چونٹیاں کو گھر سے بھگانے کا طریقہ

شمشاد

لائبریرین
چلو جی بہت بہت مبارک ہو۔ مٹھائی تو کبھی نہ کبھی کھا ہی لیں گے۔ ویسے میں اگلے ماہ بحرین کا چکر لگانے والا ہوں۔

اپنے دستخط میں لکھ دیں کہ آپ پاس ہو گئے ہیں اور تمام اراکین کا شکریہ بھی وہیں ادا کر دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور میرے لیے تو آپ کو معلوم ہی ہے کہ نمکین کا انتظام کرنا ہے۔ ویسے بھی میں اگلے ماہ بحرین کا چکر تو لگانے ہی والا ہوں۔
 
ایک دفعہ ہماری مسجد میں چیونٹیاں بہت ہوگئی تھیں، تو قاری ریاض صاحب نے کوئی دس کے قریب چیونٹیوں کو زندہ جلا دیا تھا، پھر بس دو چار دنوں میں ہی ساری غائیب ہو گئیں،
حافظ صاحب کا کہنا تھا کہ یہ چیونٹیا ں اس چلنے کی بو سے خطرہ کا احساس کرلتی ہیں اور نودوگیارہ ہوجاتی ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
چیونٹیوں کا جلانا خاصا ظالمانہ کام ہے۔ اس کے لیے قاری صاحب کو چاہیے تھا کہ خلوصِ دل سے دعا کرتے۔
 
جی شمشاد بھائی بالکل ایسا ہی ہے نص میں ہے کہ کسی بھی موذی چیز کو جلا کر یا ڈبو کر مارنا سخت گناہ ہے اس حد تک کہ سانپ اور بچھو کے بارے میں بھی حکم ہے کہ اس کو ایک ہی وار سے مارنے کی کوشش کرو تاکہ اس کو تکلیف نہ ہو قاری صاحب جو مسل کر جلانا چاہییے تھا۔
اس کے علاوہ شائد بڑے لوگوں کو اس بات کا پتہ نہیں ہے کہ چیونٹی اور کالا کیڑا ضرر رساں حشرات الارض میں آتا ہے۔۔۔۔۔۔کیا کمال کا منظر ہوتا ہے کہ ایک کالا کیڑا یا چیونٹی جو کہ باتھ روم یا واش روم میں بھی مٹر گشت کررہی ہوتی ہے اور پھر آپ اسی چیونٹی یا کالے کیڑے کو چینی کے برتن یا تھیلے میں بھی پاتے ہیں۔۔۔۔۔۔
 
ہر قسم حشرات الارض اور موذیات کو دور کرنے کا طریقہ
وَمَا رَمَیْتَ وَلٰکِن اللّٰہ رَمیٰ:دریاکی ریت مٹھی میں لیکر اس پر یہ آیت پاک 41مرتبہ پڑھ کر یہ ریت کھیت کے چاروں کونوں میں بکھیر دیں وہ کھیت چوہوں سے اور دوسرے نقصان دینے والے جانوروں اور چوروں سے محفوظ رہے گا اور اگر یہی عمل گھر میں کیا جائے تو بھی یہی فائدہ ہے۔
روحانی بابا کا خصوصی طریقہ
یہی عمل چاند گرہن اور سورج گرہن کے اوقات میں جب گرہن عروج پر ہو تو اس دوران کریں بہت زیادہ طاقتور عمل دستیاب ہوتا ہے۔۔۔۔۔
اس دوران چیونٹی یا کالا کیڑے کو ہاتھ سے پکڑ گھر سے باہر پھینکتے ہوئے اس کو کہیں کہ خبردار اس گھر میں دوبارہ داخل نہ ہونا۔
 
فرحان آپ چینی، بورک پوڈر اور آٹا یا سوکھا دودھ، یہ تین چیزیں ہم وزن لے کر ان کو گوندھ کر ان کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں۔ اور گھر کے مختلف کونوں کھدروں میں ڈال دیں۔ اس سے گھر میں ہر قسم کے کیڑے مکوڑے ختم ہو جاتے ہیں۔ اور ان کی کسی قسم کی خوشبو یا بدبو بھی نہیں ہوتی۔ اگر گھر میں چھوٹے بچے ہوں تو خیال رکھیں کہ گولیاں فرنیچر وغیرہ کے پیچھے ڈالیں، کہ بچوں کی عادت ہوتی ہے وہ زمین پر پڑی ہوئی چیزوں کو منہ میں ڈال لیتے ہیں۔
بھائی یہ نسخہ تو میں بناتا ہوں اس سے صرف لال بیگ بھاگتے ہیں جی واپس آنے کا نام ہی نہیں لیتے بھائی جئ
 
حماد

محفلین
بھائی یہ نسخہ تو میں بناتا ہوں اس سے صرف لال بیگ بھاگتے ہیں جی واپس آنے کا نام ہی نہیں لیتے بھائی جئ

ممکن ہے لال بیگ حضرات کے مفرور ہونے میں کچھ اور اسباب کا بھی دخل ہو اور آپ اسے نسخے کی کرشمہ سازی پر محمول کرتے ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بالکل صحیح نسخہ ہے اور اس کی وجہ بورک پوڈر کا استعمال ہے۔ چینی، آٹا یا سوکھا دودھ پر لال بیگ آتے ہیں لیکن ان بورک پوڈر کی ملاوٹ کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
صرف آپ کا ہی نہیں، اور بھی بہت سے لوگ آزما چکے ہیں جن میں میں بھی شامل ہوں اور میرے بہت سے دوست احباب بھی شامل ہیں۔
 
انجم خان

محفلین
چیونٹیوں کو کچھ نقصان نہ پہنچائیں ۔ آٹا اور چینی ہم وزن ایک ٹیبل سپون لے کر گھر کے کونوں میں ڈال دیں ۔

انشاء اللہ چیونٹیاں آپ کو کوئ نقصان نہیں پہنچائیں گی ۔ آزمودہ نسخہ ہے ۔ :)
 
عسکری

معطل
انسان بڑا ہی خود غرض ہے بلکہ ظالم ہے اپنے ماحول سے ہر جاندار کو قتل کر کے مار کے جیسے بھی ہو بھگا رہا ہے یہ دنیا انسانوں کے باپ کی نہین سب جانداروں کا اس پر حق ہے :cautious:
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
پتانہیں عملیات کے بارے میں آپ کا کیا موقف ہے۔
تاہم آپ کسی قسم کی شیرینی پر فاتحہ دلوائیں۔ جس میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا نام بطورِ خاص لیں۔ شیرینی کے ساتھ ہی تھوڑا سا آٹا بھی فاتحہ کے وقت سامنے رکھ لیں۔ فاتحہ کے بعد جہاں چیونٹیاں ہوں آٹا چھڑک دیں اور چیونٹیوں سے پیار سے کہیں تمہیں سلیمان علیہ السلام کا واسطہ یہاں سے چلی جائو۔ کم سے کم تین جمعرات اور زیادہ سے زیادہ سات جمعرات میں مقصد حاصل ہو جاتا ہے۔آزمودہ عمل ہے۔ آپ بھی کر کے دیکھ لیں۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
انسان بڑا ہی خود غرض ہے بلکہ ظالم ہے اپنے ماحول سے ہر جاندار کو قتل کر کے مار کے جیسے بھی ہو بھگا رہا ہے یہ دنیا انسانوں کے باپ کی نہین سب جانداروں کا اس پر حق ہے :cautious:
گویا آپ کو مظلوم حشرات الارض سے بے حد پیار ہے۔ ہم آپ کے یہاں سارے کے سارے حشرات الارض بھجو ا رہے ہیں۔ دیکھتے ہیں آپ کو ان سے کس قدر محبت ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
پتانہیں عملیات کے بارے میں آپ کا کیا موقف ہے۔
تاہم آپ کسی قسم کی شیرینی پر فاتحہ دلوائیں۔ جس میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا نام بطورِ خاص لیں۔ شیرینی کے ساتھ ہی تھوڑا سا آٹا بھی فاتحہ کے وقت سامنے رکھ لیں۔ فاتحہ کے بعد جہاں چیونٹیاں ہوں آٹا چھڑک دیں اور چیونٹیوں سے پیار سے کہیں تمہیں سلیمان علیہ السلام کا واسطہ یہاں سے چلی جائو۔ کم سے کم تین جمعرات اور زیادہ سے زیادہ سات جمعرات میں مقصد حاصل ہو جاتا ہے۔آزمودہ عمل ہے۔ آپ بھی کر کے دیکھ لیں۔
اور غیر مسلم کیا کریں گے؟
 
Top