چند کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کی اردو کلائزیشن کی تجویز!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اردو ویب اور دوسری کچھ سائٹس پر اردو لوکلائزیشن کے کام کے نتیجے میں کئی ویب سوفٹویر کے اردو ورژن منظر عام پر آ چکے ہیں۔ ان میں کئی اردو فورم پیکج ، اردو وکی سوفٹویر اور کچھ اور سکرپٹ شامل ہیں۔ ابھی تک صرف ایک قابل ذکر کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم جملہ کی اردو لوکلائزیشن پر ہی کام ہوا ہے۔ جملہ اگرچہ کافی پاورفل کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے لیکن یہ استعمال میں ایک عام یوزر کے لیے قدرے پیچیدہ ہے اور اس کی کسٹمائزیشن بھی آسان نہیں ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اردو جملہ پر مبنی زیادہ سائٹس نظر نہیں آتیں۔ میرے خیال میں کچھ ایسے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کی اردو لوکلائزیشن پر بھی کام ہونا چاہیے جو ایک چھوٹے پیمانے کی ویب سائٹ کو منظم کرنے کے لیے بھی موزوں ہوں۔ علاوہ ازیں دوسرے بہتر سی ایم ایس کی اردو لوکلائزیشن پر بھی کام کیا جانا چاہیے۔ اس پوسٹ کا مقصد دوستوں کی توجہ اسی جانب مبذول کرانا تھا۔

میرے ذہن میں جن مفید سی ایم ایس پر کام کرنے کا آئیڈیا ہے، وہ ذیل میں ہیں:

۔ ویب سائٹ بیکر، میں نے کافی عرصہ قبل اس کے ایک پرانے ورژن کا اردو پیکج تیار کیا تھا۔ اس پر مزید کچھ کام کرکے اسے اپڈیٹ کرنا ممکن ہونا چاہیے۔ ویب سائٹ بیکر ایک چھوٹی ویب سائٹ بنانے کے لیے کافی موزوں سوفٹویر ہے۔
۔ سی ایم ایس میڈ سمپل
۔ دروپل، یہ بھی جملہ کی طرح کافی مقبول سی ایم ایس ہے۔
۔ ٹائپو 3، یہ اگرچہ نہایت پاورفل سی ایم ایس ہے لیکن اس کا استعمال بھی نہایت پیچیدہ ہے۔
۔ پوسٹ نیوک، جہانزی اشرف نے ایک مرتبہ اس کے ایک پرانے ورژن کا ترجمہ کیا تھا۔ اگر وہ اس کے ترجمے کو حالیہ ورژن کے ساتھ اپڈیٹ کر دیں تو اس کا اردو پیکج تیار کرنے پر بھی کام ہو سکتا ہے۔

میں اسی تھریڈ‌ پر اس سلسلے میں مزید پوسٹ کرتا رہوں گا۔ آپ دوست اس سلسلے میں اپنی آراء پیش کر سکتے ہیں۔ اور اگر کوئی دوست کسی ایک سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن پر کام شروع کرنا چاہیں تو یہ اور بھی اچھا ہوگا۔

والسلام
 

bjoomla

محفلین
ڈیٹا لا ئف انجن کے با رے میں‌کیا خیا ل ہے ؟

http://www.datalifeengine.net/
http://dle-news.ru/price.html

لیکن میرے خیا ل میں یہ اوپن سو رس نہیں ہے ۔لیکن اس میں ویب سا ئیٹ بڑی بہترین بنتی ہے ۔

تد ویں‌ :::‌واقی یہ اوپن سورس نہیں ہے ۔۔( میں تو پوسٹ کو حزف کر رہا تھا ۔لیکن میرے خیا ل میں اس کے با رے میں بھی پتا ہو نا چا ہیے (
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر کسی ایک کے بارے بتا دیا جائے یعنی لینگوئج فائل کہاں سے مل سکتی ہے تو میں‌ ایک بار کوشش ضرور کروں کسی ایک کی لوکلائزیشن پر
 
نبیل کسی ایک پر اتفاق ہو جائے اس طرح کہ اس کی سہولیات جاذب نظر ہوں تو اس پر مل جل کر کام ہو سکتا ہے۔
 

باسم

محفلین
میم ایچ ٹی
tpl_neon_orange.jpg

جملہ کے بعد یہ سی ایم ایس مجھے پسند آیا ہے
۔ جملہ جیسی تقریبا تمام خصوصیات موجود ہیں
۔ بلاگ(تبصرہ کی سہولت)، پورٹل، فورم، گیسٹ بک، گیلری، ڈاؤنلوڈز، سروے، نیوز، فیق، گائیڈ، آرکائیو، پی ڈی ایف، آر ایس ایس، لنک ڈاریکٹری، فیڈ ایگریگیٹر، سائٹ میپ، پرائیویٹ میسج اور بھی کچھ چاہیے (تعارف سے لگ رہا ہے یہ سب پہلے سے انسٹال ہیں)
۔ ایڈمن سیکشن کا استعمال سادہ ویب سائٹ کی طرح بہت آسان ہے

ڈیمو سائٹ

ایڈمن سیکشن

یوزر نیم =admin
پاسورڈ=demo
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باسم۔
یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز پر ریسرچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یقیناً ابھی کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کی اردو لوکلائزیشن کے میدان میں کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن کسی ایک سی ایم ایس پر کام شروع کرنے سے پہلے چند باتو ں کی تحقیق کر لینا بہتر ہوگا۔ پہلے یہ چیک کر لیں کہ آیا یہ سکرپٹ utf-8 کمپیٹیبل ہے؟ اور کیا یہ بائیں سے دائیں صحیح طور پر کام کرتی ہے؟ اگر ایسا ہو تو کم سے کم ہیکنگ کی ضرورت پڑے گی۔ میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ کچھ لائٹ‌ویٹ سی ایم ایس کو بھی اردو ویب سائٹ‌ میکنگ کے لیے تیار کر لیا جائے تاکہ عام اردو ویب سائٹس بنانے کا کام آسان ہو جائے۔ جملہ اگرچہ پاور سی ایم ایس ہے لیکن یہ استعمال میں نسبتاً مشکل ہے۔ غالباً اسی لیے اردو جملہ پر مبنی زیادہ ویب سائٹس دیکھنے میں نہیں آتیں۔
میں اردو ورڈپریس کے کام سے فارغ ہونے کے بعد جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری کی جانب توجہ دوں گا۔ اس کے بعد کسی اور سی ایم ایس کی باری آئے گی۔ لیکن آپ اپنی تحقیق جاری رکھیں۔ :)
 

باسم

محفلین
میم ایچ ٹی دائیں سے بائیں اور UTF-8 کی اچھی سہولت دیتا ہے۔
دائیں سے بائیں کیلیے ڈیمو سائٹ میں جھولتے مینو سے عربی اور UTF-8

کیلیے Serbian زبان منتخب کیجیے۔
 

خبیب احمد

محفلین
جناب میں wordpress کے ساتھ simple pess کا forum plugin استعمال کر رھا ھوں۔میں نے کامیابی سے wordpress میں keyboard integrate کر لیا ھے۔لیکن forum کے ساتھ اردو keyboard شامل نھیں ھو سکا۔ اگر آپ کہیں تو میں آپ کو فری ویب ھوسٹ پر wordpress کے ساتھ simple press شامل کر کے password بھیج دیتا ھوں۔
 

شازل

محفلین
میرے خیال میں ڈروپل پر کام ہونا چاہئے یہ بہت آسان بھی ہے اور کسی نہ کسی حد تک اس پر کام بھی ہو چکا ہے
 
Top