چوکر کی چائے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ہاں ۔ چھان بور اس لیے کہ یہ آٹے کو چھلنی سے چھاننے پر حاصل ہوتا ہے ۔
جب ہم چھوٹے تھے تو گلیوں میں تھیلوں پر دھات ،پلاسٹک، اخبار اور دیگر ریسائکنلگ کی جانے والی اشیاء خریدنے والے پھرا کرتے تھے۔ وہی لوگ چھان بور بھی خریدا کرتے تھے ۔
وہ گلیوں میں اسی طرح آواز لگایا کرتے تھے ۔ٹین ڈبے والا ۔ چھان بور والا ۔سوکھی روٹی والا ۔ وغیرہ
اب اس چھان بورے یا سوکھی روٹی کو وہ کیا کرتے ہوں گے بھلا؟
لیکن گھر میں سوکھی روٹی اور چھان بورا کو کام میں لایا جا سکتا ہے۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چھٹی کے دن علی الصباح کی چائے کی کیا ہی بات ہے !!!
فجر کی نماز ہو چکی، گرمی میں جلد ہی سورج چاچا کام پر نکل پڑتے ہیں ۔ پانچ بجے ڈیوٹی شروع ہو گی ان کی ہمیں جھلسانے کی ۔
جی یہ بھی ٹھیک۔
یہاں نیلے آسمان کا کچھ حصہ بادلوں سے ڈھکا ہے۔ ابھی صبح کے سوا چار بجے ہیں۔ سوچ بچار نے سونے بھی نہ دیا آج۔ :sick:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نئے کلیہ و ضابطہ کے مطابق جو مائع گرم ہو جانے کے قابل ہو، اُسے بلا خوف و خطر چائے لکھا اور پکارا جا سکتا ہے۔
وہی تو۔۔۔۔ ہم تو پانی میں الائچی، دار چینی ، میتھی دانہ، پودینہ کو جوش دلانے اور کپ میں ڈال کر پینے کوبھی چائے پینا ہی کہتے ہیں۔
 
فہد مقصود

محفلین
نئے کلیہ و ضابطہ کے مطابق جو مائع گرم ہو جانے کے قابل ہو، اُسے بلا خوف و خطر چائے لکھا اور پکارا جا سکتا ہے۔

ایک چمچ گھی بھی شامل ہے! اب فرمائیے، کیا خیالات ہیں؟؟؟ کیا اب بھی اس مائع کو چائے لکھا یا پکارا جا سکتا ہے؟؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک چمچ گھی بھی شامل ہے! اب فرمائیے، کیا خیالات ہیں؟؟؟ کیا اب بھی اس مائع کو چائے لکھا یا پکارا جا سکتا ہے؟؟؟
ہم تو پکاریں گے پھر بھی فہد بھائی۔
ابلے چاولوں میں کبھی کبھار گھی نہیں بھی ڈالتے ۔ اور کبھی ڈال بھی لیتے ہیں اس خیال سے کہ آپس میں جڑیں نہیں۔ لیکن کہلواتے تو ابلے چاول ہی ہیں نا۔
ایسا ہی اس چائے کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں۔
اور ہاں ایک ذکر ہم بھول ہی گئے
اس میں گھی کا اضافہ اس لحاظ سے بھی ہے کہ یہ قبض دور کرنے میں مفید ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گندم کا بھوسہ استعمال کرنے کے بے پناہ فوائد ہیں۔ لیکن اس کی رزانہ ایک مخصوص مقدار ہی لی جا سکتی ہے۔
روزانہ لینا ضروری بھی نہیں۔ اور ہم تو ویسے بھی فوائد ہی تو دیکھ رہے ہیں نا کہ اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
فہد مقصود

محفلین
ہم تو پکاریں گے پھر بھی فہد بھائی۔
ابلے چاولوں میں کبھی کبھار گھی نہیں بھی ڈالتے ۔ اور کبھی ڈال بھی لیتے ہیں اس خیال سے کہ آپس میں جڑیں نہیں۔ لیکن کہلواتے تو ابلے چاول ہی ہیں نا۔
ایسا ہی اس چائے کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں۔
اور ہاں ایک ذکر ہم بھول ہی گئے
اس میں گھی کا اضافہ اس لحاظ سے بھی ہے کہ یہ قبض دور کرنے میں مفید ہے۔

آپ کی مرضی ہے بہن صاحبہ لیکن کسی بھی قسم کی چائے میں چکنائی کا شامل کیا جانا پہلی بار سنا ہے۔

ایک کپ سے کتنا گرام بھوسہ مراد ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کی مرضی ہے بہن صاحبہ لیکن کسی بھی قسم کی چائے میں چکنائی کا شامل کیا جانا پہلی بار سنا ہے۔

ایک کپ سے کتنا گرام بھوسہ مراد ہے؟
یہی کوئی مٹھی بھر۔ چھوٹے کپ کی بات کی۔ تھوڑا بھی لے سکتے ہیں۔
ملائی والی چائے تو سنا ہے نا۔۔۔ اب چکنائی والی بھی سن لیا۔ :D
 
فہد مقصود

محفلین
روزانہ لینا ضروری بھی نہیں۔ اور ہم تو ویسے بھی فوائد ہی تو دیکھ رہے ہیں نا کہ اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

صبر بہن صاحبہ، صبر۔ ہم نے مراسلہ حذف کیا تھا کیونکہ نامکمل مراسلہ شریک ہو گیا تھا۔ چلیں آپ نے اقتباس شامل کر ہی لیا ہے تو ہم بات آگے بڑھا لیتے ہیں۔

خیر تو ہم یہ کہہ رہے تھے ویسے تو گندم کے بھوسہ کے بے شمار فوائد ہیں لیکن روزانہ گندم کے بھوسہ کی ایک مخصوص مقدار خوراک میں شامل کی جا سکتی ہے۔ اس سے زیادہ کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Adding too much wheat bran to your diet too quickly could cause digestive distress due to its high fiber content. Therefore, it’s best to start out slow, increasing your intake gradually and allowing your body to adjust.

Also, be sure to drink plenty of fluids as you elevate your intake in order to digest the fiber adequately.

Wheat Bran: Nutrition, Benefits and More

جن افراد کو gluten or fructans سے intolerance ہو ان کے لئے اس کا استعمال مفید نہیں ہے۔

If you have an intolerance to gluten or fructans, its best to avoid wheat bran, as it contains both. Wheat bran is also high in phytic acid, which may impair the absorption of certain nutrients.

تفصیل کے لئے ہیلتھ لائن والا ربط دیکھئے۔
 
آخری تدوین:

فہد مقصود

محفلین
ہم تو پکاریں گے پھر بھی فہد بھائی۔
ابلے چاولوں میں کبھی کبھار گھی نہیں بھی ڈالتے ۔ اور کبھی ڈال بھی لیتے ہیں اس خیال سے کہ آپس میں جڑیں نہیں۔ لیکن کہلواتے تو ابلے چاول ہی ہیں نا۔
ایسا ہی اس چائے کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں۔
اور ہاں ایک ذکر ہم بھول ہی گئے
اس میں گھی کا اضافہ اس لحاظ سے بھی ہے کہ یہ قبض دور کرنے میں مفید ہے۔

جی بہن صاحبہ، میں سمجھ گیا تھا لیکن زیادہ مقدار میں لینے سے مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔ اسی لئے ہم کہہ رہے ہیں کہ آپ مقدار (گرام) میں اپنے پہلے مراسلے میں شامل کر دیں تاکہ کوئی ابہام نہ رہے۔
 
Top