چور مچائے شور (غیرجانبدارانہ تاریخ جو مسخ کی گئی)

قیصرانی

لائبریرین
چلیں پھر اس پر بھی بات کر لیں۔ یقیناً یہ بھی فوٹوشاپ کا کمال ہے:)
anti-qadiani-lahore.jpg

B-021.jpg

mtkn_poster_fbd_2011_06.png

ahmadi_pakistan.jpg

anti-ahmadi-stickers.jpg


اس اسلامی شدت پسندی کا موازنہ کچھ دہائیوں قبل مغربی تعصبات سے کر لیں جو وہ سیاہ فام اور یہود لوگوں کیخلاف رکھتے تھے:
6330032411_2359750d96_z.jpg

boycott.jpg
یار کون لوگ ہو تُسی، کتنی بار کہہ چکا ہوں کہ اس ایک تصویر پر بات کی ہے اور یہ بھی کہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ قادیانیوں کے ساتھ کتنا برا سلوک ہوتا ہے، آپ کا پرنالہ پھر وہیں :(
 

arifkarim

معطل
کیا اسرائیل پر راکٹ حملے کرنا اچھی بات ہے؟ جس میں ٹارگیٹ کوئی فوجی نہیں بلکہ عام شہری ہوتے ہیں؟ یعنی پہلوان کو گالی دو، جب وہ مارے تو پھر اس کے خلاف شور مچا دو کہ بچے کو مار رہا ہے :)
اسلام کی آمد سے قبل سرزمین اسرائیل پر کون سا مذہب تھا؟ عیسائیت کی آمد سے قبل یہاں کون سے مذہب کے پیروکار رہتے تھے؟
جی اسی لئے اس دھاگے کا عنوان چور مچائے شور ہے۔ ایک اسرائیلی اینی میٹر نے اس تاریخ کو بچوں کے انداز میں بیان کیاہے کہ کم سن بچہ بھی اس تاریخی حقیقت کو سمجھ سکتا ہے:

اسلام اور عیسائیت کی آمد سے قبل عرب علاقوں میں یہودی آبادی کا ذکر تو تاریخ اسلامی سے بھی ثابت ہے۔ یہ یہودی قبائل رومی سلطنت کیخلاف بغاوت کے بعد عرب اکثریتی علاقوں میں ہجرت پر مجبور کر دئے گئے تھے۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ طلوع اسلام کے وقت موجودہ فلسطین میں فارسیوں کے تعاون سے یہود کی حکومت تھی، جسے بعد میں بازنطینی عیسائیوں نے کچل دیا اور اسکے فوراً بعد ہی 637 عیسوی میں یہ علاقہ خلفائے راشدین کے قبضہ میں آگیا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Jewish–Roman_wars
http://en.wikipedia.org/wiki/Sassanid_Jewish_Commonwealth
http://en.wikipedia.org/wiki/Siege_of_Jerusalem_(637)

اس عرب ترک اسلامی قبضہ گروپ کو پہلے انگریز نے پہلی جنگ عظیم کے دوران چھڑایا جسکے بعد یہ واپس طلوع اسلام سے قبل یہودیوں کی ملکیت میں چلا گیا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Mandatory_Palestine

اسی جنگ کے دوران شریف مکہ امیر فیصل اورعالمی صیہونی تنظیم کے سربراہ خیم وائزمین کے مابین ایک معاہدہ ہوا جس میں ان دونوں فریقین نے جنگ عظیم اول کے اختتام پر انگریزی اور فرانسیسی مقبوضہ علاقے آزاد کرانے اور انکی حکومت یہود اور عربوں میں تقسیم کرنے سے متعلق مکمل اتفاق کا اظہار کیا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Faisal–Weizmann_Agreement

اور یہ رہی اس تاریخی معاہدے کی وہ یاد گار تصویر جسے آج تک ایک بھی عرب لیڈر نے عملی جامہ نہیں پہنایا:
Weizmann_and_feisal_1918.jpg


بغض، تعصب یا خباثت؟
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
فضولیات ہیں۔ کسی وقت تفصیلی جواب دوں گا۔ مگر عارف صاحب اس طرح کی فضولیات اور دوسروں کی وکالت سے بہتر ہے مسلمانوں کی بہتری کے لیے کچھ کیجیے۔
 

arifkarim

معطل
فضولیات ہیں۔ کسی وقت تفصیلی جواب دوں گا۔ مگر عارف صاحب اس طرح کی فضولیات اور دوسروں کی وکالت سے بہتر ہے مسلمانوں کی بہتری کے لیے کچھ کیجیے۔
جو مسلمان اپنی اور دوسروں کی تاریخ تعصب کیساتھ مسخ کر کے خود پڑھتے ہیں اور دوسروں کو بھی پڑھاتے ہیں انکی بہتری کیسے ہو سکتی ہے؟ بہتری کیلئے ضروری ہے کہ تاریخ کو غیر جانبداری کیساتھ پڑھا جائے اور دوسروں کو پڑھایا جائے۔ جب تک آپ اپنی تاریخ میں خود کو اغلاط سے پاک فرشتے ثابت کرنے پر مسر رہیں گے اور دوسروں کو شیطان سمجھتے رہیں گے، بہتری اور کامیابی آپکے قریب بھی نہیں پھڑکے گی :)
 

جاسمن

لائبریرین
Rationalist Society of Pakistan (جو کی لازمی طور پر ایک غیر جانبدار اور "روشن خیال"ویب سائٹ پیش کرتی ہے:LOL: ) ( یہ غیر جانبداری صرف اسلام ،پاکستان اور مسلمانوں سے متعلق ہے ہاہاہاہاہاہا) نے نئیر خان کا مضمون چھاپا ہے۔اس میں ایک دلیل بھی میرے (مسلمان) کے حق میں نہیں ہے۔اس سے میرے جیسے کم علم لوگ یہ اچھی طرح جان گئے ہیں کی دنیا میں جہاں ظلم ہے،وہاں مسلمان ہے۔
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔ساری تحقیر ،طنز کے تیر،مزاق اُڑانے کا سارا عمل صرف ایک فریق کے لئے۔۔۔
ہمارے حصے میں عذر آئے،جواز آئے،اُصول آئے
ایسی ویب سائٹ جہاں کا مواد اسلام اور مسلمان کے حق میں بات کرتا ہے۔۔۔جانبدار ہیں۔
اور Rational Society of Pakistan جیسی "روشن خیال" ویب سائٹز یقیناََ غیر جانبدار ہیں۔
( مزاحیہ کی ریٹنگ" نئیر خان "کی تحریر پہ تھی)
 

قیصرانی

لائبریرین
ہمیں اندازہ نہیں ہے، بتائیں ذرا :) :)
ایک عام چھوٹا ہیلی کاپٹر اگر چارٹر کیا جائے تو اس کے اخراجات 1000 ڈالر فی گھنٹہ سے شروع ہوتے ہیں جس میں پائلٹ کی فیس، فیول، انشورنس وغیرہ سب کچھ شامل ہوتا ہے۔ تاہم یہ بنیادی قیمت ہے جس میں کوئی ایکسٹرا سہولت نہیں ہوگی۔ جوں جوں ہیلی کاپٹر کا سائز اور سہولیات بڑھتی جائیں گی، قیمت اسی حساب سے بڑھتی جائے گی۔ ملٹری کے ہیلی کاپٹر کی قیمت ملینز میں شروع ہوتی ہے۔ پائلٹ کی تربیت وغیرہ، ہتھیاروں کا استعمال، سالانہ کے بنیادی مرمتی اخراجات اور پرزوں کی تبدیلی وغیرہ ملٹری ہیلی کاپٹر کی فی گھنٹہ قیمت استعمال کو بہت بڑھا دیتی ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، ایک بار ملٹری کے دوست سے اسی پر بات ہو رہی تھی اور اس کے خیال میں اوسط ملٹری کے ہیلی کاپٹر کی فی گھنٹہ قیمت استعمال کئی ہزار ڈالر ہوتی ہے۔ تاہم چونکہ میرے پاس اس وقت کوئی ثبوت نہیں ہے، اس لئے میں کوئی مناسب عدد دینے سے معذور ہوں
تاہم اگر ایک ہیلی کاپٹر کی قیمت مثال کے طور پر 15 ملین ڈالر ہو اور ہزار گیلن کے فیول ٹینک پر وہ 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہو اور اس کی اوسط عمر برائے خدمات 15 سال رکھی جائے تو آسان سا حساب بن جاتا ہے کہ سالانہ اخراجات کتنے ہوں گے۔ اگر 15 ملین ڈالر کا ہیلی کاپٹر 15 سال چلے تو ایک ملین ڈالر سالانہ تو اس کی بنیادی قیمت ہی ہوگی، جس میں انشورنس، فیول اور مرمت یا پائلٹ کی تنخواہ وغیرہ کچھ بھی شامل نہیں، یہ صرف اپنی جگہ کھڑے ہونے کی قیمت ہے۔ ایک ملین ڈالر سال کی قیمت فی دن تقسیم کی جائے تو 2740 ڈالر کے لگ بھگ بنتی ہے۔ اب اس میں دیگر اخراجات ملا لیں تو اوسط ایک ناٹیکل میل میں فیول کے اخراجات کی اوسط 10 ڈالر بنتی ہے۔ اگر روز کے 500 کلومیٹر استعمال ہوں (جو کہ ملٹری کی ایکسرسائز ہوتی ہے کہ روز اڑانا ہے) تو 5000 ڈالر روز کے اضافی اخراجات یہ ہو جائیں گے۔ مرمت وغیرہ، سپیئر پارٹس (ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر میں گھنٹوں کے حساب سے کئی پرزے تبدیل ہوتے ہیں، یعنی ہر فلائٹ کے بعد اور ہر مقرر کردہ گھنٹے پورے ہونے پر متعلقہ سروس کرنے کے علاوہ مخصوص پرزہ جات بدلے جاتے ہیں)، وئیر اینڈ ٹئیر کی قیمت الگ سے کیونکہ جنگ کے دوران ہیلی کاپٹر تباہ بھی ہو سکتا ہے یا اس کو دیگر نقصانات پہنچ سکتے ہیں
 
Top