ابن سعید
خادم
آج چہل قدمی کو نکلے تو چچا چھکن راستے میں ہی مل گئے اور ہانپتے ہوئے کہنے لگے کہ ہم آپ کی طرف ہی جا رہے تھے۔ کندھوں پر ہاتھ رکھ کر تھپکی دی کہ سانسیں بحال کر سکیں پھر پوچھا کہ خیریت تو، یہ برسوں کی تھکان کیوں طاری ہے چہرے پر؟ کہنے لگے کہ میاں کیا بتائیں، اب تو چھ کا عدد ہماری چڑ بن گئی ہی۔ کل چھ بجے کے قریب چھیدی لال انٹر کالج کے پاس چھٹی جماعت کے چھ بچے روک کر کہنے لگے کہ چچا چھکن ذرا یہ چھ کا معمہ تو حل کیجیے، یہ کہہ کر یہ پرچا تھمایا اور یہ جا وہ جا۔۔۔ آج چھ دن ہو گئے اور ہم سے کچھ نہ بن پڑا تو صبح چھ بجے آپ کی طرف آنے کی ٹھانی۔ ہم نے ایک نظر معمے پر ڈالی، تھوڑا سا مسکرائے اور کہا کہ چچا چھکن آپ محفل میں یہ معمہ کیوں نہیں پیش کرتے کہ محفلین ایک سے زائد جوابات سے نوازیں۔ موصوف فرماتے ہیں، ہمیں شرم آتی ہے، چھ سال قبل چھ مراسلے بھیجے تھے تب سے محفل نہیں گئے۔۔۔ اب آپ ہی یہ معمہ ہماری جانب سے پیش کر دیں۔
تو قصہ مختصر (بلکہ معمہ مختصر) ایں است کہ بائیں جانب مختلف علامات ریاضی استعمال کرتے ہوئے درج ذیل مساوات کو درست کرنا ہے۔ واضح رہے کہ صرف علامات استعمال کرنے ہیں مثلاً منفی، مثبت، ضرب، تقسیم، جذر تربیعی، اور قوسین وغیرہ کے علامات۔ نیز یہ کہ مساوات کے دائیں جانب کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی ہے۔ واضح رہے کہ چچا چھکن نے اس معمے کو حل کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی مدد نہیں لی اس کے باوجود ان میں سے چھ مساوات کو وہ درست کر سکے تھے، لہٰذا آپ بھی معمہ قبول کرتے ہیں تو خود سے حل کرنے کی کوشش کریں۔ ایک اور بات اس میں ہر سطر کے ایک سے زائد حل ممکن ہیں۔
ہم نمونے کے طور پر ایک حل پیش کر رہے ہیں۔ احباب مکمل معمہ نہ حل کر سکیں تو اکا دکا جتنے ہو سکیں وہ پیش کر سکتے ہیں۔

کوڈ:
0 0 0 = 6
1 1 1 = 6
2 2 2 = 6
3 3 3 = 6
4 4 4 = 6
5 5 5 = 6
6 6 6 = 6
7 7 7 = 6
8 8 8 = 6
9 9 9 = 6
ہم نمونے کے طور پر ایک حل پیش کر رہے ہیں۔ احباب مکمل معمہ نہ حل کر سکیں تو اکا دکا جتنے ہو سکیں وہ پیش کر سکتے ہیں۔
کوڈ:
2 + 2 + 2 = 6