چند اشعار بغرض اصلاح

محترم الف عین صاحب اور دیگر تمام احباب محفل کی خدمت میں میرا سلام

ہاتھ جب وہ سر ۔ ساحل نہ رہا
میں بھی طوفاں کے مقابل نہ رہا

یہ کرشمہ لب۔ منصف سے ہوا
کل جو تھا آج وہ قاتل نہ رہا

اہل ۔ دانش کی رفاقت کے سبب
مجھ سا کج فہم بھی جاہل نہ رہا
 

الف عین

لائبریرین
اصاح شعر کی ضرورت نہیں،لیکن اصلاح املا کی ہے۔ اضافت کے زیر کی جگہ وقفہ؟ یہ کس کی بورڈ کا کمال ہے؟ اگر دیا ہی نہیں جاتا تو بہتر تھا۔
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
محترم قبلہ الف عین صاحب بہت شکریہ
آئندہ اس بات کا خیال رکھوں گا انشاءاللہ
دراصل جو کی بورڈ مرے موبائل میں انسٹال ہے اس میں زبر، زیر ، پیش نہیں مل رہے۔
اس وجہ سے غلطی سرزد ہوئی
معذرت خواہ ہوں
والسلام
 
ہاتھ جب وہ سرِساحل نہ رہا
میں بھی طوفاں کے مقابل نہ رہا

یہ کرشمہ لبِ منصف سے ہوا
کل جو تھا آج وہ قاتل نہ رہا

اہلِ دانش کی رفاقت کے سبب
مجھ سا کج فہم بھی جاہل نہ رہا
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مجھے بس پہلا مصرع پسند نہیں آیا
ہاتھ جب وہ سرِساحل نہ رہا
کیا ساحل پر ہاتھ کا ہونا معمول کی بات ہے؟
در اصل شعر عجز بیان کا شکار ہے۔ اتنے تھوڑے الفاظ میں یہ کہنا مشکل ہے کہ یار، محبوب، یا دوست جو عموماً مدد کے لیے ہاتھ بڑھاتا تھا، آج طوفان کے موقعے پر دھوکا دے گیا۔
 
Top