حماد علی
محفلین
کہتے ہیں عشق لاحاصل ہو تو انسان کو پاگل پن کی گہری وادیوں میں پھینک دیتا ہے مگر ایسا نہیں ہوتا کیوں کے وہ عشق نہیں جو انسان کو پاگل پن کی گہری وادیوں میں پھینک دے یہ جنون ہوتا ہے اپنی محبت کو حاصل کرنے کا جنون عشق تو وہ ہے ک جب یہ لاحاصل ہو تو انسان کو اندر سے توڑ دیتا ہے ،چور چور، کر دیتا ہے ۔ انسان تڑپتا ہے روتا ہے بلکتا ہے مگر سب بیکار پھر انسان کو محسوس ہوتا ہے کے عشق مجازی انسان کو صرف دکھ اورتکلیف دیتی ہے یہ محسوس کرنے کے بعد انسان عشق حقیقی کی طرف لوٹ آتا ہے کیوں کے اسے محسوس ہوجاتا ہے کے اب اسے اس درد سے، عشق کے درد سے عشق ہی نکال سکتی ہے اور یہ عشق، عشق حقیقی ہے یعنی اللّه کا عشق ۔