عباد اللہ
محفلین
شاہد بھیا رمز والی بات ان کے شعر پر نہیں بلکہ ان کی تدوین پر تبصرہ تھا ۔۔۔اصلاح کے لیے میری بھی کچھ غزلیات اسی فورم پر آپ کو مل جائیں گی۔ ہر لکھنے والا اپنے کلام کو عزیز جانتا ہے۔ مجھے بھی اچھا نہیں لگتا اگر میرے کلام پر منفی رائے دی جائے۔ ان کی آپ کے کلام کے لیے رائے محض رائے ہے۔ میری رائے بھی صرف اظہارخیال کہ میں نے اسے کس نظر سے دیکھا۔ کلام آپ کا ہے۔ حتمی فیصلہ بھی آپ کا مانا جائے گا۔ اس معاملے میں اساتذہ بھی آپ پر اپنی رائے مسلط نہیں کریں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم شعر پیش کرتے ہیں۔ اس پر گفتگو سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں مثبت یا منفی باتیں کیا ہیں یا لوگوں کو کیا کیا نظر آتی ہیں۔
پھر اس کے جواب میں میرے بھائی نے جس مثالی ردِ عمل کا اظہار کیا
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
بہر حال۔۔۔
میری غزل پر ایک پر ایک اصلاحی نظر ڈال لیجئے ممنون رہوں گا۔