چند لمحوں کی عکس بندی

ابن توقیر

محفلین
20170531_110854.jpg
31 مئی 2017ء
 
سید عمران

محفلین
جتنا بتا دیا یہ بھی ان کا احسانِ عظیم سمجھیں۔
کل وادی تیراہ... پارا چنار.... شمالی وزیرستان کی وڈیوز دیکھیں...
کیا جگہیں ہے... آنکھوں پر یقین نہیں آیا... فاٹا میں آنکھوں سے اوجھل ایسے مناظر کہ پاکستان میں کہیں اور نہیں... لیکن وہاں جائیں کیسے؟؟؟
 
کل وادی تیراہ... پارا چنار.... شمالی وزیرستان کی وڈیوز دیکھیں...
کیا جگہیں ہے... آنکھوں پر یقین نہیں آیا... فاٹا میں آنکھوں سے اوجھل ایسے مناظر کہ پاکستان میں کہیں اور نہیں... لیکن وہاں جائیں کیسے؟؟؟
یہی حال بلوچستان کا ہے۔
 
بلوچستان کے خشک و چٹیل پہاڑوں کے نظارے ہمیں اٹریکٹ نہیں کرتے...
کہیں سبزہ ہے بھی تو اجرا اجڑا...
ہمیں تو درختوں سے لدے پہاڑ اور ٹھنڈا ٹھار موسم چاہییے...
صرف خشک اور چٹیل پہاڑ ہی نہیں، شفاف ترین پانی کے چشمے بھی ہیں۔
 
ابن توقیر

محفلین
نیلم میں کس جگہ.. کیل... اٹھ مقام... شاردا؟؟؟
مکمل طور پر یاد تو نہیں مگر یہاں سےسات آٹھ گھنٹوں کے ’’جیپوی‘‘ سفر کے بعد تاؤبٹ پہنچے تھے ہم۔پہلی رات ہم نے ’’اٹھ مقام‘‘ میں گزار تھی۔ویسے لگتا ہے آپ کافی گھومیں پھریں ہیں کشمیر میں۔
 
سید عمران

محفلین
مکمل طور پر یاد تو نہیں مگر یہاں سےسات آٹھ گھنٹوں کے ’’جیپوی‘‘ سفر کے بعد تاؤبٹ پہنچے تھے ہم۔پہلی رات ہم نے ’’اٹھ مقام‘‘ میں گزار تھی۔ویسے لگتا ہے آپ کافی گھومیں پھریں ہیں کشمیر میں۔
بس یہی کام ہے اپنا...
ہیاں سے ہواں... ہواں سےہیاں!!!
 
ابن توقیر

محفلین
چلتی گاڑی میں،میانوالی سے کالاباغ جاتے، اس تصویر کو محفوظ کیا،جس نے حیران ضرور کیا مگر پریشان قطعاً نہیں۔
35495405173_c847b8e8ec_o.jpg

حیران پریشان ہوٹل،میانوالی۔کالاباغ روڈ (30 جولائی 2017ء)​
 
آخری تدوین:
Top