چھوٹا منہ اور بڑی بات

شمشاد

لائبریرین
چلو شکر ہے میں جوابات دینے سے بچ گیا۔ میرے حصے کے جوابات اوپر سب نے دے دیئے ہیں۔

ویسے میں سکول کے زمانے سے ہی جوابات دینے اور لکھنے سے پرہیز کرتا آیا ہوں۔

اور کچھ؟
 
شمشاد

لائبریرین
اور ہاں امیوں کی ڈانٹ کا زیادہ اثر نہیں لینا چاہیے۔ یہ بھی ان کے پیار کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔

بے شک ماوراء سے پوچھ لیں، اس کو روزانہ جب تک اس کی ماما سے ڈانٹ نہ پڑے یہ خود سے الٹی سیدھی حرکتیں کرتی رہتی ہے۔ کہ کسی طرح ڈانٹ پڑ جائے۔
 
ماوراء

محفلین
اب تو الٹی سیدھی حرکتیں کب کی کرنا چھوڑ دی ہیں۔ شمشاد بھائی اب آپ بھی یہ بات کہنا چھوڑ دیں۔
 
امن ایمان

محفلین
قیصرانی میں خالہ کو آنی کہتی ہوں۔۔ اور شکریہ کہنے کی عادت سی ہونے لگی ہے : )

شمشاد۔۔۔ آپ نے میری الٹی سیدھی باتوں کو پڑھ لیا۔۔میرے لیے یہی کافی ہے۔۔۔ اور مجھے ڈانٹ کھانے کی عادت نہیں ہے۔۔اس لیے مجھے بڑا ڈر لگتا ہے۔۔کیونکہ مجھ سے ڈانٹ پھر برداشت نہیں ہوتی نا :(

ماوراء۔۔ کیا آپ کو سچ مچ ڈانٹ پڑتی ہے۔۔؟
 
شمشاد

لائبریرین
میں ہر قسم کی باتیں پڑھ لیتا ہوں اور خوش بھی ہوتا ہوں پڑھ کے۔

اور ماوراء اب مانے یہ نہ مانے اس کو ڈانٹ پڑتی ہے ضرور۔ بلکہ اس کو تو میں بھی ڈانٹ دیا کرتا ہوں۔ اور وہ اتنی اچھی ہے کہ چپ چاپ میری ڈانٹ سن لیتی ہے۔
 
شمشاد ذرا دیکھ کر آجکل ماورا کچھ بدلی بدلی نظر آرہی ہے ، قیصرانی ہوتا تو زبردست ڈانٹ پلا بھی چکی ہوتی ۔

اب مجھے کچھ کہے تو مجھے بھی بچا لیجیے گا :)
 
شمشاد

لائبریرین
وہ اصل میں علی پور کا ایلی میں الجھی ہوئی ہے اور فرصت نہیں مل رہی اسے، حتی کہ کھانے پینے کا بھی ہوش نہیں ہے، تو ایسے حالات میں ایسا ہی محسوس ہوتا کہ بندہ یا بندی کسی آسیب کے زیرِ اثر ہے۔ مجذوبیت کی شکل ہوتی ہے یہ بھی۔

اور اپنے سلسلہ یوسفیہ کے پیر و مرشد فرماتے ہیں کہ جو مجذوب کی گالی اور کنجڑے کی تالی کا برا منائے اس میں فی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
ماوراء۔۔ کیا آپ کو سچ مچ ڈانٹ پڑتی ہے۔۔؟

ہاں امن۔ مجھے امّی سے کافی ڈانٹ پڑتی ہے۔ اور اب تو عادت ہو گئی ہے۔ اگر امّی کچھ دن نہ ڈانٹیں۔ تو امی کو خود جا کر کہتی ہوں کہ امی کافی دنوں سے ڈانٹا نہیں ہے۔ آپ ٹھیک تو ہیں نا یا میں نے کئی دنوں سے کوئی کام خراب نہیں کیا۔ :lol:
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
میں ہر قسم کی باتیں پڑھ لیتا ہوں اور خوش بھی ہوتا ہوں پڑھ کے۔

اور ماوراء اب مانے یہ نہ مانے اس کو ڈانٹ پڑتی ہے ضرور۔ بلکہ اس کو تو میں بھی ڈانٹ دیا کرتا ہوں۔ اور وہ اتنی اچھی ہے کہ چپ چاپ میری ڈانٹ سن لیتی ہے۔

ہمارے نبی کا فرمان ہے۔ جسے سلامتی کی ضرورت ہو اسے خاموشی اختیار کرنا چاہیئے۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
شمشاد ذرا دیکھ کر آجکل ماورا کچھ بدلی بدلی نظر آرہی ہے ، قیصرانی ہوتا تو زبردست ڈانٹ پلا بھی چکی ہوتی ۔

اب مجھے کچھ کہے تو مجھے بھی بچا لیجیے گا :)

بعض اوقات انسان بدلنے پر مجبور بھی ہو جاتا ہے۔ یا شاید اس کو کر بھی دیا جاتا ہے۔ شمشاد بھائی اور قیصرانی کو میں بھلا کیوں کچھ کہنے لگی۔
اور رہی آپ کی بات تو۔۔۔ لگتا ہے آپ کو کچھ سننے کا بہت شوق ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب تو واقعی یقین آ گیا کہ خاصی بدل گئی ہو۔ بڑی بڑی باتیں کرنے لگی ہو۔ لیکن خیر۔۔۔ اب کیا کہوں، رہنے دو، پھر کبھی سہی۔
 
دیکھا شمشاد میں نہیں کہتا تھا کہ ماورا بدلی بدلی نظر آرہی ہے اور دیکھیں تو مجھے کھلم کھلا دھمکیاں بھی دے رہی ہے ۔ میں تو آپ کی وجہ سے کچھ کہہ نہیں رہا ورنہ سننے کا نہیں سنانے کا شوق ہے مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہے بھی بہت :wink:
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
اب تو واقعی یقین آ گیا کہ خاصی بدل گئی ہو۔ بڑی بڑی باتیں کرنے لگی ہو۔ لیکن خیر۔۔۔ اب کیا کہوں، رہنے دو، پھر کبھی سہی۔

ارے شمشاد بھائی۔۔ کہتے کہتے رک کیوں گئے۔ کہہ دیتے بھلا۔ میں سچائی بھی بہت ہمت سے سنتی ہوں۔ :D
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
دیکھا شمشاد میں نہیں کہتا تھا کہ ماورا بدلی بدلی نظر آرہی ہے اور دیکھیں تو مجھے کھلم کھلا دھمکیاں بھی دے رہی ہے ۔ میں تو آپ کی وجہ سے کچھ کہہ نہیں رہا ورنہ سننے کا نہیں سنانے کا شوق ہے مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہے بھی بہت :wink:

اور کیا کروں۔ دھمکیاں پیچھے جا کر دوں۔۔؟؟

میں بھی شمشاد بھائی آپ کی وجہ سے نہیں بولی۔ مجھے بھی قسم سے سننے کا اتنا شوق ہے۔ میری خواہش ہی رہی ہے کہ مجھے کوئی سنائے۔ پر کوئی آج تک سنا ہی نہیں سکا۔ اب بھلا کوئی سنائے گا بھی کیا۔ کہ میں بہت اچھی ہوں؟؟
پر کہاں اچھی ہوں میں۔ بہت بری ہوں بہت۔ :cry: :cry:
 
ماوراء

محفلین
محب غصے میں بہت اچھا لگتا ہے۔ اس لیے میں چاہتی ہوں کہ ایک بار اس کو سب غصے میں بھی دیکھ لیں۔ :p

:oops: چھوٹا منہ بڑی بات۔
 
جھوٹے اندازے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں کبھی غصہ میں آیا ہوں بھلا

حسرت ہی رہے گی مجھے غصہ میں دیکھنے کی اور بات تو واقعی بڑی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منہ کا البتہ کچھ پتہ نہیں 8)
 
Top