چند الفاظ کا اردو ترجمہ چاہئے

بلال

محفلین
آج کچھ ویب سائیٹ دیکھ رہا تھا جس پر کچھ لکھنے کو دل کیا۔ مگر چند الفاظ کی کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ ان کا اردو ترجمہ کروں تو کیا کروں۔ دراصل میں چاہتا تھا جیسے یہ انگریزی میں چھوٹے چھوٹے ہیں ویسے ہی اردو میں چھوٹا چھوٹا ترجمہ مل جائے تو بہتر ہو گا۔
چند الفاظ درج ذیل ہیں باقی بعد میں۔۔۔
Web Hosting
Web design
Web Site Redesign
Web Site Maintenance
E-Commerce Solutions
Domain Registration
Software Development
Corporate Identity
Multimedia Designing
Data Entry Services
Interactive CD
Print Media
Electronic Media
 

مغزل

محفلین
بھیا ہم اصطلاحات تو بتا سکتے ہیں صحیح معانی بتا نا خاصا مشکل ہے میرے لیے ۔ یوں جان لیجیے کہ میری جہالت کا امتحان ہے ۔
 

مغزل

محفلین
آج کچھ ویب سائیٹ دیکھ رہا تھا جس پر کچھ لکھنے کو دل کیا۔ مگر چند الفاظ کی کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ ان کا اردو ترجمہ کروں تو کیا کروں۔ دراصل میں چاہتا تھا جیسے یہ انگریزی میں چھوٹے چھوٹے ہیں ویسے ہی اردو میں چھوٹا چھوٹا ترجمہ مل جائے تو بہتر ہو گا۔
چند الفاظ درج ذیل ہیں باقی بعد میں۔۔۔
Web Hosting
Web design
Web Site Redesign
Web Site Maintenance
E-Commerce Solutions
Domain Registration
Software Development
Corporate Identity
Multimedia Designing
Data Entry Services
Interactive CD
Print Media
Electronic Media


Web Hosting ضیافتِ لوحِ برقیات
Web design نمونہ از لوحِ برقیات
Web Site Redesign تدوین ازلوحِ برقیات
Web Site Maintenance لوحِ برقیات کی دیکھ بھال
E-Commerce Solutions برقی عمرانیاتی حل
Domain Registration اندراجِ حدود
Software Development تشکیل ِ اطلاقیہ
Corporate Identity مشترکہ شناخت
Multimedia Designing کثیر واسطی فن پارہ سازی
Data Entry Services شماریاتی مرقوم خدمات
Interactive CD دوبدو اظہار برائے سی ڈی
Print Media طباعتی واسطہ
Electronic Media برقی واسطہ
 

بلال

محفلین
م م مغل بھائی بہت شکریہ۔ ان سے کچھ اندازہ ہو گیا ہے۔ ویسے میرے جیسے ایک عام انسان کے لئےیہ سب سمجھنا خاصہ مشکل ہو جائے گا۔ ویسے کیا ان الفاظ کو انگریزی ہی میں لکھ لیا جائے تو بہتر ہو گا یا پھر اردو ترجمہ ضروری ہے؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
اگر تو انگریزی کو انگریزی میں ہی لکھیں گے تو ٹھیک ہے۔ یہ نہیں کہ Print Media کو پرنٹ میڈیا لکھیں۔
 
آسان اردو میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں:
web hosting موقع میزبانی
web design موقع شبكہ تشکیل
web site redesign موقع شبکہ مكررتشکیل
web site maintenance موقع شبکہ دیکھ بھال
e-commerce solutions برقی بيوپار حل
domain registration [arabic] تسجيل اقليم[/arabic]
software development ارتقاء اطلاقیہ
corporate identity اشتراکی شناخت
multimedia designing کثیرذرائع تشکیل
data entry services بیان اندارجی خدمات
interactive cd تعاملی مضغوط قرص
print media طباعتی ذرائع
electronic media الكٹرونی ذرائع
 

بلال

محفلین
اگر تو انگریزی کو انگریزی میں ہی لکھیں گے تو ٹھیک ہے۔ یہ نہیں کہ print media کو پرنٹ میڈیا لکھیں۔

شمشاد بھائی بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔
ویسے اتنا مشکل ترجمہ کیا کبھی اردو والے اپنائیں گے؟؟؟ یہ سب دیکھ کر لگتا ہے ابھی اردو کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ مجھ جیسوں کو تو سرے سے ٹھیک اردو آتی ہی نہیں پھر اتنے مشکل الفاظ سمجھنے میں وقت لگے گا۔
باقی دوستوں کا بہت شکریہ کہ انہوں نے کافی حد تک رہنمائی کی۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
میں یہاں ہر بار آ کر چلا گیا۔۔ در اصل ترجمہ زبردستی کیا جائے تو ویسا ہی جغادری ہوگا جس کے لئے وکی پیڈیا بد نام ہو رہا ہے۔ کچھ الفاظ ضرور آسان اردو میں کئے جا سکتے ہیں۔ اس کے لئے تو میرے خیال میں بلال بھی خود صلاحیت رکھتے ہیں۔
 

محمدصابر

محفلین
ان میں سے تو مجھے کچھ بھی ہضم نہیں ہوا۔
میرے خیال میں تو پہلے سادہ الفاظ جیسے web, domain, website کا آسان ترجمہ کیا جائے اور اس کی ترویج کی جائے پھر ان کو پیچیدہ یا مرکب الفاظ کے ترجمے میں استعمال کیا جائے۔
اس طرح غیر محسوس طریقے سے ایک ایک کر کے الفاظ بولنے یا لکھنے کی عادت اپنائی جائے۔
اور جس طرح علوی فونٹ کو محفل کے ایک کونے میں جگہ دی گئی ہے۔ اسی طرح سادہ الفاظ کی ایک فہرست کے لئے کوئی مناسب جگہ بنائی جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ انگریزی کے الفاظ ہیں۔ ان کا اردو میں ترجمہ اور وہ بھی آسان اردو میں ترجمہ کرنا خاصہ پیچیدہ مسئلہ ہے کہ یہ نئے الفاظ اردو میں شامل ہوتے ہوتے کچھ وقت تو لگے گا ہی۔
 

بلال

محفلین
میں یہاں ہر بار آ کر چلا گیا۔۔ در اصل ترجمہ زبردستی کیا جائے تو ویسا ہی جغادری ہوگا جس کے لئے وکی پیڈیا بد نام ہو رہا ہے۔ کچھ الفاظ ضرور آسان اردو میں کئے جا سکتے ہیں۔ اس کے لئے تو میرے خیال میں بلال بھی خود صلاحیت رکھتے ہیں۔

اعجاز انکل یہاں تشریف لانے اور حوصلہ افزائی کا بہت شکر۔۔۔ میں چاہتا تھا کہ اتفاق رائے سے ترجمہ ہو جائے تو بہتر ہو گا۔ ویسے بھی ہم کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کے معاملے میں کوئی معیار نہیں اپنا رہے۔ ہر کوئی اپنی مرضی سے چل رہا ہے۔ اگر اتفاق رائے سے کوئی معیاری ترجمہ مل جائے جس پر سب متفق ہو جائیں تو کچھ زیادہ ہی بہتر ہو گا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی یہ تو آپ غلط کر رہے ہیں۔ رائے ضرور دینی چاہیے، ہو سکتا ہے وہی قابل قبول ہو۔

ہاں رائے ٹھونسنے کے حق میں نہیں ہوں۔
 

شاہ حسین

محفلین
Web Hosting میزبانی برقی صفحات
Web design مصوری برقی صفحات
Web Site Redesign دیگر مصوری برقی صفحات
Web Site Maintenance مرمت برقی صفحات
E-Commerce Solutions حل برقی تجارت
Domain Registration اندراج اسم مرکزی
Software Development
Corporate Identity اشتراکی شناخت (از ابرار)
Multimedia Designing قلزمی مصوری
Data Entry Services بیان اندارجی خدمات (از ابرار)

Interactive CD --------
Print Media طباعتی ذرائع (از ابرار)
Electronic Media برقی ذرائع (از ابرار)

میں نے کل رات میں کچھ ترتیب دی تھی پر خود ہی رد کر دیا اس کو کافی دقیق مرحلا ہے ۔

پھر سوچا شاید مجھ کو ہی کچھ سیکھنے کو مل جائے جس طرح آپ سب موضع پر حوصلہ افزائی کر رہے تھے اسی سبب ہمت بندھی کے شاملِ محفل کرنے کی جرءات کر پایا ۔
 

بلال

محفلین
بلال یہی وجہ تھی میں رائے دینے گریز کررہا تھا۔

م م مغل بھائی جب کوئی رائے مانگے تو رائے دینے سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔ مجھے آپ کی اور باقی لوگوں کی رائے سے بڑا فائدہ ہوا ہے۔ کافی معلومات مل گئیں کہ ترجمہ کس کس طرح کا ہو سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
یا تو وکی پیڈیا کی پیروی کرلی جائے وہاں‌ لازمی ان اصطلاحات کا ترجمہ ہوچکا ہوگا۔ ورنہ اس سے کچھ اور مردہ الفاظ تشکیل پا جائیں گے اور کچھ نہیں ہوگا۔ زبان کی معیار بندی عوام کا نہیں اداروں‌ اور حکومت کا کام ہے۔ اور عوام بھی جو ہم جیسی ہو۔
 

محمدصابر

محفلین
یا تو وکی پیڈیا کی پیروی کرلی جائے وہاں‌ لازمی ان اصطلاحات کا ترجمہ ہوچکا ہوگا۔ ورنہ اس سے کچھ اور مردہ الفاظ تشکیل پا جائیں گے اور کچھ نہیں ہوگا۔
شکریہ شاکر بھائی
عمدہ خیال ہے۔:) لیکن وکی پیڈیا پر بھی الفاظ بھی اپنی نوزائیدہ حالت میں ہی ہیں۔
زبان کی معیار بندی عوام کا نہیں اداروں‌ اور حکومت کا کام ہے۔ اور عوام بھی جو ہم جیسی ہو۔
زبان کی ترویج عوام میں ہی ہوتی ہے۔ بعد میں وہ اداروں اور حکومت تک پہنچتی ہے۔ جس طرح Oxfordانگلش ڈکشنری کے تقریباً ہر ایڈیشن میں اردو یا ہندی کے الفاظ شامل ہو رہے ہیں۔ جویورپی ملکوں میں موجود ایشیائی باشندے روزمرہ استعمال میں بولتے ہیں۔:)
 
Top