چينی حکومت کا مسلمان شہريوں پر بدترين تشدد

جاسمن

لائبریرین
فواد صاحب!
السلام علیکم۔
میرے بھائی! چینی مسلمانوں پہ ظلم کے لیے آپ کا آواز اٹھانا بہت مثبت قدم ہے۔ اللہ اسے قبول فرمائیں اور آپ کو اجر دیں۔ نیز مظلومین کی مدد فرمائیں اور انھیں آسانیاں اور داد رسی نصیب ہو۔ آمین!
میرے بھائی! ارادہ تو یہ تھا کہ اُس کشمیری بچے کی تصویر یہاں آپ کو دکھاؤں جو اپنی آنکھوں کے زخموں کے ساتھ مظلومیت کی چلتی پھرتی تصویر ہے، ۔۔۔ایک فلسطینی کی لاش کے قریب بیٹھے بی بی سی کی دوغلی پالیسی پہ احتجاج کرنے والوں کی ایک تصویر بھی آپ کو دکھاؤں۔۔۔
بس دو تصاویر۔۔۔
لیکن آپ تو ماشاءاللہ مجھ کم علم سے کہیں زیادہ جانتے ہوں گے۔۔۔
؟؟؟
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

چين – روزہ رکھنے پر قدغن

33984668108_7850551f5f_b.jpg

This Ramadan, many Muslims in Xinjiang are separated from loved ones

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

60682869-2344638932262918-4616661171104120832-n.png

رمضان ميں ايغور، نسلی قازق، کرغستانی اور ديگر اقليتی مسلمان گروہ برکتيں سميٹنا چاہتے ہيں

ليکن چين ميں انھيں حکمران کميونسٹ پارٹی ميں شموليت اور اسلام کو چھوڑنے کے ليے مجبور کيا جاتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

surveillance-app-feature-1068x559-1.jpg

شنجیانگ میں مسلمان اقلیت پر نگرانی رکھنے کیلئے چین نگرانی والی ایپ استعمال کر رہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ

چین کا نگرانی کرنے والا ایپ | ShareAmerica

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں اور جو کہ حقیقت بھی ہے کہ کچھ امریکیوں کو ٹاسک دیا گیا ہے پاکستانی عوام کی برین واشنگ کا۔
پاک چین تعلقات شروع سے ہی امریکہ کو کھٹکتے آرہے ہیں اس لئے ان تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستانی عوام کے ذہن میں چینیوں کے خلاف نفرت بھری جائے۔
یہی کام کچھ عناصر پیسہ لے کر، کر رہے ہیں۔
چین اپنے شہریوں کے ساتھ جو بھی قانونی طور پر کرے اس کا حق ہے ہم کون ہوتے ہیں اس کو روک ٹوک کرنے والے؟
پوری دنیا میں مسلمانوں پر طرح طرح کی پابندیاں لگائی جاتی ہیں اور ان کی اسلامی اقدار کا مزاخ اڑایا جاتا ہے وہاں لوگوں کو ظلم نظر نہیں آتا لیکن پاکستان کے جس ملک سے اچھے تعلقات ہیں سارا ظلم وہیں نظر آتا ہے۔

بقول اقبال:
فرنگ گرچہ سخن با ستارہ میگوید
حذر کہ شیوہء او رنگِ جوزنی دارد

فرنگ اگرچہ ستاروں سے گفتگو رکھتا ہے لیکن اس سے بچو کہ اسکا طریقہ جاودگری کا رنگ رکھتا ہے۔

لہذٰا پاکستانیوں کو چاہیئے کہ اپنی فہم کو تیز رکھیں۔
ایں کارِ حکیمے نیست، دامانِ کلیمے گیر
صد بندۂ ساحل مست، یک بندۂ دریا مست
 
جاسمن

لائبریرین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

surveillance-app-feature-1068x559-1.jpg

شنجیانگ میں مسلمان اقلیت پر نگرانی رکھنے کیلئے چین نگرانی والی ایپ استعمال کر رہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ

چین کا نگرانی کرنے والا ایپ | ShareAmerica

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آپ لوگوں کی قریب کی نظر اتنی کمزور کیوں ہے؟
آپ کو کشمیر نظر نہیں آتا؟
یہ کیسے ہو سکتا ہے!
بے بسی والی ہنسی آتی ہے آپ لوگوں کے رویوں پہ۔ مسلمانوں سے آپ کو اتنی ہمدردی کب سے ہو گئی۔۔۔صرف چین ہے جہاں آپ کو مسلمان مظلوم دکھائی دیتے ہیں؟ ذرا بھارت کے خلاف بھی تو کچھ بولیں صاحب۔
 
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

51195310-2173879702672176-4349257430673129472-n.jpg

ایک صحافی کی چشم کشا تحقیقی رپورٹ جس نے چین کا سفر کیا اور سنکیانگ صوبے میں بدترین انسانی حقوق اور مسلمان مخالف کریک ڈاون کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ دنیا کے ضمیر کے سامنے رکھ دیا۔

کیا ایغور مسلمانوں کا حق نہیں کہ انکی آواز سنی جائے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟

Bloomberg - Are you a robot?

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
کشمیر کے حق میں امریکہ کی رپورٹ کب تک آرہی ہے ؟
 
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آپ لوگوں کی قریب کی نظر اتنی کمزور کیوں ہے؟
آپ کو کشمیر نظر نہیں آتا؟
یہ کیسے ہو سکتا ہے!
بے بسی والی ہنسی آتی ہے آپ لوگوں کے رویوں پہ۔ مسلمانوں سے آپ کو اتنی ہمدردی کب سے ہو گئی۔۔۔صرف چین ہے جہاں آپ کو مسلمان مظلوم دکھائی دیتے ہیں؟ ذرا بھارت کے خلاف بھی تو کچھ بولیں صاحب۔
انھیں صرف اپنے مطلب اور مفادات کی باتیں سمجھ آتی ہیں ۔ جواب طلب پر یہ زیادہ سے زیادہ کھسیانی ہنسی یا بالفاظ دیگر مضحکہ خیز کی ریٹنگز دے سکتے ہیں۔
 
یاقوت

محفلین
محترم فواد صاحب ایک قابل قدر کوشش ہے جزاک اللہ آپ نے ایک بہت اہم اطلاع ہم تک پہنچائی ہمیں واقعی اس بارے میں عملی طو رپر کچھ کرنا چاہیے۔
لیکن ساتھ میں ایک گزارش بھی تھی کہ خود امریکہ اور اسکے دیگر ہمنواؤں نے مذہب کی بنیاد پر ساری دنیا میں مسلمانوں پر جو جینا حرام کیا ہے ذرا اس بارے میں بھی آواز اٹھائیں۔اگر آپ کو ویڈیوز نہ ملیں تو بندہ آپ کی معاونت کرے گا۔یہ تو صرف انٹرویو تھے بندہ تو آپ کو ناقابل تصور اور روح فرسا ظلم کی تصاویر دکھا سکتا ہے ان لوگوں کی جنہیں امریکہ بہادر اور اسکے ہمنواؤں نے مذہب کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا۔کئی موت سے ہمکنار ہوئے جو بچ گئے وہ عالم نزع سے بدتر زندگی گزار رہے ہیں مجھے امیدہے کہ درج بالا مضمون آپ نے اپنی نوکری کیلئے نہیں ایمانی یا انسانی جذبے سے لکھا ہے تو آئیے اسی ایمانی یا انسانی جذبے کا ہاتھ تھام ان مظلوموں کی آواز بھی بن جائیں جس کا کوئی پرسان حال نہیں آخر میں نہایت خوشی کے ساتھ کہوں گا یہ چینی ایغور مسلمانوں کی خوش قسمتی ہے کہ امریکہ بہادر کی جانب سے انکے حقوق کے حق میں آواز بلند کی جارہی ہے جس نے دنیا کی دیواریں خون مسلم سے لال کر دی ہیں۔
جو چاہے تیرا حسن کرشمہ ساز کرے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
ہر ملک کے اپنے مفادات ہیں۔ پاکستان کے پاس لے دے کر چین کی سپورٹ بچ گئی ہے۔ ہے تو یہ منافقت، تاہم، سچ یہی ہے کہ ہم چینی حکومت کے مسلمانوں پر مبینہ مظالم کے حوالے سے بوجوہ آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔ کیا ہم مزید سفارتی تنہائی کا شکار ہونے کے متحمل ہیں؟ کیا ہم چین کے خلاف سخت سٹینڈ لینے کی پوزیشن میں ہیں؟ یہ کہنا آسان ہے تاہم اس کے نتائج بھگتنے کا حوصلہ ہم میں کہاں سے آئے گا؟ مزید یہ کہ، ابھی تک یہ معاملہ کافی حد تک مشکوک بھی ہے۔ آیا چینی حکومت نے سچ مچ اس قدر مظالم ڈھائے ہیں یا کافی کچھ مفروضات کی ذیل میں ہے! کبھی کبھار لگتا ہے کہ شاید یہ سب کچھ محض ایک پراپیگنڈا ہے۔

ہمارے دو دوست چین سے آئے۔ ایک سے ہماری تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وہ اس سارے معاملے سے لاعلم تھے۔ انہوں نے ہم سے مختلف مساجد میں اپنے نماز پڑھنے کی تصاویر کی بھی شراکت کی۔ یعنی کہ، انہیں چین میں مذہبی تعلیمات پر عمل درآمد میں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔ شاید یہ کسی خاص علاقے میں ایک مسئلہ ہے، تاہم، پورے چین میں ہرگز ایسی کوئی صورت حال نہیں۔ دراصل، چین مذہب کی تبلیغ اور نشر و اشاعت کے حوالے سے بوجوہ سخت رویہ رکھتا ہے۔ تاہم، اس میں کوئی شک نہیں، کہ ظلم کو ظلم ہی کہا جائے گا اور کہا جانا چاہیے۔ البتہ، ثبوت بھی تو سامنے لائے جانے چاہئیں؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
صرف چین ہے جہاں آپ کو مسلمان مظلوم دکھائی دیتے ہیں؟ ذرا بھارت کے خلاف بھی تو کچھ بولیں صاحب۔
کیونکہ آجکل چین سے امریکہ کے تعلقات ٹھیک نہیں جارہے۔سخت تجارتی جنگ جاری ہے۔ اس لئے امریکہ کے پیٹ میں چینی مسلمانوں سے ہمدردی کے مروڑ اُٹھ رہے ہیں۔
ایک کٹر امریکی طرف سے منفی ریٹنگ آئی جے!
 
Fawad -

محفلین
جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں اور جو کہ حقیقت بھی ہے کہ کچھ امریکیوں کو ٹاسک دیا گیا ہے پاکستانی عوام کی برین واشنگ کا۔
پاک چین تعلقات شروع سے ہی امریکہ کو کھٹکتے آرہے ہیں اس لئے ان تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستانی عوام کے ذہن میں چینیوں کے خلاف نفرت بھری جائے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی حکومت چینی مسلمانوں کے خلاف بدسلوکی کے واقعات کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تناظر ميں ديکھتی ہے۔ يہ کوئ ايسا سياسی معاملہ نہيں ہے جسے کسی فريق کے خلاف ہتھيار يا بيانيے کے طور پر استعمال کيا جائے۔

امريکی حکومت اقليتوں يا معاشرے کے کسی بھی طبقے کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت بنيادی انسانی حقوق کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتی ہے اور اس کا مقصد يہ ہوتا ہے کہ تمام عالمی فريقين کی اس اجتماعی ذمہ داری کو اجاگر کيا جائے کہ تمام شہريوں کو ان کے سياسی اور مذہبی عقائد اور نظريات سے قطع نظر زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔

امريکی حکومت نے دنيا بھر ميں اقليتوں کے خلاف زيادتی کے حوالے سے اپنا سخت موقف واضح کيا ہے، اس بات سے قطغ نظر کہ ان اقليتوں کا تعلق کس مذہب سے ہے۔

ريکارڈ کی درستگی کے ليے واضح کر دوں کہ خود امريکی حکومت کے چين کے ساتھ مضبوط معاشی اور سفارتی تعلقات ہيں۔ اس وقت بھی چين ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ سال 2018 کے اعداد وشمار کے مطابق چين کے ساتھ مختلف اشياء کی دو طرفہ تجارت کا تخمينہ 8۔659 بلين ڈالرز ہے۔

The People's Republic of China | United States Trade Representative

تاہم، چين يا کسی بھی اور ملک کے ساتھ ہمارے تجارتی يا دو طرفہ تعلقات کا يہ مطلب نہيں ہے کہ ہم ثقافتی اور مذہبی وابستگی سے قطع نظر دنيا بھر کے شہريوں کے ليے بنيادی انسانی حقوق کی آزادی سے متعلق اپنے اصولوں اور موقف پر سمجھوتہ کر ليں گے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top