چند پابندیوں میں نرمی

ساجد

محفلین
ساجد بھیا اور سعود بھیا کی اردو سمجھنے کے لیے اب مجھے ہر وقت ڈکشنری پاس رکھنی ہو گئی ۔۔ اتنی مشکل اردو کیسے بول لیتے ہیں آپ:(

ہائیں؟ آپ نے کب مجھے اردو میں کلام کرتے سنا؟ سعود بھیا ، کیا آپ نے بھی مجھے کبھی اردو بولتے سنا؟ دیکھ لیں مقدس کتنی صفائی سے جھوٹ لکھ رہی ہے۔
 

ساجد

محفلین
لگتا ھے خاص ساجد کیلیے بلاک ہے :)

اجی ہم نے ایک نئی علت پال لی ہے۔ اور اس علت کی بنیاد ہے اوبنٹو جسے پنجابی میں "بنتو "بھی کہہ سکتے ہیں۔یہ بنتو متعدد برسوں سے گاتی پھر رہی تھی "مینوں گل نال لا لے وے بنتو منتاں تیریاں کردی" لیکن ہم نے اس سے دور رہنے میں ہی عافیت سمجھی۔ لیکن ونڈوز نے جب ہم پر اپنی ونڈو بات بات پر بند کرنا شروع کر دی تو ہم نے بنتو کی طرف التفات کیا اور اسے اپنا لیا۔ اسے اپنا کر جہاں ونڈوز کے نخروں سے جان چھوٹ گئی وہیں اسے سمجھنے میں تھوڑا وقت بھی درکار ہے اور آج کل ہم اسی" وختے" میں پڑے ہوئے ہیں ۔ بنتو کے جھلمل آنچل میں شاید 32 ہزار کے قریب سافٹ وئرز کے ستارے اپنی بہار پر ہوتے ہیں اور ہم ان میں سے براؤزر کے ایک ستارے پہ کمند ڈالنے کے چکر میں ایسے پڑے کہ ترتیبات میں کچھ گڑ بڑ کر بیٹھے اور اس نے ریفریش ہونا چھوڑ دیا۔ وہ تو سعود بھیا کے کہنے پہ ہم نے اپنے کالم کی تلاش میں ناکامی پر اپنے نایاب وناکارہ دماغ کو استعمال میں لاتے ہوئےبراؤزر تبدیل کر کے آنکھ دبائی (اپنی نہیں بھائی ، کمپیوٹر کے ماؤس کی) تو اپنے کالم سے آنکھیں چار ہوئیں۔ ظاہر ہے اس مین بنتو کا نہیں ہمارا ہی قصور تھا لیکن یار لوگ پھر بھی کہتے ہیں قصور بابا بُلھے شاہ کا ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
سعود بھیا آئی نیڈ ٹو بائے ون۔۔۔ کین یو سجییسٹ ون فور می

اور ساجد بھیا وہ آئی مینٹ ٹو سئے کہ آپ لکھتے ہو مشکل والا
 
سعود بھیا آئی نیڈ ٹو بائے ون۔۔۔ کین یو سجییسٹ ون فور می

اور ساجد بھیا وہ آئی مینٹ ٹو سئے کہ آپ لکھتے ہو مشکل والا

بٹیا رانی، آپ اپنے سعود بھیا کو ہی خرید لیں۔ پھر جن الفاظ کے معانی نہ معلوم ہوں ان کے لئے سعود بھیا سے رابطہ کر لیا کریں۔ کیا خیال ہے؟ اگر ارادہ ہو تو بتائیں مناسب قیمت لگ جائے گی۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
بھائی کو خریدنے کی کیا ضرورت ہوتی ہے
بھائی تو پاس ہی ہوتے ہیں ہمیشہ سعود بھیا
 
Top