔


استاد محترم ایک تجویز یہ بھی ہو سکتی ہے کہ مختلف قسم کے علمی و ادبی مقابلے کرائے جائیں ۔جیسے مضمون نگاری ،افسانہ نویسی،کہانی ،ڈرامہ ،مکالمہ ،نظم وغیرہ وغیرہ اس میں تھیم اور عنوان وغیرہ دیکر شر کا ئ کو متعینہ وقت پر جمع کر نے کے لئے کہا جائے اور ججز یا پھر ارکان کے ووٹوں کی بنیاد پر اول ،دوم ،سوم نمبر کا مستحق قرار دیا جا سکتا ہے ۔اس میں کچھ شرائط بھی رکھے جا سکتے ہیں جیسے مضمون کتنے الفاظ پر مشتمل ہو ،خود سے لکھا ہوا ہو وغیرہ ۔
 

نایاب

لائبریرین
میرا بھی دل کر رہا ہے کیسی پہ خاکہ لکھنے کووووووووو

لیکن یہ مسلہ ہے جس پر لکھا اگر برا لگ گیا توووووووووووووو
ہم تو گئے نا کام سے

بٹیا آپ مجھ سے شروعات کر لیں اپنی خاکہ نگاری کی ۔
کھلے دل صاف نیت مکمل یقین کے ساتھ لکھیں ۔
ان شاءاللہ کچھ بھی برا نہیں لگے گا ۔۔۔۔۔
یاد رہے کہ مجھ سمیت آپ جس بھی رکن محفل پر لکھیں ۔ ان کی محفل پر لکھی تحاریر اور تبصروں کو بغور پڑھنا آپ کی خاکہ نگاری کی بنیادی شرط ہے ۔
 

ماہا عطا

محفلین
بٹیا آپ مجھ سے شروعات کر لیں اپنی خاکہ نگاری کی ۔
کھلے دل صاف نیت مکمل یقین کے ساتھ لکھیں ۔
ان شاءاللہ کچھ بھی برا نہیں لگے گا ۔۔۔ ۔۔
یاد رہے کہ مجھ سمیت آپ جس بھی رکن محفل پر لکھیں ۔ ان کی محفل پر لکھی تحاریر اور تبصروں کو بغور پڑھنا آپ کی خاکہ نگاری کی بنیادی شرط ہے ۔


واؤوووو بہت شکریہ نایاب بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔
جی ضرور بھیا
 
تمام محفلین کو آٹھویں سالگرہ مبارک ہو۔ جُگ جُگ جیے اردو محفل اور جُگ جُگ جئیں محفلین۔ امن آشتی ، محبت، بھائی چارہ، اس دنیا کے اصول ہوجائیں، تمام غلط باتیں راستے کی دھول ہوجائیں۔
 

اوشو

لائبریرین
اردو محفل اور تمام محفلین و انتظامیہ کو محفل کی آٹھویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
خوش رہیں
بہت جئیں
 

کھوکھر

محفلین
ماشاءاللہ یہ محفل آٹھ سال کی ہوگئی آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو
tFNdD0Q.gif
bihLvMt.gif
MNkJqTr.gif
tFNdD0Q.gif
bihLvMt.gif
MNkJqTr.gif
tFNdD0Q.gif
 
Top