چودھری مصطفی
محفلین
میں نے محفل پہ شاید کچھ لوگوں کو میری لڑیوں سے غلط فہمی ہوئی ہے، اس لئے کچھ اپنا تعارف۔
سکول میں ادب اور تاریخ کا کچھ شوق تھا مگر آٹھویں میں پہنچا تو ابا جان نے ڈنڈا سے سمجھایا کہ اگر جینا ہے تو سائنس پڑھو، چنانچہ اس کے بعد انسانیات سے ناتا ٹوٹ گیا اور پھر جب روزگار کیلئے بیرون ملک منتقل ہوا تو اردو سے بھی۔ پھر روزگار بھی ایسا تھا کہ سائنسی، منطقی اور اسبابی نظر سے ہر چیز کا جائزہ لینا ایک عادت بن گئی۔
رفتہ رفتہ فکر، عمل، معاشرت اور رشتوں میں ، منطقی اور عقلی رنگ غالب آنے لگا۔
پھر ایک دن کچھ ایسی قلبی واردات ہوئی کہ جن تک میں اپنی بات پہچانا چاہتا ہوں، ان سے بہترین اظہار کا ذریعہ اردو ہی ہے۔ اس لئے اب پھر سے اردو لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ مگر خاصا مشکل پڑتا ہے، ایک فقرہ مکمل کرنے کیلئے بعض اوقات کئی مرتبہ ڈکشنری دیکھنی پڑتی ہے، مگر امید ہے کہ رفتہ رفتہ مشق ہو جائے گی۔ محفل میں بعض لوگوں کے علم اور ادبی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوں۔
محمد وارث کا بلاگ بھی ان میں سے ایک ہے۔