چکن اور ساسیج

زیک

مسافر
یہ ترکیب Modern Italian Cooking سے لی ہے مگر اس میں میں نے کچھ تبدیلیاں کر دی ہیں۔

اجزاء:
1 پونڈ (یا آدھا کلو) ساسیج (sausage): میں beef یا ٹرکی کا استعمال کرتا ہوں۔
2 چکن بریسٹس ٹکروں میں کٹی ہوئیں
ایک تہائی کپ آٹا (all-purpose unbleached flour)
2 بڑے چمچ بغیر نمک کا مکھن
2 بڑے چمچ زیتون کا تیل
1 چائے کا چمچ سوکھا rosemary (اس کی اردو کیا ہے؟)
1 کپ dry white wine (اس کا متبادل یہاں سے مل جائے گا۔
2 بڑے چمچ Worcestershire sauce
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ

ترکیب:
ساسیج کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ ایک چھوٹے دیگچے میں پانی ابالیں۔ اس میں ساسیج ڈال دیں اور دو منٹ پانی ابلنے دیں۔ پھر اس میں سے ساسیج نکال کر سکھا لیں۔

چکن کو بھی ساسیج کے سائز کے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ پھر ساسیج اور چکن پر ہلکا سا آٹا لگا دیں۔

مکھن اور تیل کو ایک بڑے skillet میں گرم کریں۔ جب مکھن کی جھاگ بن جائے تو rosemary اور آٹا لگا چکن اور ساسیج اس میں ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر کوئی سات آٹھ منٹ پکائیں تاکہ گوشت تمام طرف سے سنہرہ ہو جائے۔

اب Worcestershire sauce، نمک اور مرچ شامل کر دیں۔ شراب یا اس کا متبادل بھی ڈال دیں۔ تیز آنچ پر پکائیں اور چکن اور ساسیج کو الٹاتے رہیں یہاں تک کہ وائن evaporate ہو جائے اور بس تھوڑی سی thick sauce کھانے میں رہ جائے۔

کھانا تیار ہے۔
 

ماوراء

محفلین
ذکریا، ترکیب تو بہت اچھی ہے۔ لیکن rosemary کیا ہوتی ہے۔ :? (اب اردو سیکھوں یا انگلش۔۔ :cry: ) خیر میں اسے پرنٹ کرتی ہوں۔ پھر ٹرائی کروں گی۔ انشاءاللہ۔
 

زیک

مسافر
rosemary کی اردو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا مگر نہیں ملی۔ ایک خوشبودار جڑی بوٹی ہے۔ اب اس کی ناروجین بھی بتاؤں آپ کو؟
 

ماوراء

محفلین
مجھے کبھی کسی انگلش کے لفظ کی نارویجین نہ آ رہی ہو تو میں اس وقت یہی سوچتی ہوں کہ ذکریا ہوتے تو جلدی سے نارویجین میں ڈھونڈ لاتے۔۔۔ :p :D
ویسے مجھے اس کا نہیں پتہ۔ نہ ہی کبھی استعمال کی ہے۔ شاید ڈھونڈنے سے مل ہی جائے۔۔ :?

اگر میں کوئی ایسی ترکیب پڑھوں۔ جس میں مجھے کسی چیز کی سمجھ نہ آئے۔ میں آرام سے اگلا صفحہ پلٹ لیتی ہوں۔۔ :p
 

فریب

محفلین
rosemary کا مجھے بھی معلوم نہیں‌ہو سکا مگر mint family سے ہے یہ بوٹی اس لیے میرے خیال میں پودینہ وغیرہ شاید استعمال ہو سکے اس کی جگہ پر خوشبو کے لیے۔۔۔۔ کیا خیال ہے زکریا بھائی
 

زیک

مسافر
ہے تو mint فیملی ہی سے مگر ذائقہ اور خوشبو کچھ فرق ہے اس لئے پودینہ شاید نہ چلے۔
 

زیک

مسافر
اوپر جو ربط دیا تھا اس میں اس کی عربی یہ ہے:

‏(الاسم) نبات عطر من الفصيله الشفوي
 
Top