چند مشہور اسلامی سائٹس

نبیل

تکنیکی معاون
ہاں بھئی عارف، سب تم سے پوچھتے رہتے ہیں لیکن تم 'حقیقی اسلام' کا پتا نہیں بتاتے۔۔
ذرا پتا تو چلے کہ یہ 'حقیقی اسلام' کب ایجاد ہوا تھا؟
کیا خیال ہے، ایک الگ تھریڈ تمہارے 'حقیقی اسلام' پر نہ ہو جائے تاکہ تم ہر دوسرے تھریڈ میں گند نہ مچاتے پھرو؟
 

عثمان رضا

محفلین
اسلامی سائٹس تو بہت ہیں پر حقیقی اسلام کہیں نہیں!

آپ حضرات غلط سمجھ رہے ہیں‌شاید
وہ کہنا چاہ رہے ہیں حقیقی اسلام کہیں نہیں ہے یعنی جہاں وہ رہتے ہیں جہاں وہ جاتے ہیں جہاں‌تک ان کی پہنچ ہے وہاں وہاں کی وہ بات کررہے ہیں کیوں عارف کریم صاحب
 

طالوت

محفلین
عارف پر ہی کیا موقوف ، کوئی دوست اگر جانتا ہو کہ حقیقی اسلام کہاں ہے تو اسے سب کو بتانا چاہیے ۔۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
کیون نہ الگ سے ایک دھاگہ کھول کر عارف کو دعوت دی جائے کہ حقیقی اسلام کے متعلق اپنے نظریات تو پیش کریں۔
 

مدرس

محفلین
بغیر فیس کے وکا لت کر تے ہو ئے( ’’یا اچھا گمان رکھتے ہو ئے ‘‘)ان کی مراد در اصل یہ ہیکہ اصلی تعلیم اسلام تو بہت صاف اور واضح ہے لیکن عاملین اسلام (جو کہ سو فیصد اسلام پر عمل کرتے ہوں وہ کہیں بھی نہیں


لیکن بھائی جا ن
صحابہ کرام کے بعد تو ہم کسی کو بھی سو فیصد اسلام پر قائم نہیں کہ سکتے اس لئے کہ قر آن تو اترے گا نہیں
صحابہ کے بارے میں تو قرآن نے کہا تھا ’’اولائک ھم المئومنون حقا ‘‘
کہ سو فیصد مومن تو صحابہ ہی ہیں
 
دراصل وہ کہنا چاہ رہے ہونگے کہ 'مسلمانی کتابوں میں ہے اور مسلمان قبروں میں'۔ ۔ ۔ ۔بقولٰ میاں محمّد بخش:
ایہہ کیہہ جانن قدر نبی دی دنیا دار کمینے
قدر نبی دی جانن والے سوں گئے وچ مدینے​
 

mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ السیف اور مدرس بھائی، ان لنکز کی صحت پر بات بھی کریں۔ ڈر ہی لگا رہتا ہے انڑنیٹ پر اسلام کا سن کر، کہیں یہ اغیار کی سازش تو نہیں ہے۔ اکثر سائیٹس کے بارے میں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ یہودیوں اور قادیانیوں کی مرتب کردہ ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن سائیٹوں پر جانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ قرآن آپ کے پاس موجود ہے۔ اسی پر عمل کریں۔
 

سویدا

محفلین
ویسے حقیقی اسلام کی ہر کسی کو تلاش ہے لیکن حقیقی مسلمان کوئی بننا نہیں‌چاہتا نتیجۃ بات حقیقی اسلام کی تلاش پر موقوف کردی جاتی ہے
 
بھائی صاحب اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا کرے ۔ فضول باتوں میں خوب بحث مباحثہ کیا جا رہا ہے۔ برادران سب سے پہلے ہمیں اپنے آپ کو جہنم سے بچانے کی سعی بذریعہ مطالعہ اسلام اور اسکی تطبیق اپنی اپنی زندگیوں پر کرکے یعنی اپنی اپنی اصلاح کرنے کی کوشش کرکے کرنا چاہیئے ۔ دوسروں کی چارپائی کے نیچے دیکھنے کی بجائے اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ جس بھی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں ہم کتنےمسلمان ہیں ۔ کیا اگر آج شب کو ہماری اجل آجائے تو کیا ہم اس کے لیئے تیار ہیں ۔۔؟ براہ کرم اصلاحی اور تعمیری گفتگو کریں تو زیادہ بہتر نہ ہوگا ۔۔۔۔؟


وما علینا الاالبلاغ
 

مدرس

محفلین
بہت شکریہ السیف اور مدرس بھائی، ان لنکز کی صحت پر بات بھی کریں۔ ڈر ہی لگا رہتا ہے انڑنیٹ پر اسلام کا سن کر، کہیں یہ اغیار کی سازش تو نہیں ہے۔ اکثر سائیٹس کے بارے میں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ یہودیوں اور قادیانیوں کی مرتب کردہ ہیں

میں نے جو دو عدد لنک دیئے ہیں وہ سوفی صد درست ہیں
ان کے علما ء دیوبند سے تعلق رکھتے ہیں
 

مدرس

محفلین
یہی میرے کہنے کا مطلب تھا۔ جو مزاہ خود کھوج لگانے کا ہے۔ وہ سائٹس شائٹس سے حاصل نہیں ہوتا۔

خود کھوج لگا نے کے لئے جن چیزوں‌کی ضرورت پڑتی ہے وہ بھی سائٹ پر موجود ہیں
لہذا اسلامی سائٹس کا وجودبے کار نہیں ،غیر حقیقی اسلام نہیں :timeout:
 
Top