چند شعر برائے اصلاح

عباد اللہ

محفلین
اصلاح کے لیے میری بھی کچھ غزلیات اسی فورم پر آپ کو مل جائیں گی۔ ہر لکھنے والا اپنے کلام کو عزیز جانتا ہے۔ مجھے بھی اچھا نہیں لگتا اگر میرے کلام پر منفی رائے دی جائے۔ ان کی آپ کے کلام کے لیے رائے محض رائے ہے۔ میری رائے بھی صرف اظہارخیال کہ میں نے اسے کس نظر سے دیکھا۔ کلام آپ کا ہے۔ حتمی فیصلہ بھی آپ کا مانا جائے گا۔ اس معاملے میں اساتذہ بھی آپ پر اپنی رائے مسلط نہیں کریں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم شعر پیش کرتے ہیں۔ اس پر گفتگو سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں مثبت یا منفی باتیں کیا ہیں یا لوگوں کو کیا کیا نظر آتی ہیں۔
شاہد بھیا رمز والی بات ان کے شعر پر نہیں بلکہ ان کی تدوین پر تبصرہ تھا ۔۔۔
پھر اس کے جواب میں میرے بھائی نے جس مثالی ردِ عمل کا اظہار کیا
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
بہر حال۔۔۔
میری غزل پر ایک پر ایک اصلاحی نظر ڈال لیجئے ممنون رہوں گا۔
 
اصلاح کے لیے میری بھی کچھ غزلیات اسی فورم پر آپ کو مل جائیں گی۔ ہر لکھنے والا اپنے کلام کو عزیز جانتا ہے۔ مجھے بھی اچھا نہیں لگتا اگر میرے کلام پر منفی رائے دی جائے۔ ان کی آپ کے کلام کے لیے رائے محض رائے ہے۔ میری رائے بھی صرف اظہارخیال کہ میں نے اسے کس نظر سے دیکھا۔ کلام آپ کا ہے۔ حتمی فیصلہ بھی آپ کا مانا جائے گا۔ اس معاملے میں اساتذہ بھی آپ پر اپنی رائے مسلط نہیں کریں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم شعر پیش کرتے ہیں۔ اس پر گفتگو سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں مثبت یا منفی باتیں کیا ہیں یا لوگوں کو کیا کیا نظر آتی ہیں۔
منفی رائے الگ بات ہے جو شخص سانپ کو دودھ پلانا جیسے عام فہم محاورہ کو نہ سمجھے وہ کسی کے شعر پر تنقیص کریے اور کہے کہ یہ مضمون صحیح نہیں ہے۔کیا ایسے لوگوں بھی برداشت کیا جائے؟
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
منفی رائے الگ بات ہے جو شخص سانپ کو دودھ پلانا جیسے عام فہم محاورہ کو نہ سمجھے وہ کسی کے شعر پر تنقیص کریے اور کہے کہ یہ مضمون صحیح نہیں ہے۔کیا ایسے لوگوں بھی برداشت کیا جائے؟
میرا خیال ہے اس معاملے میں غلط فہمی ہوئی ہے۔ آپ ٹھنڈے دل سے اب تک ہونے والی پوری گفتگو کو دوبارہ دیکھ لیجئے۔ یہ محاورے پر شک کا اظہار کس نے کیا تھا۔ مجھے تو کوئی اور دکھائی دیتا ہے۔
یہ سانپ اور دودھ کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ ایک فیسبکی شاعر جو کمال نثری غزل لکھتے ہیں(جی قوافی اور ردیف کے ساتھ) انھوں نے بھی اسی طرح کا مضمون باندھا تھا۔
لیکن ان کا اظہارِ خیال بھی محض محاورے پر تھا۔ یہ صرف ایک سوال ہے۔ تنقید نہیں۔
اسی طرح عباد اللہ کی وضاحت بھی آچکی، کہ وہ تنقید نہیں کر رہے تھے ۔​
شاہد بھیا رمز والی بات ان کے شعر پر نہیں بلکہ ان کی تدوین پر تبصرہ تھا ۔۔۔
پھر بھی دلآزاری والی بات ہم آپ سے نہیں کریں گے ، مجھ سے بھی کوئی غلطی ہوئی ہو تو معذرت ۔۔۔​
 
منفی رائے الگ بات ہے جو شخص سانپ کو دودھ پلانا جیسے عام فہم محاورہ کو نہ سمجھے وہ کسی کے شعر پر تنقیص کریے اور کہے کہ یہ مضمون صحیح نہیں ہے۔کیا ایسے لوگوں بھی برداشت کیا جائے؟
سانپ کو دودھ پلانے کا مطلب مجھے واقعی نہیں آتا تھا۔ یہاں کچھ کہنے سے میرے بھی علم میں اضافہ ہوگیا جہاں تک تنقیص کا تعلق ہے تو میں نے آپ کے اشعار پر کوئی تبصرہ ہی نہیں کیا تو تنقیص کیسی؟
 
غلطی یہاں ہوئی کہ میں نے آپ کے مراسلے کا اقتباس نہیں لیا

علم میں اضافے کے پیشِ نظر پوچھ رہا ہوں کہ اقتباس میں املا کی کیا غلطی ہے؟
املا کی غلطی کا بٹن بھول سے دب گیا تھا بھائی۔آپ کے جملے میں کو ئی غلطی نہیں ہے۔
 
Top