چند انتظامی تبدیلیاں

تابش بھائی مبارکباد قبول کریں کہ جناب منتظم بن گئے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو اپنی نئی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے ہمت و توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
آمین۔ جزاک اللہ خیر احمد بھائی۔
سلام
بہت اچھا فیصلہ ہے
خدا اس فیصلے کو اچھا بنائے
میں تو پتہ نہیں کب سے کس کس کے عہدے چھوڑنے کا انتظار کررہا ہوں. مگر دیکھا یہ ہے کہ جب تک خدا نہ بلائے لوگ کرسی سے چپکے رہتے ہیں اور ان سے چھوٹے بوڑھے ہوکر مر جاتے ہیں. پرنس چارلس کو دیکھ لیں.
بہت اچھا کیا عہدہ خود چھوڑ کر. ایسے ہی گاڑی آگے بڑھتی ہے. تابش تھوڑا ہچکولے کھائیں گے اور کھلائیں گے پھر دوڑنے لگیں گے اور خوب گاڑی چلائیں گے
ہر جگہ سے ریٹائرمنٹ کی ایک عمر یا مدت ہونی چاہیے اس کے بعد گھر جائیں، سامان پیک کریں اور دنیا گھومنے نکل جائیں. مجھے تو دس سال بعد یہی کرنا ہے
یہ محفل اب ختم نہیں ہو سکتی. یہ تو guaranteed ہے. چاہے تو شرط لگا لیں
میں محرم کے بعد خوب لکھوں گا انشاءاللہ
تابش کو میری پوری سپورٹ رہے گی حالانکہ ان کو اس کی قطعاً ضرورت نہیں ہے
نیک تمناؤں پر شکر گزار ہوں فاخر بھائی۔
 
بہت بہت مبارک ہو تابش بھائی!

یقیناً آپ بطور منتظم ایک بہترین انتخاب ہیں اور ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہوں گے۔ آپ میں وہ تمام خوبیاں بدرجہ اتم موجود ہیں جو ایک اچھے منتظم میں ہونی چاہئیں۔

آپ نوجوان ہیں، باہمت ہیں، انتہائی ٹھنڈے مزاج والے ہیں۔

آپ ایک خوب صورت شاعر اور بہترین نثر نگار بھی ہیں۔

آپ ایک اعلیٰ پائے کے سوفٹ ویئر انجینئر بھی ہیں۔

یقیناً اردو محفل کو ایک طویل عرصے بعد ایک ہمت جہت شخصیت میسر آئی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ آپ کی ان تمام خوبیوں میں برکت عطا فرمائے اور آپ محفل کے لیے ایک بہترین منتظم ثابت ہوں۔
 
جیہ

لائبریرین
السلام علیکم،
میں آپ سب کو محفل فورم میں چند اہم انتظامی تبدیلیوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنا چاہتا ہوں۔

پہلی خبر تو یہ ہے کہ برادرم محمد تابش صدیقی کو فورم ایڈمن کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ تابش کا شکریہ کہ انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے کی حامی بھری، اور امید کرتا ہوں کہ بطور ایڈمن وہ محفل فورم کے ارتقاء میں مزید بھرپور کردار ادا کر سکیں گے۔ یہ بھی امید کرتا ہوں کہ تابش کو تمام محفلین کا تعاون حاصل رہے گا۔

دوسری خبر بھی انتظامی نوعیت کی ہے۔ محفل فورم کے آغاز سے اب تک میں بطور ایڈمن اپنا کردار ادا کرتا آیا ہوں۔ بدقسمتی سے دیگر بڑھتی ہوئی مصروفیات کے باعث میں مزید اس ذمہ داری کو ادا کرنے سے قاصر ہوں اور فورم انتظامیہ سے الگ ہو رہا ہوں۔ میں بدستور فورم میں بطور ایک عام رکن فعال رہوں گا اور حتی المقدور اردو کی ترویج میں اپنی کاوشیں جاری رکھوں گا۔ :)

والسلام
افسوس ناک
 
بہت بہت مبارک ہو تابش بھائی!

یقیناً آپ بطور منتظم ایک بہترین انتخاب ہیں اور ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہوں گے۔ آپ میں وہ تمام خوبیاں بدرجہ اتم موجود ہیں جو ایک اچھے منتظم میں ہونی چاہئیں۔

آپ نوجوان ہیں، باہمت ہیں، انتہائی ٹھنڈے مزاج والے ہیں۔

آپ ایک خوب صورت شاعر اور بہترین نثر نگار بھی ہیں۔

آپ ایک اعلیٰ پائے کے سوفٹ ویئر انجینئر بھی ہیں۔

یقیناً اردو محفل کو ایک طویل عرصے بعد ایک ہمت جہت شخصیت میسر آئی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ آپ کی ان تمام خوبیوں میں برکت عطا فرمائے اور آپ محفل کے لیے ایک بہترین منتظم ثابت ہوں۔
بہت سی مبالغہ آرائی کے باوجود آپ کی محبت ہے۔ اللہ تعالیٰ مجھے آپ کے گمان کے مطابق بنائے۔ آمین۔

الگ سے شکریہ۔ :)
 
La Alma

لائبریرین
نیٹ پر بیشتر فورمز تھے جو اب فعال نہیں ہیں۔ کیا یہ بات ایڈمنز کے دائرہ اختیار میں ہوتی ہے کہ اپنی مرضی کی کوئی بھی پالیسی تشکیل دیں،چاہے تو سائٹ کو چلتا رہنے دیں یا کسی بھی وقت بند کر دیں؟
پوچھنا یہ چاہ رہی ہوں کہ ایڈمن ہونا کیا انتظامی نوعیت کا کوئی عہدہ ہے یا پھر ایڈمنز کو کسی سائٹ کے مالکانہ حقوق بھی حاصل ہوتے ہیں؟
جناب نبیل
جناب محمد تابش صدیقی
 
زیک

مسافر
نیٹ پر بیشتر فورمز تھے جو اب فعال نہیں ہیں۔ کیا یہ بات ایڈمنز کے دائرہ اختیار میں ہوتی ہے کہ اپنی مرضی کی کوئی بھی پالیسی تشکیل دیں،چاہے تو سائٹ کو چلتا رہنے دیں یا کسی بھی وقت بند کر دیں؟
پوچھنا یہ چاہ رہی ہوں کہ ایڈمن ہونا کیا انتظامی نوعیت کا کوئی عہدہ ہے یا پھر ایڈمنز کو کسی سائٹ کے مالکانہ حقوق بھی حاصل ہوتے ہیں؟
کسی بھی سائٹ کی ڈومین رجسٹریشن اور ہوسٹنگ کا سالانہ خرچہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سائٹ کی سافٹویر کو مینٹین کرنا بھی لازمی ہے ورنہ سپیم اور مالویئر سے سائٹ بھر جائے۔

ان وجوہات کی بنا پر فعال انتظامیہ کے بغیر کسی فورم یا سائٹ کا چلنا محال ہے۔

جب منتظم دیگر مصروفیات کی وجہ سے یہ کام نہ کر سکیں تو اکثر وہ دوسرے منتظم ڈھونڈتے ہیں جو فورم کے اغراض و مقاصد سے واقف اور متفق ہوں۔ ایسے متبادل نہ ملنے کی صورت میں بھی فورم بند ہو سکتا ہے یا کم از کم ڈی گریڈ
 
نبیل

تکنیکی معاون
نیٹ پر بیشتر فورمز تھے جو اب فعال نہیں ہیں۔ کیا یہ بات ایڈمنز کے دائرہ اختیار میں ہوتی ہے کہ اپنی مرضی کی کوئی بھی پالیسی تشکیل دیں،چاہے تو سائٹ کو چلتا رہنے دیں یا کسی بھی وقت بند کر دیں؟
پوچھنا یہ چاہ رہی ہوں کہ ایڈمن ہونا کیا انتظامی نوعیت کا کوئی عہدہ ہے یا پھر ایڈمنز کو کسی سائٹ کے مالکانہ حقوق بھی حاصل ہوتے ہیں؟

کسی بھی سائٹ کی ڈومین رجسٹریشن کا کوئی ایک ذمہ دار ہوتا ہے اور سالانہ اخراجات اسی کے توسط سے ادا کیے جاتے ہیں۔ اسے مالکانہ حقوق قرار دینا درست نہیں ہوگا کیونکہ ضروری نہیں کہ ہر سائٹ کاروباری نقطہ نظر سے سیٹ اپ کی جائے۔ یہی مثال اردو ویب کی ہے۔ دوسری جانب ایڈمن کے پاس سائٹ کی نظامت کی ذمہ داری ہوتی ہے، یعنی یہ انتظامی نوعیت کی پوزیشن ہی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل برائے نام بھی تو ایڈمن رہ سکتے تھے، کام تو کوئی نہ کوئی کر ہی لے گا لیکن بانی تو اور کوئی نہیں ہو سکتا ہے۔ بہر حال ان کے لیے بھی بہت دعائیں کہ وہ اپنا وقت جہاں خرچ کرنا چاہتے ہیں کر سکیں۔
تابش کے لیے بھی بہت دعائیں اور مبارکباد

بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ آپ کی سرپرستی ہمیشہ ہمارے لیے فخر کا باعث رہی ہے۔ فورم کی نظامت انشاءاللہ میرے بغیر بھی بہتر چلتی رہے گی۔ اردو کمپیوٹنگ کی ترویج اور تحقیق کے ساتھ میری کمٹمنٹ جاری رہے گی۔
 
نبیل بھائی اللہ کریم آپ کی مصروفیات میں آسانیاں پیدا فرمائیں ۔آمین
محمد تابش صدیقی بھائ آپ کو بہت بہت مبارک ہو انشاء اللہ آپ کو ہمارا بھرپور تعاون حاصل رہے گا
 
La Alma

لائبریرین
کسی بھی سائٹ کی ڈومین رجسٹریشن کا کوئی ایک ذمہ دار ہوتا ہے اور سالانہ اخراجات اسی کے توسط سے ادا کیے جاتے ہیں۔ اسے مالکانہ حقوق قرار دینا درست نہیں ہوگا کیونکہ ضروری نہیں کہ ہر سائٹ کاروباری نقطہ نظر سے سیٹ اپ کی جائے۔ یہی مثال اردو ویب کی ہے۔ دوسری جانب ایڈمن کے پاس سائٹ کی نظامت کی ذمہ داری ہوتی ہے، یعنی یہ انتظامی نوعیت کی پوزیشن ہی ہے۔
وضاحت کا شکریہ!
آپ کے لیے نیک تمنائیں۔
 
Top