چمن تم سے عبارت ہے

پھول وغیرہ بہتر ہیں بس گھاس کو ترشوانا چاھئیے اور جھاڑیاں وغیرہ صاف کروالیں تو خوبصورتی اور بھی بڑھ جائے گی۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
واہ واہ اچھے پھول ہیں، دوسرے دوستوں کے لیے تو یقیناً مشکل نہ ہو گی لیکن مجھ جیسوں کے لیے تو کم از کم پھولوں کے ساتھ نام لکھ دیا کریں :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گُلِ یاسمیں نے دستخط میں اپنی اہم لڑیوں کے روابط دے دئے، لیکن اپنی چوٹوں والی لڑی کا ربط نہیں دیا۔

ہمارا باغیچہ بھی دیکھئیے اور شاباش دے کر حوصلہ افزائی کیجئیے۔ بہت سارے پھول کھلے ہیں مختلف رنگ کے گلاب۔ دکھائیں گے وہ بھی۔
 

میم الف

محفلین
ما شا٫ اللہ
دلکش، دیدہ زیب
اودے اودے نیلے نیلے پیلے پیلے
کیا گل کھلائے ہیں آپ نے
رنگوں کا میلا سا لگ رہا ہے
بہت صفائی، نفاست، خوش نمائی ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ما شا٫ اللہ
دلکش، دیدہ زیب
اودے اودے نیلے نیلے پیلے پیلے
کیا گل کھلائے ہیں آپ نے
رنگوں کا میلا سا لگ رہا ہے
بہت صفائی، نفاست، خوش نمائی ہے
اب تو مزید ڈھیروں پھول کھلے ہیں۔ ساتھ ساتھ تصاویر بھی بنائی ہیں۔ لیکن شئیر کرنے کی فرصت نہیں مل رہی۔
ان شاء اللہ ایک دو روز میں کریں گے۔
 

میم الف

محفلین
بس ہمارا میچ رکھوائیں پھر کسی دن
بطور خاص ٹیمیں پاکستان سے آئیں گی
لاہور بمقابلہ کراچی اِن بیلجیم سٹیڈیم آف گل یاسمیں
میری ٹیم کا نام الف ٹیم
یاسر بھائی کی ٹیم کا نام یے ٹیم
یعنی الف سے لے کر یے تک بہت کانٹے دار مقابلہ ہو گا
اتنا کانٹے دار کہ آپ کے سب پھول ندارد ہو جائیں گے
اور پیچھے کانٹے ہی کانٹے بچیں گے
پھر آپ یہ شعر پڑھیں گی
اک شب پھول کی عمر یہاں پھر نت کانٹوں کی دنیا
اس لیے بہتر ہے آپ میچ ابھی کینسل کر دیں
اللہ آپ کا باغیچہ سلامت رکھے
یاسر بھائی تو شاید فٹ بال کھیلتے بھی نہیں
اور ہمارا پیٹ تو خود فٹ بال بن چکا ہے
اب ہمارے کھیلنے کے دن نہیں
ہاں نوجوانی میں ہم بہت باکمال فٹ بال کھیلتے تھے لیکن میدان میں نہیں، ویڈیو گیم میں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پھول کھلتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں
تیرے آنے کے زمانے آئے

مگر بہاریں لوٹ آنے پر بھی بھلا وہ کب لوٹ کر آتے ہیں " جو آپ ہتھیں دفنائے " 😥😥😥
 
Top