نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اردو ویب اور دوسری کچھ سائٹس پر اردو لوکلائزیشن کے کام کے نتیجے میں کئی ویب سوفٹویر کے اردو ورژن منظر عام پر آ چکے ہیں۔ ان میں کئی اردو فورم پیکج ، اردو وکی سوفٹویر اور کچھ اور سکرپٹ شامل ہیں۔ ابھی تک صرف ایک قابل ذکر کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم جملہ کی اردو لوکلائزیشن پر ہی کام ہوا ہے۔ جملہ اگرچہ کافی پاورفل کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے لیکن یہ استعمال میں ایک عام یوزر کے لیے قدرے پیچیدہ ہے اور اس کی کسٹمائزیشن بھی آسان نہیں ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اردو جملہ پر مبنی زیادہ سائٹس نظر نہیں آتیں۔ میرے خیال میں کچھ ایسے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کی اردو لوکلائزیشن پر بھی کام ہونا چاہیے جو ایک چھوٹے پیمانے کی ویب سائٹ کو منظم کرنے کے لیے بھی موزوں ہوں۔ علاوہ ازیں دوسرے بہتر سی ایم ایس کی اردو لوکلائزیشن پر بھی کام کیا جانا چاہیے۔ اس پوسٹ کا مقصد دوستوں کی توجہ اسی جانب مبذول کرانا تھا۔
میرے ذہن میں جن مفید سی ایم ایس پر کام کرنے کا آئیڈیا ہے، وہ ذیل میں ہیں:
۔ ویب سائٹ بیکر، میں نے کافی عرصہ قبل اس کے ایک پرانے ورژن کا اردو پیکج تیار کیا تھا۔ اس پر مزید کچھ کام کرکے اسے اپڈیٹ کرنا ممکن ہونا چاہیے۔ ویب سائٹ بیکر ایک چھوٹی ویب سائٹ بنانے کے لیے کافی موزوں سوفٹویر ہے۔
۔ سی ایم ایس میڈ سمپل
۔ دروپل، یہ بھی جملہ کی طرح کافی مقبول سی ایم ایس ہے۔
۔ ٹائپو 3، یہ اگرچہ نہایت پاورفل سی ایم ایس ہے لیکن اس کا استعمال بھی نہایت پیچیدہ ہے۔
۔ پوسٹ نیوک، جہانزی اشرف نے ایک مرتبہ اس کے ایک پرانے ورژن کا ترجمہ کیا تھا۔ اگر وہ اس کے ترجمے کو حالیہ ورژن کے ساتھ اپڈیٹ کر دیں تو اس کا اردو پیکج تیار کرنے پر بھی کام ہو سکتا ہے۔
میں اسی تھریڈ پر اس سلسلے میں مزید پوسٹ کرتا رہوں گا۔ آپ دوست اس سلسلے میں اپنی آراء پیش کر سکتے ہیں۔ اور اگر کوئی دوست کسی ایک سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن پر کام شروع کرنا چاہیں تو یہ اور بھی اچھا ہوگا۔
والسلام