چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل میچ:پاکستان بمقابلہ زمبابوے

یاز

محفلین
آج کے چند ریکارڈز

-- فخر زمان کے 210 رنز ون ڈے کرکٹ کا پانچواں بڑا انفرادی سکور ہے۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے سب سے بڑا سکور ہے۔

-- فخر زمان اور امام الحق کی 304 رنز کی پارٹنر شپ ون ڈے کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ ہے۔

-- یہ کسی بھی وکٹ کی چوتھی بڑی پارٹنر شپ بھی ہے۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

-- پاکستان کا 399 کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر بننے والا سب سے بڑا سکور ہے۔

-- یہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا سکور بھی ہے۔

-- 17 میچز کے بعد فخر زمان کے مجموعی رنز کی تعداد 980 ہو چکی ہے، جو 17 میچز کے بعد کسی بھی بلے باز کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
 
فرقان احمد

فخر زمان کی بلے بازی سے ہم کبھی متاثر نہیں ہوئے تاہم یہ ڈھیر سارے ریکارڈ دیکھ کر ہمیں اپنی رائے سے رجوع کرتے ہی بنے گی۔
 
یہ 3 ابھی متوقع ہیں
یعنی توڑنے کے لیے
ایک ریکارڈ 20 رنز کی دوری پر
ایک ریکارڈ 36 رنز کی دوری پر
اور ایک 38 رنز کی دوری پر
 
نہیں صاحب آپ اپنی رائے پر قائم رہیں- ریکارڈ تو آنی جانی چیز ہے- بیان ایک رہنا چاہئیے-

Top