چٹکلے

ماوراء

محفلین

شمشاد

لائبریرین
لیکن سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ باجو نے تمہارا نام لکھ کر ہی کیوں یہ واقعہ لکھا؟
 

تیشہ

محفلین
جناب رات میرے ساتھ اسوقت ماورہ ہی آن لائن تھی تو جب مجھے ہنسی آئی پڑھکر تو بے اختیار ماورہ کو لکھا ، وہی آن لائن تھی اسوقت ۔ آپ تو بھاگ گئے تھے 8)
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھ لیں اب آپ نے خود ہی اقرار کر لیا ہے کہ میں بھاگ گیا تھا۔ تو میرا انعام کدھر ہے جو آپ نے وعدہ کیا تھا؟
 

تیلے شاہ

محفلین
افسر (ملازمت کے امیدوار سے) “ تمہارا نام۔؟“
“امیدوار“ جی! عبدالرشید زخمی“
افسر (غصے سے)“مختصر نام بتایا کرتے ہیں“
افسر (دوسرے امیدوار سے جس کا نام بوٹا تھا) “ تمہارا نام۔؟“
دوسرے امیدوار نے کہا “جی! بوٹ“ ۔
 

تیلے شاہ

محفلین
ایک بس میں دو آدمی سفر کررہے تھے -ایک نے کہا
“ میں شاعر ہوں“
دوسرے آدمی نے منہ دوسری طرف پھیرتے ہوئے کہا
“ میں بہرا ہوں“
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بار شوہر اور بیوی کی لڑائی ہوئی۔ لیکن رات کو سوتے وقت شوہر کو یاد آیا کہ وہ بہت گہری نیند سوتا ہے اور اسے صبح پانچ بجے اٹھ کر بہت ضروری فلائیٹ بھی پکڑنی ہے۔ اب اگر وہ بیوی سے بات کرتا تو ظاہر ہے کہ وہ ہار جاتا۔ اس نے کاغذ پر لکھ کر بیوی کو دیا

مجھے صبح پانچ بجے جگا دیا جائے

اگلے دن اس کی آنکھ کھلی تو گھڑی پر ساڑھے نو بج رہے تھے۔ اسے بہت زیادہ غصہ آیا۔ بیوی کو ڈانٹنے کے لئے منہ کھول ہی رہا تھا کہ اسے اپنے تکیے پر کچھ محسوس ہوا۔ دیکھا تو کاغذ پر لکھا ہوا تھا

پانچ بج گئے۔ اٹھ جاؤ
 

شمشاد

لائبریرین
دو شاعر بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔ ایک نے کہا اس ملک کا سب سے بڑا شاعر کون ہے؟

دوسرا نے کچھ دیر سوچنے کے بعد کہا، “ بہت ڈھونڈا، دو ہی نظر آئے، ایک آپ اور ایک میں۔ اور پھر آپ بھی کیا۔“ :wink:
 

ظفر احمد

محفلین
ایک سردار جی کے گھر میں چور گھس گیا سردار جی کی آنکھ کھل گئی سردار جی نے چور کو پکڑ لیا اور اسکا پیر رسی سے باندھ کر چارپائی کے پائے سے باندھ دیا۔
اور خود پولیس اسٹیشن پہنچ گئے کہ میں نے چور پکڑا ہے تھانیدار نے کہا کہاں ہے تو انھوں نے کہا کہ میں اسکا پیر چارپائی سے باندھ کر آیا ہوں۔

تھایندار حیرت سے وہ تو پیر کھول کر بھاک گیا ہوگا؟
سردار جی سوچتے ہوئے جی وہ نہیں بھاگ سکتا؟ تھانیدار :کیوں؟
سردار جی: یہ بات میرے ذہن میں نہیں آئی تو اسکے ذہن میں کیسے آئے گی۔ :p
 

روح

محفلین
ایک آدمی کو بریانی بہت پسند تھی
اتفاق سے ایک جگہ دعوت میں گئے تو انکی پسندکی بریانی کھانے کو مل گئی انھوں نے پیٹ بھر کی بریانی کھائی‌ زیادہ کھانے کی وجہ سے طبعیت خراب ہو گئی وہ ڈاکٹر کے پاس گئے تو ڈاکٹر نے کہا کہ آپکو بد ہضمی ہو گئی ہے یہ گولی کھائیں انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔ وہ آدمی حیرت سے ڈاکٹر کو دیکھتے ہوئے بولے ڈاکٹر صاحب اگر اس گولی جتنی میرے پیٹ میں گنجائیش ہوتی تو میں بریانی نہیں کھا لیتا :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
روح کا ابھی تک تعارف نہیں ہوا۔ کیا ہی اچھا ہو اگر “ تعارف “ کے زمرے میں جا کر اپنا تعارف تو دے دیں۔
 

ظفر احمد

محفلین
ایک ہاتھی پانی میں نہا رہا تھا تو ایک چوہا آیا اور بلند آواز سے ہاتھی کو پکارا اوہ ہاتھی چل پانی سے باہر نکل۔
ہاتھی چوہے کی آواز سن کر پانی سے باہر آیا تو چوہے نے کہا کہ ٹھیک واپس جائو۔

ہاتھی نے کہا پھر مجھے پانی سے کیوں نکلنے کو کہا تھا۔

چوہا معصومیت سے میں یہ دیکھنا چاہ رہا تھا کہ تم نے میری چڈی تو نہیں پہن رکھی؟ :p :lol: :lol:
 
Top