چھتے سے شہد کا حصول کیسے ممکن ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام علیکم!
دوستو میری نظر میں دو چھتے ہیں جو کہ سرو کے درخت میں پنہاں ہیں اور ایک کو آسانی سے جب کہ دوسرے کو چھوٹی سی ٹیبل رکھ کر باآسانی ہاتھ لگایا جاسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔واضح ہو کہ یہ شہد کی چھوٹی مکھی کے چھتے ہیں۔۔۔۔کیا کوئی دوست مجھے بتا سکتا ہے کہ بندہ ان چھتوں سے شہد کیسے حاصل کرسکتا ہے؟؟؟؟؟
اس کے علاوہ ایک چھتہ بڑی شہد کی مکھیوں کا بھی بندے کی نظر میں ہے لیکن وہ کافی بلندی پر ہے کیا اس چھتے سے شہد کا حصول ممکن ہے؟؟؟
 
وجی

لائبریرین
یہ تو چھتے آپ کے ہاتھ لگیں گے تب کی بات ہے
چھتے مکھیوں سے کیسے خالی کرائے جائیں پہلے اس پر غور کریں

عمعوما مکھیاں دھونی سے بھاگ جاتیں ہیں یہ عمل آپ شہد کی مکھیوں پر آزماسکتے ہیں
لیکن اپنے ہاتھ اور منہ پر کوئی جالی ضرور ڈال لیجیئے گا
 
شہد کے چھتے کے نیچے لکڑوں کو جلا کر چھتا کو دھونی دے دی جاے تو بھی مکھیاں اپنا چھتا چھوڑ دیتی ہیں۔ لیکن اس بات کا خیال رکھا جاے کہ منہ اور سر کو اچھی طرح لیپٹ لیں۔ اور خیال رکھیں کہ آگ چھتا تک نا پھنچے۔آہستہ آہستہ مکھایاں اپنا گھر چھوڑ دے گی۔ اگر چھتہ چھوٹا ھے تو پھر ہاتھ سے چھتا نکال کر نچوڑ لیں۔ ورنہ دو ٹکرے کرکے تھوڑی حرارت دیں۔۔۔ آگے آپ کا اللہ مالک۔۔ بچ گے تو پوں بارہ ۔۔ ورنہ ہسپتال جانے کے لیے گاڑی تیار رکھے۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
پرانے کپڑے یا بہت سے کاغذ جلا کر زیادہ سی دھونی دیں تاکہ مکھیاں جلد از جلد چھتہ چھوڑ دیں۔ اگر دھونی کم ہوئی اور مکھیوں کو خطرے کا احساس ہو گیا تو وہ سارا شہد چُوس کر اُڑنچھو ہو جائیں گی اور آپ کے ہاتھ خالی چھتہ آئے گا۔
اپنے اوپر خالی بوری پہن لیں اور آنکھوں کی جگہ سوراخ کر لیں۔ ہاتھوں کو اچھی طرح ڈھانپ لیں۔
 
شمشاد بھائی دراصل دھونی دینے والا عمل بیکار ہے۔۔۔۔۔مجھے لگتا ہے کہ یہ جو دھونی کا مشہور کردیا گیا ہے شائد کوئی کیمیکل لگا کر دھونی دیتے ہیں تو شائد مکھیاں بھاگ جاتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔
دراصل اس سے پہلے بھی اس چھتے کو حاصل کرنے میں ایک بندے کو مکھیاں کاٹ چکی ہیں اُس نے بھی پہلے خوب دھونی دی تھی اور پھر اپنے آپ کو اچھی ڈھانپ کر میدان میں کودا تھا لیکن پھر بھی مکھیوں نے اس کو کاٹ لیا تھا۔
دوسری بات یہ ہے کہ آیا چھتے میں شہد کب ہوتا ہے میری معلومات کے مطابق ابھی تو ساون ہے اور پھر بھادوں ہے سنا ہے کہ اسوتک میں شہد ہوتا ہے؟؟؟؟؟
 
عزیزامین

محفلین
شہد کے چھتے کو چھیڑیں یا تو کامیابی سے شہد مل جائے کچھ مکھیاں کاٹیں گی شاید آپ کو بخار بھی ہو جاے اس آپ کو شہد مل جائےگی یا چھتے سے خود شہد کی خواہش زندگی بھر کے لیے ختم ہو جاے گی،
 
عدیل منا

محفلین
ایک بہت مجرب طریقہ ہے۔ وضو کرلیں اور درود شریف اونچی آواز میں پڑھتے ہوئے چھتہ کو ہاتھ میں لے لیں۔ مکھیاں خود بخود آپ سے دور ہوں گی۔ شہد کی مکھی درود شریف کو بہت مانتی ہے۔ درود ابراہیم جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔
نوٹ: آگ بلکل نہیں جلانی اور نہ ہی مکھیوں کو کوئی اذیت دینی ہے۔ بس اونچی آواز سے پڑھنا ہے اس وقت تک جب تک آپ اپنا کام پورا نہ کرلیں۔ مکھیاں آپ کے قریب نہیں آئیں گی۔
 
آپ سے دوستی کر سکتا ہوں؟ اگر جواب ہاں ہے تو ذاتی پیغام میں رابطہ کریں شکریہ
 
ایک بہت مجرب طریقہ ہے۔ وضو کرلیں اور درود شریف اونچی آواز میں پڑھتے ہوئے چھتہ کو ہاتھ میں لے لیں۔ مکھیاں خود بخود آپ سے دور ہوں گی۔ شہد کی مکھی درود شریف کو بہت مانتی ہے۔ درود ابراہیم جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔
نوٹ: آگ بلکل نہیں جلانی اور نہ ہی مکھیوں کو کوئی اذیت دینی ہے۔ بس اونچی آواز سے پڑھنا ہے اس وقت تک جب تک آپ اپنا کام پورا نہ کرلیں۔ مکھیاں آپ کے قریب نہیں آئیں گی۔
کیا زبردست ٹوٹکہ بتایا ہے آپ نے عدیل بھائی
 
یوسف-2

محفلین
عدیل بھائی کا ٹوٹکا بظاہر تو زبردست لگ رہا ہے، لیکن اس ٹوٹکے کا اوریجنل سورس معلوم ہوسکتا ہے۔
کیونکہ ایسے ٹوٹکوں سے اگر کامیابی حاصل نہ ہو تو ”ایمان“ خطرے میں بھی پڑ سکتا ہے :D
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top