فرحت کیانی
لائبریرین
چکن سبزی میکرونی
اجزا:
میکرونی ایک پیکٹ
بغیر ہڈی کے گوشت: آدھ پاؤ (یہ میں نے اندازے سے لکھا ہے کیونکہ میں ناپ تول کر نہیں ڈالتی)
پیاز ایک سے دو چھوٹے۔ باریک کاٹ لیں۔
سبزیاں (شملہ مرچ، مٹر، گاجر، سبز گوبھی، بروکلی یا بند گوبھی) حسبِ ضرورت
×
کالی مرچ، نمک حسبِ ذائقہ
سویا سوس، چلی سوس، سرکہ حسبِ پسند
کوکنگ آئل
آپشنل:
سرخ مرچ
آریگیبنو
رائی
کری پاؤڈر
ترکیب:
اجزا:
میکرونی ایک پیکٹ
بغیر ہڈی کے گوشت: آدھ پاؤ (یہ میں نے اندازے سے لکھا ہے کیونکہ میں ناپ تول کر نہیں ڈالتی)
پیاز ایک سے دو چھوٹے۔ باریک کاٹ لیں۔
سبزیاں (شملہ مرچ، مٹر، گاجر، سبز گوبھی، بروکلی یا بند گوبھی) حسبِ ضرورت
×
فریج میں جتنی سبزیاں ہوں ڈش میں ڈالی جا سکتی ہیں۔ سرخ اور پیلی شملہ مرچ ذائقے کے ساتھ ساتھ ڈش کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔
ٹماٹر : ایک سے دوکالی مرچ، نمک حسبِ ذائقہ
سویا سوس، چلی سوس، سرکہ حسبِ پسند
کوکنگ آئل
آپشنل:
سرخ مرچ
آریگیبنو
رائی
کری پاؤڈر
ترکیب:
- برتن میں پانی ابلنے کے لئے رکھیں۔ ابال آنے پر میکرونی شامل کر دیں اور گلنے تک ابلنے دیں۔(عموماً تقریباؐ 10 سے 15 منٹ تک میکرونی نرم ہو جاتی ہیں)۔ اب انہیں چھلنی یا ٹوکری میں نکال لیں اور ٹھنڈے پانی سے گزاریں۔ ایک الگ برتن میں ڈال کر ایک چمچ تیل کا شامل کر کے مکس کر لیں تاکہ یہ آپس میں جڑیں نہیں۔
- سزیاں اگر تازہ ہیں تو باریک کاٹ لیں اور ابال کر حسبِ ضرورت نرم کر لیں ( فروزن سبزیوں کی صورت میں مائیکرو ویو میں پانچ سے سات منٹ تک رکھ کر نرم کر لیں یا حسبِ ضرورت ابال لیں) اور پانی سے نکال کر الگ برتن میں رکھ لیں۔
× اگر میکرونیز کو جُوسی بنانا ہو تو سبزیوں کو ابالتے ہوئے دو ٹماٹر شامل کر لیں۔ بعد میں انہیں چھیل کر کُچل لیں۔ - برتن میں ایک چمچ تیل گرم کریں اور چکن کی بوٹیاں ڈال کر فرائی کریں۔دو تین منٹ کے اندر بوٹیاں حسبِ ضرورت نرم ہو جائیں گی۔ ان کو ایک برتن میں نکال لیں۔
- دو چمچ تیل گرم کریں۔ اگر چاہیں تو رائی شامل کر لیں۔ جب دانے کڑکڑانے لگیں تو پیاز شامل کر لیں۔
- رائی شامل نہ کرنے کی صورت میں تیل گرم ہونے کے بعد پیاز شامل کر لیں۔ پیاز ٹرانسپیرنٹ ہو جائیں تو لہسن شامل کر کے خوشبو آنے تک پکائیں (لہسن شامل کرنا بھی آپشنل ہے)۔
- اب ادرک شامل کریں۔ کالی مرچ، سرخ مرچ ، آریگینو، کری پاؤڈر اور نمک ڈالیں۔
- پھر سرکہ، سویا سوس اور چلی سوس شامل کر لیں۔
- ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں۔ اگر ڈش تھوڑی جُوسی چاہتے ہیں تو ٹماٹر ڈالنے کی ضرورت نہیں۔ بلکہ ابلے ہوئے ٹماٹر کو چھیل کر ہلکا سا کُچل لیں اور شامل کر لیں۔
- اب ایک ایک کر کے سبزیاں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔
- آخر میں چکن اور میکرونی شامل کریں۔ اور مکس کر لیں۔
- ڈش تیار ہے ۔ کھانے کے لئے پیش کر دیں۔
- یہ ڈش کیچ اپ چٹنی کے بغیر بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ لیکن اگر ساتھ میں کچھ پیش کرنا چاہیں تو ٹماٹو کیچ اپ رکھ لیں۔
- اس کے علاوہ ایک برابر مقدار میں مسٹرڈ پیسٹ اور شہد کو مکس کر کے سوس بنائی جا سکتی ہے۔ یہ میٹھی ہو گی۔
- اگر نمکین چاہئیے تو اسی میں کوئی بھی چلی (ہاٹ) سوس شامل کر لیں۔
- ایک اور طرح کی چٹنی ٹماٹو کیچ اپ اور مایونیز کو مکس کر کے بنا سکتے ہیں۔
- اگر اس ڈش کو مزید دیسی بنانا ہو تو اکثر لوگ میکرونیز ابالتے ہوئے ہلدی اور نمک بھی شامل کرتے ہیں۔ اور آخر میں ہرا دھنیہ بھی ڈالتے ہیں۔
- آریگینو کا ایک اپنا مخصوص ذائقہ ہے۔ کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور کچھ نہیں۔ اس لئے اس کو آپشنل میں رکھا ہے۔
- عموماً دیسی انداز میں میکرونی بناتے ہوئے اپنے مصالحے زیادہ شامل کرتے ہیں اور سرکہ اور دیگر سوسز نہیں ڈالتے۔ لیکن اگر آپ بناتے ہوئے پاک چین دوستی زندہ باد گنگنا رہے ہوں تو ان اضافی اجزاء کے ساتھ ساتھ چائنیز نمک بھی شامل کر سکتے ہیں۔
- میکرونیز اور سبزیوں کو زیادہ نہ پکائیں۔ ذائقے میں فرق آ جاتا ہے۔