چٹکلے

حسن نظامی

لائبریرین
پہلا لطیفہ حذف

ایک اور بھی سن لیں معلوم نہیں پھر کب ملاقات ہو

بیٹا
ابو آپ نے کس سے شادی کی
ابو
تمہاری امی سے
بیٹا
آپ تو بہت ہوشیار نکلے گھر میں ہی چکر چلا دیا
 
شمشاد

لائبریرین
اب یہ تو ظفری سے ہی پوچھنا پڑے گا کہ کیسے اتنی روٹیاں کھا گئے۔

میرے دو پوائنٹ ہو گئے ہیں۔ اب مجھے مکمل کیمو فلاج ہونا پڑے گا کہ ادھر سے حملہ سخت ہو گا۔ سکیمیں بنا رہے ہوں گے حملہ کرنے کی۔
 
شمشاد

لائبریرین
(اب یہ تیسرا پوائنٹ ہے)

ظفری ایکدن اپنی گدھا گاڑی لے کر جا رہے تھے۔ راستے میں رضوان نامی گاہک مل گیا کہ میرے گھر کے آگے سے کچرا اٹھانا ہے۔ تو وہ اس کے ساتھ ہو لیے۔ راستے کو مختصر کرتے ہوئے انہیں ایک پُلیا کے نیچے سے گزرنا پڑا۔ پُلیا کی اونچائی اتنی کم تھی کہ گدھے کے کان پُلیا سے ٹکرائے۔ بس جی پھر کیا تھا۔ انہوں نے گدھا گاڑی روکی، اپنے اوزاروں والا بکسا کھولا، اور ہتھوڑا اور چھینی لے کر پُلیا کو اوپر سے چھیلنا شروع کر دیا۔ رضوان نامی گاہک نے بھی اس کا ساتھ دیا۔ اتنے میں اتفاق سے کیپٹن قیصرانی بھی راستے کو مختصر کرتے ہوئے اپنی پھٹ پھٹی پر ادھر سے گزرے تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ دونوں آدمی پُلیا کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کڑک کر کہا، “ یہ تم کیا کر رہے ہو؟ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں میں تم دونوں کو اندر کر دوں گا۔“

ظفری بولے، “ وہ دروغہ جی ہمارا گدھا اس میں سے گزر نہیں پا رہا ہے۔“

کیپٹن صاب بولے، “ تو نیچے سے مٹی کھودو، اوپر سے کیوں توڑ رہے ہو؟

“ وہ جی گدھے کے پاؤں تھوڑا ہی پھنس رہے ہیں، اس کے تو کان پھنس رہے ہیں۔“ ظفری نے جواب دیا۔
 
رضوان

محفلین
:lol: :lol: :lol: :laugh:
اسکے بعد دونوں کھدائی کے لیے کدالیں لائے مگر اتنے میں گدھا کان نیہوڑائے پلیا کے نیچے سے گزر چکا تھا۔

(جواب تو اسوقت نہیں سوجھ رہا آپ کے پوائنٹ ادھار، ہاں بعد کا ایک قصہ عرض ہے)
ظفری کا گدھا مرگیا تو اس نقصان کے غم سے وہ رونے لگا :cry: :cry: :cry: اسے آنسو بہاتا دیکھ کر محلے کے شرارتی لونڈے بھی ساتھ بیٹھ کر ٹسوے بہانے لگے اتنے میں شمشاد کا وہاں سے گزر ہوا تو انہوں نے ماجرا دریافت کیا۔ سًن کر کہنے لگے کہ تمہارا رونا تو سمجھ میں آتا ہے مگر یہ باقی کیوں آنسو بہارہے ہیں؟ ظفری نے جواب دیا“ اصل میں مرنے والا رشتے میں انکا بھائی لگتا تھا۔“
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:

قکککک :D :D
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
وہ تو ٹھیک ہے، لیکن ان کا لطیفہ ہے کہاں؟
شمشاد بھائی، وہ لطیفہ یہ رہا

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=132861#132861

لیکن یہ تو آنسہ مہوش علی کا لکھا ہوا لطیفہ ہے جو کہ خاصی پرانی رکن ہیں، میں تو نئی شہیدہ بہن کے لطیفے کا پوچھ رہا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
:lol: :lol: :lol: :laugh:
اسکے بعد دونوں کھدائی کے لیے کدالیں لائے مگر اتنے میں گدھا کان نیہوڑائے پلیا کے نیچے سے گزر چکا تھا۔

(جواب تو اسوقت نہیں سوجھ رہا آپ کے پوائنٹ ادھار، ہاں بعد کا ایک قصہ عرض ہے)
ظفری کا گدھا مرگیا تو اس نقصان کے غم سے وہ رونے لگا :cry: :cry: :cry: اسے آنسو بہاتا دیکھ کر محلے کے شرارتی لونڈے بھی ساتھ بیٹھ کر ٹسوے بہانے لگے اتنے میں شمشاد کا وہاں سے گزر ہوا تو انہوں نے ماجرا دریافت کیا۔ سًن کر کہنے لگے کہ تمہارا رونا تو سمجھ میں آتا ہے مگر یہ باقی کیوں آنسو بہارہے ہیں؟ ظفری نے جواب دیا“ اصل میں مرنے والا رشتے میں انکا بھائی لگتا تھا۔“

آپ ادھار کی بات کر رہے ہیں، مجھے تو لگتا ہے یہ ظفری پر چوتھا پوائنٹ ہو گیا ہے۔
 
رضوان

محفلین
پوائنٹوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے اور گدھا بھی مر گیا !!!!!
اب پیچھے پیچھے ہو جاؤ شمشاد بھائی :?
میں تو پھر ہفتے عشرے کے لیے سٹک لوں گا آپکا کیا بنے گا؟
 
شمشاد

لائبریرین
جب تک ظفری کا اسلحہ ختم نہیں ہو گا، میں پھر پہلے کی طرح کیمو فلاج ہو جاؤں گا۔

یہ لیں آج اتنے دنوں بعد آئے ہیں اور پھر کھسکنے کے چکر میں :(
 
ماوراء

محفلین
ایک صاحب کو مسجد میں پہلی بار دیکھ کر مولوی صاحب نے کہا :”بڑی خوشی کی بات ہے آپ نیکی کے راستے پر آ گئے ضرور آپ کی دین دار بیوی نے آپ کو یہاں آنے کی تلقین کی ہو گی؟“۔ اس صاحب نے جواب دیا:”جی ہاں! مجھے دو باتوں میں سے ایک کو چننا تھا کہ آپ کا وعظ سنوں یا اس کا“۔
 
ماوراء

محفلین
نئی نویلی دلہن کوئی کام نہ کرتی تھی جبکہ شادی کو ایک ماہ ہو گیا اور اس نے کام کو ہاتھ تک نہ لگایا تھا۔ دولہا والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔ تنگ آ کر ماں بیٹے نے ایک منصوبہ بنایا صبح اٹھے تو دونوں نے ہاتھ میں ایک ایک جھاڑو پکڑ لی اور لڑنے لگے۔ ماں کہتی جھاڑو میں دوں گی بیٹا کہتا نہیں میں دوں گا۔ ان کا خیال تھا کہ دلہن یہ سن کر خود جھاڑو دینے لگے گی بہو نے شور سنا تو کمرے سے اٹھ کر آئی اور لڑنے کی وجہ پوچھی اور سن کر کہنے لگی ”اس میں لڑنے کی کیا بات ہے امی! ایک دن جھاڑو آپ دیا کریں ایک دن یہ“۔
 
ماوراء

محفلین
ایک جوڑے کی شادی ہوتی ہے۔
دولہا دلہن کے پاس جاتا ہے۔ بڑے پیار سے گھونگھٹ اٹھا کر پوچھتا ہے۔۔
حضور کا نام کیا ہے۔؟؟
دلہن:- جج ج۔۔جی
273_5_1.gif
۔۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم۔
دولہا:- ہینن جی کیا فرمایا۔۔؟؟ :shock:
دولہن:- جج۔۔جی ۔۔نماز پڑھو، روزہ رکھو، زکوۃ دو، حج ادا کرو۔۔۔
دولہا بھاگا بھاگا باہر جاتا ہے۔۔سارے پوچھتے ہیں کیا ہوا کیا ہوا۔ گھبرائی ہوئی آواز میں کہتا ہے کہ اننند اندر وحی نازل ہو گئی ہے۔ :shock:
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
لیکن یہ تو آنسہ مہوش علی کا لکھا ہوا لطیفہ ہے جو کہ خاصی پرانی رکن ہیں، میں تو نئی شہیدہ بہن کے لطیفے کا پوچھ رہا تھا۔
جی پر اس دھاگے پر وہ نئی ہیں، دوسرا انہوں‌نے شہید والی بات بھی کی تو میں‌نے لکھ دیا :D
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:

زبردست :D
 
Top