چکن پیزا

آپ کبھی یہاں میرا بلکہ میرے کسی جاننے والے کے ہاتھ کا بنا پیتزا کھا لیں تو پھر پوچھیں گے کہ ڈومینو، اٹالیئن اور پیزا ہٹ والے کیا بیچتے ہیں :)
قیصرانی بھائی اب مجھے شدت سے احساس ہو رہا ہے کہ آپ نے یہاں (اسلام آباد)سے جاتے ہوئے جو گئے ہیں نا چپکے سے وہ حد درجہ ظلم اور جبر اور غداری اور اور بس اس جیسی ساری غلط چیزیں کی ہیں آپ نے۔
میں کھانوں کا عاشق آپ کا آدھا عاشق تو ویسے ہوں تو پورا ہی ہو جانا تھا
 

قیصرانی

لائبریرین
اصل میں یہ زیادہ تر پین پیتزا بیچتے ہیں، مجھے نارمل پیتزا پسند ہے :)

جب اطالوی وزیر اعظم برلسکونی آیا تو اس نے فننش کھانوں کے بارے بہت بکواس کی تھی۔ کہتا ہے کہ یہ کھانے ہیں کیا؟ پھر نیویارک میں انٹرنیشل پیتزا میکنگ کمپی ٹیشن ہوا جس میں فن لینڈ کی برانڈ کوتی پیتزا Kotipizza نے یہ مقابلہ جیتا، اٹلی جو کہ پیتزا کا گھر ہے، دوسرے نمبر پر آیا تھا۔ فننش برانڈ والوں نے اس اول انعام یافتہ پیتزا کا نام برلسکونی ہی رکھ دیا

اس کا ریفرنس یہ رہا

پس نوشت: کوتی پیتزا والے پین پیتزا بناتے ہیں اور انتہائی بکواس لگتا ہے مجھے تو یہ پیتزا
 

قیصرانی

لائبریرین
عام طور پر جب پتزا کھانا ہو تو میں کسی دوست کے ریستوران میں جا کر بنا لیتا ہوں اور انہیں اس کی پے منٹ کر دیتا ہوں کہ ان کا کتنا سامان خرچ ہوا تھا۔ کچھ عرصہ قبل میں شمال کو گیا تھا تو وہاں ایک دوست کی دکان کے اوون کا فائدہ اٹھا لیا تھا :) عام طور پر اتنا بڑا پیتزا نہیں بنایا جاتا لیکن چونکہ میں وی آئی پی ہوں تو میں نے دو ڈوو یعنی دو پیڑوں کو ملا کر ایک بڑا پیڑا بنایا تھا جس سے نارمل سے دو گنا بڑا پیزا (فیملی سائز سے ڈیڑھ گنا بڑا) بنا لیا تھا۔ اس کی ٹاپنگ میں کباب یعنی شوارما، ہری مرچیں، ٹماٹر اور پیاز تھے جبکہ ٹماٹر کی ساس اور پنیر تو ہوتی ہی ہے :)
 
Top