چند فارسی و ایرانی نام

حسان خان

لائبریرین
اردَشیر (مردانہ)
یہ نام پارسیِ باستان کی یادگار ہے۔ پارسیِ باستان میں اِس نام کی شکل "اَرتَه خْشَثْرَه" تھی، جبکہ اِس کا معنی "شاہیِ اَرتَه رکھنے والا" تھا۔ "اَرْتَه" باستانی دور میں «حقیقتِ الٰهی» یا «نظمِ عالیِ الٰهی» کے معنی میں استعمال ہوتا تھا۔ جبکہ ایک مأخذ کے مُطابق اِس کا مفہوم "مُقّدس و مُتدیّن و دُرُستکار" تھا۔ لہٰذا «اردَشیر» کا معنی «مُقدّش شاہی/شہریاری رکھنے والا» بنتا ہے۔
مُعاصر ایران میں اِس نام کا تلفُّظ «ardeşîr» ہوتا ہے، جبکہ تاجکستان میں «ardaşer» تلفُّظ رائج ہے جو کلاسیکی فارسی کے تلفُّظ سے نزدیک تر ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
شاه‌زمان (مردانہ)

یہ نام «شاہِ زمان» کی ایک دیگر شکل ہے اور اِس کا معنی واضح ہے۔ یہ فارسی نام پاکستان، افغانستان اور ماوراءالنہر میں رائج ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
سِیمین (زنانہ)
سِیم (چاندی) کا، سِیم سے بنا، سِیم سے منسوب، نقرئی

پاکستان میں نُونِ غُنّہ کے ساتھ "سِیمیں" رائج ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
شَهرْیار/شَهرِیار (مردانہ)
پادشاہ، شاہ، حاکم، فرماں روا؛ امیرِ شہر، فرماں روائے شہر؛ پادشاہِ بُزُرگ
 

حسان خان

لائبریرین
گُلشَن (زنانہ)
باغ، حدیقہ، گُلستان، گُلزار؛ وہ باغ جس میں فراواں گُل ہوں

یہ فارسی نام میں پاکستان اور تُرکیہ میں زَنوں کے لیے استعمال ہوتے دیکھ چکا ہوں۔
 

حسان خان

لائبریرین
نوید (مردانہ)
بشارت، مُژدہ، خبرِ خوش، خوش خبری

اِس لفظ کا قدیم تلفُّظ 'نُوید' (nuved) تھا، لیکن کم از کم ایران و پاکستان میں تو حالا 'نَوِید' تلفُّظ رائج ہے۔ ایک دلچسپ چیز یہ ہے کہ میرے تولُّدی محلّے محمودآباد میں ایک شخص کا نام 'نوید' تھا، لیکن اُن کے اہلِ خانہ سمیت سب افراد اُن کو 'naved' پُکارتے تھے۔ اِس ایک مثال کے بجز میں نے پاکستان میں اِس نام کو ہمیشہ یائے معروف ہی کے ساتھ تلفُّظ ہوتے دیکھا ہے۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
اَبْرُو
پیشانی کے زیر پر اور چشم کے بالا پر اُگنے والے خطِ مُو کو کو «ابرو» کہتے ہیں۔
تُرکیہ میں یہ فارسی نام عورتوں کے لیے رائج ہے۔
 
Top