چند انتظامی تبدیلیاں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔کچھ عرصے سے فورم پر نظامت غیر فعال نظر آ رہی ہے اور اسی وجہ سے فورم کی فعالیت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں عارضی طور پر فعال ایڈمن کی ذمہ داری سنبھال رہا ہوں۔ فورم کی تکنیکی سپورٹ کی ذمہ داری میں دوسرے تکنیکی معاونین کے تعاون سے پہلے ہی سنبھال رہا ہوں۔ اس ضمن میں ضروری اطلاع یہ ہے کہ فی الوقت موجودہ فورم انتظامیہ سے ان کی ذمہ داری واپس لی جا رہی ہے۔ سب سابقہ فورم موڈریٹرز کا ان کے تعاون کے لیے شکریہ۔ میری کوشش ہوگی کہ اس مرتبہ فورم موڈریٹرز کا تقرر کیا جائے جو فعال ہوں اور اپنے زیر انتظام زمرے کو بہتری کی جانب لے کر چلیں۔ میں اس مرتبہ خود بھی فورم موڈریٹرز کی رہنمائی کروں ۔ علاوہ ازیں میں فورم کی تنظیم نو بھی کرنا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں علیحدہ سے عرض کروں گا۔جب تک نئے موڈریٹرز کا تقرر نہیں ہو جاتا اس وقت تک میں فورم کی عمومی نظامت کا کام سنبھالوں گا۔ اس سلسلے میں آپ یہاں سوال کر سکتے ہیں۔میں آپ کے سوالات کے جواب فراہم کرنے کی کوشش کروں گا، اگرچہ فوراً جواب دینے کا وعدہ نہیں کر سکتا۔
والسلام
 
وعلیکم السلام
اپڈیٹ ہونا ہی چاھئیے ایک وقت کے بعد لازمی یہ ضرورت ہے ۔ محفلین کی رائے کا بھی احترام کیا جائے ۔
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
السلام علیکم،
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔کچھ عرصے سے فورم پر نظامت غیر فعال نظر آ رہی ہے اور اسی وجہ سے فورم کی فعالیت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں عارضی طور پر فعال ایڈمن کی ذمہ داری سنبھال رہا ہوں۔ فورم کی تکنیکی سپورٹ کی ذمہ داری میں دوسرے تکنیکی معاونین کے تعاون سے پہلے ہی سنبھال رہا ہوں۔ اس ضمن میں ضروری اطلاع یہ ہے کہ فی الوقت موجودہ فورم انتظامیہ سے ان کی ذمہ داری واپس لی جا رہی ہے۔ سب سابقہ فورم موڈریٹرز کا ان کے تعاون کے لیے شکریہ۔ میری کوشش ہوگی کہ اس مرتبہ فورم موڈریٹرز کا تقرر کیا جائے جو فعال ہوں اور اپنے زیر انتظام زمرے کو بہتری کی جانب لے کر چلیں۔ میں اس مرتبہ خود بھی فورم موڈریٹرز کی رہنمائی کروں ۔ علاوہ ازیں میں فورم کی تنظیم نو بھی کرنا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں علیحدہ سے عرض کروں گا۔جب تک نئے موڈریٹرز کا تقرر نہیں ہو جاتا اس وقت تک میں فورم کی عمومی نظامت کا کام سنبھالوں گا۔ اس سلسلے میں آپ یہاں سوال کر سکتے ہیں۔میں آپ کے سوالات کے جواب فراہم کرنے کی کوشش کروں گا، اگرچہ فوراً جواب دینے کا وعدہ نہیں کر سکتا۔
والسلام
آپ نے کہا کہ اس مرتبہ ایسے ماڈریٹرز کا تقرر کیا جائے گا جو فعال ہوں تو امید ہے کہ ایسی فہرست میں غور کے لئے میرا نام سرفہرست ہی ہوگا۔ خاکسار کی فعالیت کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ جب سے فورم کا ممبر بنا ہوں کوئی سال ایسا نہیں گزرا ہوگا جس میں میرے ایک دو مراسلے نہ ہوں ورنہ کم از کم فورم میں جھانکتا ضرور ہوں۔;)
 
زیک

مسافر
مارشل لا!!

ویسے اس کی واقعی ضرورت تھی 😂

سنجیدہ ہونے کی کوشش: محفل کو کچھ ڈائریکشن چاہیئے اور نبیل اس کام کے لئے بہترین ہیں۔ امید ہے نئی انتظامیہ بھی اچھا کام کرے گی۔
 
جاسمن

لائبریرین
اب تو یہ کہنے ہی لگی تھی کہ۔۔۔
"نبیل پائی! کدے ہس وی لیا کرو۔" :D
کہ آج "ایکسٹو" علی عمران کے روپ میں آ گئے ہیں۔:):):)
 
یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم،
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔کچھ عرصے سے فورم پر نظامت غیر فعال نظر آ رہی ہے اور اسی وجہ سے فورم کی فعالیت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں عارضی طور پر فعال ایڈمن کی ذمہ داری سنبھال رہا ہوں۔ فورم کی تکنیکی سپورٹ کی ذمہ داری میں دوسرے تکنیکی معاونین کے تعاون سے پہلے ہی سنبھال رہا ہوں۔ اس ضمن میں ضروری اطلاع یہ ہے کہ فی الوقت موجودہ فورم انتظامیہ سے ان کی ذمہ داری واپس لی جا رہی ہے۔ سب سابقہ فورم موڈریٹرز کا ان کے تعاون کے لیے شکریہ۔ میری کوشش ہوگی کہ اس مرتبہ فورم موڈریٹرز کا تقرر کیا جائے جو فعال ہوں اور اپنے زیر انتظام زمرے کو بہتری کی جانب لے کر چلیں۔ میں اس مرتبہ خود بھی فورم موڈریٹرز کی رہنمائی کروں ۔ علاوہ ازیں میں فورم کی تنظیم نو بھی کرنا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں علیحدہ سے عرض کروں گا۔جب تک نئے موڈریٹرز کا تقرر نہیں ہو جاتا اس وقت تک میں فورم کی عمومی نظامت کا کام سنبھالوں گا۔ اس سلسلے میں آپ یہاں سوال کر سکتے ہیں۔میں آپ کے سوالات کے جواب فراہم کرنے کی کوشش کروں گا، اگرچہ فوراً جواب دینے کا وعدہ نہیں کر سکتا۔
والسلام
خوش آئند و خوش کن ۔دیر آید درست آید
آگے کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
آپ نے کہا کہ اس مرتبہ ایسے ماڈریٹرز کا تقرر کیا جائے گا جو فعال ہوں تو امید ہے کہ ایسی فہرست میں غور کے لئے میرا نام سرفہرست ہی ہوگا۔ خاکسار کی فعالیت کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ جب سے فورم کا ممبر بنا ہوں کوئی سال ایسا نہیں گزرا ہوگا جس میں میرے ایک دو مراسلے نہ ہوں ورنہ کم از کم فورم میں جھانکتا ضرور ہوں۔;)
اس معاملے میں آ پ کا سینئر مینجر ہوں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
آپ نے کہا کہ اس مرتبہ ایسے ماڈریٹرز کا تقرر کیا جائے گا جو فعال ہوں تو امید ہے کہ ایسی فہرست میں غور کے لئے میرا نام سرفہرست ہی ہوگا۔ خاکسار کی فعالیت کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ جب سے فورم کا ممبر بنا ہوں کوئی سال ایسا نہیں گزرا ہوگا جس میں میرے ایک دو مراسلے نہ ہوں ورنہ کم از کم فورم میں جھانکتا ضرور ہوں۔;)

سالہا سال کی محنتِ شاقہ کے بعد انہیں ضرور ماڈریٹر بنا دینا چاہیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مارشل لا!!

ویسے اس کی واقعی ضرورت تھی 😂

سنجیدہ ہونے کی کوشش: محفل کو کچھ ڈائریکشن چاہیئے اور نبیل اس کام کے لئے بہترین ہیں۔ امید ہے نئی انتظامیہ بھی اچھا کام کرے گی۔
مجھے محفل پر 16 برس ہو گئے ہیں، اور یہ کتناواں مارشل لا ہے مجھے تو علم نہیں شاید آپ کو گنتی یاد ہو۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں سب دوستوں سے مثبت اظہار فکر کی گزارش کروں گا۔ شکریہ۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
ایسے وقت میں جب کوانٹیٹی کی بھرمار ہو اور کوالٹی کی کمبیابی ہواور اچھے سنجیدہ اور اردو سے محبت کرنے والے خال خال ہوں اور دلچسپی رکھنے والا محال ہوں ۔۔ تو یہ محفل کسی نعمت غیر مرتقبہ سے کم نہیں تو ٖضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں ایسے لوگوں کا تقرر کیا جائے جو کما حقہ اس کام کو آگے بڑھا سکیں۔۔۔سابقہ موڈریٹرز بھی اپنی جگہ نہ صرف بہتر انتخاب تھے اور ان کی صلاحیتوں پر کوئی شبہ نہیں شاید غیر فعالیت کی وجہ مصروفیات میں اضافہ یا وقت کی کمیابی آڑے آنے کے سبب وہ مناسب وقت نہ دے پائے ہوں باقی ارباب اختیار کو اختیار ہے ہمیں تو بس اس کی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی سے مطلب ہے ۔۔باقی تجاویز میں وقتًً فوقتاًً اپنا حصہ ڈالیں گے ۔۔ خیر اندیش ۔ ۔۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں ماڈریٹرز کم کرنے کی بجائے دوگنے کر دینے چاہئیں۔ کیونکہ ہر شخص مصروف ہے اور جو جتنا وقت دے سکے اسے غنیمت سمجھنا چاہیے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top