چودھری مصطفی
محفلین
خان صاحب مجھے آپ کی استقامت کی داد بہرحال دینا پڑے گی۔جی میں خیر پوری اں
ویسے چوہدری جئے مہاجر
خان صاحب مجھے آپ کی استقامت کی داد بہرحال دینا پڑے گی۔جی میں خیر پوری اں
ویسے چوہدری جئے مہاجر
زبردستوڈے وڈے لوکاں کے ساتھ نکے جئے بندے کا نام لیکر آپ نے مجھ غریبم کو شرمندہ وغیرہ کر دیا ہے۔ شکریہ
کوئی بات نہیں جی۔ محفل پر بہت سے نامی گرامی شعرا کرام موجود ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ کا نام میں لکھ دیتا ہوں البتہ ان کا کلام آپ کو بزم سخن کے علاوہ ڈھونڈنا پڑے گا۔
- دیسی شعرا کرام جو گاہے بگاہے محفل میں رونق لگائے رکھتے ہیں۔
- جناب ڈاکٹرعامر شہزاد گوجرانولوی، ، جناب ابن توقیر حض۔۔۔، جناب عباس اعوان گوجرخانوی، جناب یاز راولپنڈوی، جناب ایچ اے خان مہاجروی، جناب ظہیر عباس ورک گوجرانولوی، جناب یوسف سلطان گجراتوی، جناب اکمل زیدی کراچوی، جناب سید عمران کراچوی، جناب اے خان صوابوی، جناب آصف اثر کراچوی، جناب بدر الفاتح بہاولپوروی، جناب محمد خرم یاسین فیصل آبادوی، جناب الف نظامی اسلام آبادوی، جناب عبداللہ محمد ننکانوی، جناب سید لبید غزنوی لہوروی، جناب عاطف ملک لہوروی اور جناب حماد علی جہلموی۔
- خواتین شعرا کرام
- محترمہ جاسمن بہاولپوری، @محترمہ غدیر زھرا منڈی بہاالدینوی، محترمہ ہادیہ (ایچوی)، محترمہ سیدہ شگفتہ کراچوی، محترمہ لاریب مرزا لہوروی، محترمہ رومانہ چوہدری لہوروی اور محترمہ نور سعدیہ شیخ ملتانوی نمایاں ترین ہیں۔
محفل کے بہت سے پرانے، جہاندیدہ اور قابل رشک شعرا کرام عموماً چپ کا روزہ رکھتے ہیں اور بس ان ایموز جیسے احساسات لیے لڑیاں پڑھتے آتے جاتے رہتے ہیں اور جہاں بہت ضروری سمجھیں وہاں ایک آدھ مصرعہ، شعر، رباعی یا پوری غزل داغ دیتے ہیں۔ دیوان کی نوبت البتہ کم کم ہی آتی ہے۔
- بدیسی شعرا کرام میں جناب arifkarim ناروی، جناب زیک امریکوی، جناب عثمان کینڈوی اور محترمہ مقدس انگلستانوی نمایاں ترین ہیں۔
- علاوہ ازیں پڑوسی ملک بھارت،خلیج و دیگر بدیسی ممالک میں بھی کافی شعرا کرام موجود ہیں ان کا تذکرہ فی الوقت موخر کرتے ہوئے کسی اور لڑی کے لیے رکھ لیتے ہیں۔
جن شعراکرام کے نام نامی اس فہرست میں نہیں آ پائے وہ دل چھوٹا نا کریں، انشاءاللہ کسی اور لڑی میں یاد کر لیے جائیں گے۔
اجی میری دعا ہے کہ آپ غزلیں نہائیں دیوانان پھلیں اور رج رج کے اس محفل خاص کا لطف اٹھائیں۔ آمینامید ہے کہ ان سارے شعرا کرام کے ساتھ مجھے بھی کچھ شعر موزوں کرنے کا موقع ملے گا۔
آپ کے علاقے میں بھی کچھ دن گزارے ہیں!بھیا جی میں نے تو چوہدری صاحب کو ’’پہنچاہوا‘‘ پیربابا مان لیا تھا پر ’’تُسی بھی چھا گئے ہو‘‘ بس اب اس دن کا شدت سے انتظار ہے جس دن آپ کی آمد ہوگی۔چوہدری صاحب کو تو خاص طور پر ’’کٹوے‘‘ کی کشش سے حاضری لگوانی ہے بس ایک بار بے بے حضور مان جائیں۔
جناب ڈاکٹرعامر شہزاد گوجرانولوی
شاعر جناب عالی۔۔ پہلوان نہیں۔
توانوں اللہ پُچھے گا چودھری صاحب ۔ معصوماں نال مذاقشاعر جناب عالی۔۔ پہلوان نہیں۔
جی آ۔ میں ای رہ گیا آں۔۔۔ باقی کُل جہان تے حساب کتاب کرا گئے نیںتوانوں اللہ پُچھے گا چودھری صاحب ۔
معصوماں نال مذاق
اے میں کہیا پیر جی۔۔۔۔ یہ ہوتا بھی ہے یا بس محاورہ ہے ؟شاید چوں چوں کا مربہ بھی نہ بن پائے!!!
اصل میں پہلوانوں کے شہر سے تعلق ہے اور کچھ نام بھی آپ نے سرفہرست لکھ دیا!شاعر جناب عالی۔۔ پہلوان نہیں۔
چوہدری صاحب بڑے مُوڈ میں لگ رہے ہیں، بڑے راگوں کا ذکر ہو رہا ہے، کہیں پھر سے تو "شہنائی" پر کوئی "راگ" نہیں چھیڑنے لگے وڈیواو نا جی۔۔۔ یہاں نِکے وڈے راگ ملہار، بھیرویں، درباری، امروہی وغیرہ عموماً گائے سنائے جاتے رہتے ہیں، بس یہاں ان کے نام ذرا مختلف ہیں۔ مثلاً یہاں وقتاً فوقتاً گائے جانے والے راگوں میں راگ مہاجروی، راگ سیکولروی، راگ اسلامی، راگ پاکستانوی، راگ یہودیوی و اسرائیلوی، راگ پنجابوی، راگ ٹرمپوی، راگ ملحدوی، راگ فارسوی، راگ ایرانی اور راگ شرکوی وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔ کبھی کبھار راگ طالبانوی کی آواز بھی سنائی دے جاتی ہے۔ دو سال قبل راگ دھرنوی بھی پوری شدومد سے سنا جاتا رہا ہے اور سال بھر پہلے راگ ٹھرکوی و ایشل خانموی بھی بڑی چاؤ اور رسانیت سے سنا گیا تھا۔
یہ سب راگ اور کچھ راگنیاں اس محفل کا خاصہ ہیں، چونکہ ان راگوں کا کوئی وقت متعین نہیں ہوتا اس لیے کسی بھی وقت بج اٹھتے ہیں۔ کچھ ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں، کچھ بوریت محسوس کرتے ہوئے بے لاگ اِنے ہو کر چوری چھپے سنتے ہوئے ریت میں سر چھپا لیتے ہیں اور کچھ مفتیانِ راگ بڑھ چڑھ کر ہتھیارانِ داد و تحسین یا پھر لعن طعن و تشنیع وغیرہ کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔
کیونکہ آپ نے محفل ہذا میں تازہ تازہ ہی سر منڈھوایا تھا اس لیے اولے کچھ زیادہ محسوس ہو گئے ہیں۔ آپ اسے معاندانہ رویہ وغیرہ ہرگز ہرگز نا جانیے اور انجوائے فرمائیے۔
کل تک تو بس محاورے میں ہی بنتا تھا۔۔۔اے میں کہیا پیر جی۔۔۔۔ یہ ہوتا بھی ہے یا بس محاورہ ہے ؟
قبلہ اگر آخر میں معذرت کا کالا نمک ڈال کر ہی ہضم کرانا ہے تو فائدہ.... سارا ذائقہ.... آہو.گرامی قدر خان صاحب مجھے معلوم ہے، یہ سب ازراہ تفتن تھا امید ہے کہ آپ درگزر فرمائیں گے۔ باقی احباب میں سے بھی جس کسی کو بد ذائقہ محسوس ہو ان سب سے دلی معذرت چاہوں گا۔