چند اشعار در مدح صحابہ رضوان اللہ علیم اجمعین۔۔۔! والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

متلاشی

محفلین
قرآن کے آئینے میں ہستی کے قرینے​
تاحد نظر پھیلے ہیں انمول خزینے​
ہیں مثل ستاروں کے مری بزم کے ساتھی​
اصحاب کے بارے میں یہ فرمایا نبی نے​
ہیں آپ کے ہاتھوں ہی سے ترشے ہوئے ہیرے​
اسلام کے دامن میں یہ تابندہ نگینے​
بعد ان کی محبت کے سفر صرف تھکن ہے​
منزل کوئی پائے گا نہ پائی ہے کسی نے​
والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب​
 
مہ جبین

محفلین
قرآن کے آئینے میں ہستی کے قرینے​
تاحد نظر پھیلے ہیں انمول خزینے​
ہیں مثل ستاروں کے مری بزم کے ساتھی​
اصحاب کے بارے میں یہ فرمایا نبی نے​
ہیں آپ کے ہاتھوں ہی سے ترشے ہوئے ہیرے​
اسلام کے دامن میں یہ تابندہ نگینے​
بعد ان کی محبت کے سفر صرف تھکن ہے​
منزل کوئی پائے گا نہ پائی ہے کسی نے​
والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب​
ماشاءاللہ ، بہت خوب اشعار ہیں
 
نورمحمد

محفلین
بعد ان کی محبت کے سفر صرف تھکن ہے​
منزل کوئی پائے گا نہ پائی ہے کسی نے​
100 ٪ سچ ہے​
بہت بہت شکریہ​
 
متلاشی

محفلین
ماشاء الله ، بہت خوب۔

یہ غالبا أصحابي كالنجوم بأيهم اقتديتم اهتديتم کی طرف اشارہ ہے ۔ یہ روایت "موضوع " ہے۔
شکریہ ۔۔۔! ام نور العین صاحبہ اس مفہوم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی احادیث منقول ہیں ۔۔۔۔! اور رہی دوسری بات تو کیا آپ کو اس سے اختلاف ہے کہ صحابہ کے نقشِ قدم پر چلنا ہدایت پانے کا ذریعہ ہے ۔۔۔؟ میں آپ کے اعتراض کا مقصد نہیں سمجھ سکا۔۔۔!
 
عمدہ اشعار ہیں۔
علم الحدیث کے حوالے سے جو گفتگو یہاں چل نکلی ہے، اس میں فریقین پر لازم ہے کہ اپنی اپنی بات پوری سند کے ساتھ بیان کر دیں، پھر اس بحث کو روک دیں (بحث در بحث سے گریز کریں)۔
اللہ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے کہ وہ (ربِ کریم) جسے چاہے سیدھے راستے پر چلا دے۔
 
ماشاء الله ، بہت خوب۔
ہیں مثل ستاروں کے مری بزم کے ساتھی
اصحاب کے بارے میں یہ فرمایا نبی نے
یہ غالبا أصحابي كالنجوم بأيهم اقتديتم اهتديتم کی طرف اشارہ ہے ۔ یہ روایت "موضوع " ہے۔
محترمہ! یہ روایت اگرچہ سند کے لحاظ سے موضوع ہے مگر صحابہ کو ستاروں سے تشبیہ دینا مسلم شریف کی ایک روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے درست ہے:
[ARABIC]عَنْ أَبِى بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّيْنَا الْمَغْرِبَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ قُلْنَا لَوْ جَلَسْنَا حَتَّى نُصَلِّىَ مَعَهُ الْعِشَاءَ - قَالَ - فَجَلَسْنَا فَخَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ « مَا زِلْتُمْ هَا هُنَا ». قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّيْنَا مَعَكَ الْمَغْرِبَ ثُمَّ قُلْنَا نَجْلِسُ حَتَّى نُصَلِّىَ مَعَكَ الْعِشَاءَ قَالَ « أَحْسَنْتُمْ أَوْ أَصَبْتُمْ ». قَالَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ وَكَانَ كَثِيرًا مِمَّا يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ « النُّجُومُ أَمَنَةٌ لِلسَّمَاءِ فَإِذَا ذَهَبَتِ النُّجُومُ أَتَى السَّمَاءَ مَا تُوعَدُ وَأَنَا أَمَنَةٌ لأَصْحَابِى فَإِذَا ذَهَبْتُ أَتَى أَصْحَابِى مَا يُوعَدُونَ وَأَصْحَابِى أَمَنَةٌ لأُمَّتِى فَإِذَا ذَهَبَ أَصْحَابِى أَتَى أُمَّتِى مَا يُوعَدُونَ ».[/ARABIC]
(صحيح مسلم، کتاب فضائل الصحابۃ ، باب بیان ان بقاء النبی امان لاصحابہ، 7/ 183 ، الرقم:6629)​
 
متلاشی

محفلین
عمدہ اشعار ہیں۔
علم الحدیث کے حوالے سے جو گفتگو یہاں چل نکلی ہے، اس میں فریقین پر لازم ہے کہ اپنی اپنی بات پوری سند کے ساتھ بیان کر دیں، پھر اس بحث کو روک دیں (بحث در بحث سے گریز کریں)۔
اللہ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے کہ وہ (ربِ کریم) جسے چاہے سیدھے راستے پر چلا دے۔
شکریہ استاذ گرامی ۔۔۔!
 
متلاشی

محفلین
محترمہ! یہ روایت اگرچہ سند کے لحاظ سے موضوع ہے مگر صحابہ کو ستاروں سے تشبیہ دینا مسلم شریف کی ایک روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے درست ہے:
[ARABIC]عَنْ أَبِى بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّيْنَا الْمَغْرِبَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ قُلْنَا لَوْ جَلَسْنَا حَتَّى نُصَلِّىَ مَعَهُ الْعِشَاءَ - قَالَ - فَجَلَسْنَا فَخَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ « مَا زِلْتُمْ هَا هُنَا ». قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّيْنَا مَعَكَ الْمَغْرِبَ ثُمَّ قُلْنَا نَجْلِسُ حَتَّى نُصَلِّىَ مَعَكَ الْعِشَاءَ قَالَ « أَحْسَنْتُمْ أَوْ أَصَبْتُمْ ». قَالَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ وَكَانَ كَثِيرًا مِمَّا يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ « النُّجُومُ أَمَنَةٌ لِلسَّمَاءِ فَإِذَا ذَهَبَتِ النُّجُومُ أَتَى السَّمَاءَ مَا تُوعَدُ وَأَنَا أَمَنَةٌ لأَصْحَابِى فَإِذَا ذَهَبْتُ أَتَى أَصْحَابِى مَا يُوعَدُونَ وَأَصْحَابِى أَمَنَةٌ لأُمَّتِى فَإِذَا ذَهَبَ أَصْحَابِى أَتَى أُمَّتِى مَا يُوعَدُونَ ».[/ARABIC]
(صحيح مسلم، کتاب فضائل الصحابۃ ، باب بیان ان بقاء النبی امان لاصحابہ، 7/ 183 ، الرقم:6629)
بہت بہت شکریہ اُسامہ بھائی ۔۔۔!
حوالہ پیش کرنے پر آپ کا شکر گذار ہوں۔۔۔!
 
Top